Urdu Khabar

Urdu Khabar A new milestone in the path of Urdu journalism is here.

سوشیل میڈیا پر فیک نیوز کا معاملہ ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے۔کرناٹک کی کانگریس حکومت اس کی روک تھام کو یقینی بن...
21/06/2025

سوشیل میڈیا پر فیک نیوز کا معاملہ ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت اس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔

اس قانون کے تحت فیک نیوز (جھوٹی خبریں) پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس کے تحت خاطی کو 7 سال کی سزائے قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں کی سزا کی تجویز پیش کی گئی ہے۔







مرکزی حکومت سفر کی فوری ضرورت کے تقاضے پورے کرنے کے لئے تتکال پاسپورٹ جاری کر رہی ہے۔تتکال پاسپورٹ اسکیم کے تحت عام پاسپ...
21/06/2025

مرکزی حکومت سفر کی فوری ضرورت کے تقاضے پورے کرنے کے لئے تتکال پاسپورٹ جاری کر رہی ہے۔

تتکال پاسپورٹ اسکیم کے تحت عام پاسپورٹ، اندرون 72 گھنٹے یعنی اندرون 3 دن گھر پہنچ جائے گا۔

درخواست گزار کو تین کار آمد شناختی ثبوت کے دستاویز پیش کرنے ہوں گے۔

فیس پاسپورٹ کی نوعیت کے اعتبار سے 3500 روپے تا 5000 روپے تک رہے گی۔

متبنیٰ بچے اور نام کی تبدیلی کے خواہاں درخواست گزار تتکال اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔





انڈیگو ایئر لائن کی ایک پرواز گوہاٹی سے چینائی جا رہی تھی کہ اچانک اسے ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔پائلٹس نے ایندھن میں خ...
21/06/2025

انڈیگو ایئر لائن کی ایک پرواز گوہاٹی سے چینائی جا رہی تھی کہ اچانک اسے ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔

پائلٹس نے ایندھن میں