News 01 Hyderabad pk

News 01 Hyderabad pk news 01 Hyderabad pk
(1)

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری تعزیتی بیان میں صدر م...
08/09/2022

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے با...
08/09/2022

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن جائیں گے، دوچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل جائے گا۔

ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے خصوصی منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔

ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین کے ذریعے سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیا جائے گا، وہاں سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

دس روز کے بعد ملکہ کا جنازہ ادا کیا جائے گا، جنازہ ویسٹ منسٹر ابے پر ادا کیا جائے گا۔

جنازے کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، ملکہ کو کنگ جارج چھ میموریل چیپل ونڈزر میں دفنایا جائے گا

جنازے کے روز قومی تعطیل ہوگی، لندن اسٹاک، بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

قبل ازیں بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹروں نے ملکہ ایلزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں اپنی زیر نگرانی رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

طبیعت کی ناسازی کا سنتے ہی ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم ملکہ کے پاس پہنچ گئے تھے جبکہ پرنس چارلس بھی پہنچ گئے تھے

1961: شہزادہ فلپ اور ملکہ الزبتھ اپنے دورہ پاکستان کے دوران۔
08/09/2022

1961: شہزادہ فلپ اور ملکہ الزبتھ اپنے دورہ پاکستان کے دوران۔

08/09/2022
دنیا کے مختلف حصوں سمیت پاکستان میں بھی اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ کیا گیا۔سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں اس...
08/09/2022

دنیا کے مختلف حصوں سمیت پاکستان میں بھی اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ کیا گیا۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ دیکھی گئی۔

شہریوں نے سیٹلائٹ کا نظارہ کیمرے میں قید کرلیا، اسٹار لنک سیٹلائٹ اسپیس ایکس کا پراجیکٹ ہے۔

اسٹار لنک دنیا بھر میں بنا کسی تعطل کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے۔

اسٹار لنک ابھی 40 ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر رہا ہے

کراچی کے علاقے کورنگی میں کھیل کے میدان سے عائشہ نامی خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے...
08/09/2022

کراچی کے علاقے کورنگی میں کھیل کے میدان سے عائشہ نامی خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، نشے کا عادی قرار دے کر خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کی اور فائل بند کر دی۔

متوفیہ کے والد نے مزید قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے قبول کیا کہ بیٹی کو داماد نے نشے کا عادی بنایا، دونوں اُسی میدان میں رہتے تھے جہاں سے لاش ملی۔

کورنگی زمان ٹاؤن میں کھیل کے میدان سے رخسانہ عرف عائشہ نامی خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا موقف ہے کہ موت نشے کی زیادتی سے ہوئی۔

کیس کا اہم پہلو یہ ہے کہ پولیس نے قانونی ضابطہ نظر انداز کیا اور لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا جس کے باعث موت کی اصل وجہ سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

خاتون کے والد بشیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ بیٹی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی اور ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔

خاتون کی لاش ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر جو افواہیں گردش کرتی رہیں، پولیس حکام نے ان کی تردید کی ہے۔

جیو نیوز کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے واقعے کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔

پولیس حکام کے مطابق کیس میں قانونی ضابطے نظر انداز کرنے کی بات درست نہیں۔ خاتون کے نشئی ہونے کی تصدیق ورثا کے علاوہ علاقہ مکینوں نے بھی کی ہے جبکہ لاش پر زخم یا تشدد کے آثار بھی نہیں ملے۔

کرکٹر محمد عامر نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔محمد عامر اپنی ٹیم کٹ میں ہیں جب کہ پری...
08/09/2022

کرکٹر محمد عامر نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

محمد عامر اپنی ٹیم کٹ میں ہیں جب کہ پریتی زنٹا نے بھی کسی ٹیم کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ میری سب سے پسندیدہ اداکارہ پریتی زنٹا۔

بالی ووڈ اداکاراؤں میں پاکستانی کھلاڑی نہایت مقبول ہیں، حال ہی میں اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس سے افواہیں گردش کرنے لگیں کہ اروشی نسیم شاہ سے شادی کرنا چاہتی ہیں

08/09/2022

کراچی رشوت لینے کے الزام میں ٹرایفک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن پولیس ہتھکڑی لگا کر ٹریفک پولیس اہلکار لے جا رہے ہیں

ایشیا کپ 2022 کے غیر اہم میچ میں افغانستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جا...
08/09/2022

ایشیا کپ 2022 کے غیر اہم میچ میں افغانستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا نتیجہ پوائنٹس ٹیبل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

بھارت اور افغانستان سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ میں فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ ٹف تھا، آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے۔چیف الیکشن ...
08/09/2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے157، پی پی 139، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22، این اے 24، این اے 31 ، این اے 45 پر 25 ستمبر کےضمنی الیکشن بھی ملتوی کیے گئے ہیں

سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے...
08/09/2022

سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے، ان کے لیے کافی مشکل ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ چار نظیریں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں معافی نہیں ملی، یوسف رضا گیلانی کا کیس بھی سامنے ہے، عدالت نے ان کو بھی نا اہل کیا۔

عرفان قادر نے کہا کہ یہ سب فیصلے سامنے رکھیں تو عمران خان کے لیےکافی مشکل ہوگی، عدالتی معاونین ٹھیک کہتے ہیں کہ توہین عدالت کا قانون ہونا نہیں چاہیے۔

سابق اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اب وہ پرانا قانون ہے تو اس کے مطابق ہی عدالت کے لیے ان کو چھوڑنا کافی مشکل ہوگا۔

عرفان قادر نے کہا کہ یہ کیا معافی ہے کہ عدالت بار بار کہہ رہی ہے کہ معافی مانگیں، اس وقت پاکستان کا عدالتی نظام خود آن ٹرائل ہے، بڑا مشکل ہے کہ عمران خان اس توہین عدالت سے بچ کر نکل جائیں۔

08/09/2022
لاہور میں نوجوان نے شاپنگ مال سے مبینہ طور پر کود کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا ہے نوجوان نے ش...
08/09/2022

لاہور میں نوجوان نے شاپنگ مال سے مبینہ طور پر کود کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا ہے نوجوان نے شاپنگ مال کی8 ویں منزل سے چھلانگ لگائی ہے۔

پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں مل...
08/09/2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مہمان وفد کی قیادت امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ نے کی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

امریکی وفد نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکی وفد نے علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جیل جاکر زیادہ خطرناک ہوجائیں گے۔خاتون جج کو دھمک...
08/09/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جیل جاکر زیادہ خطرناک ہوجائیں گے۔

خاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے، عدالت آتے ہوئے آج پھر صحافیوں نے عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہی ہے، جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں جیل میں جا کر اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر معافی مانگیں گے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معافی سے پہلے میں آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ان تین عدالتی فیصلوں کا حوالہ دینے کا مقصد تھا، ایک سول توہینِ عدالت ہے، دوسری جوڈیشل توہینِ عدالت اورتیسری فوجداری توہینِ عدالت، عدالت کی اسیکنڈلائزیشن فردوس عاشق اعوان سے متعلق ہے، یہ کرمنل توہینِ عدالت ہے جو زیرِ التواء مقدمے سے متعلق ہے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کا جواب تفصیلی پڑھا، فیصلے میں حوالہ توہینِ عدالت کی اقسام میں فرق سے متعلق دیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہم پابند ہیں، سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کا مسرور احسن بنام اردشیر کاؤس جی کیس دیکھیں، جس کا پیرا گراف نمبر 96 پڑھیں، فیصلے میں حوالہ توہینِ عدالت کی اقسام میں فرق سے متعلق دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہم پابند ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اتنی پولیورائزڈ سوسائٹی ہے کہ فالورز مخالفین کو پبلک مقامات پر بے عزت کرتے ہیں، اگر اس جج کے ساتھ بھی ایسا ہو جائے تو پھر کیا ہو گا؟ ہم نے وکلاء تحریک کے ثمرات حاصل نہیں کیے، ماتحت عدلیہ اس عدالت کی ریڈ لائن ہے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریڈ لائن ہے، آپ نے اپنے جواب میں جسٹیفائی کرنے کی کوشش کی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جسٹیفائی نہیں، وضاحت کرنے کی کوشش کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کیا سابق وزیرِ اعظم لا علمی کا عذر پیش کر سکتے ہیں؟ جرم انتہائی سنگین ہے، جس کا احساس نہیں ہوا، ہم نے صرف قانون کو دیکھنا ہے، ہمیں احساس ہے کہ اس لیے جواب میں وہ باتیں لکھی ہیں، آپ خود ہی بتائیں کہ کیا آپ کا جواب سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق درست ہے؟

امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت میمفس میں 19 سالہ کار سوار ملزم کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ممیفس پولی...
08/09/2022

امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت میمفس میں 19 سالہ کار سوار ملزم کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ممیفس پولیس کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایزیکائیل کیلی نامی شخص کو فائرنگ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم چوری کی گاڑی میں کئی گھنٹوں تک مختلف علاقوں کا سفر کرکے فائرنگ کرتا رہا۔

اس دوران پولیس کی طرف سے بیان جاری کرکے بتایا گیا کہ ایک حملہ آور فائرنگ کر رہا ہے، گرفتاری تک گھروں پر محدود رہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

گرفتار ملزم کو رواں برس سزا مکمل ہونے سے قبل ہی جیل سے چھوڑ دیا گیا تھا۔

Address

Latifabad
Hyderabad
71800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News 01 Hyderabad pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share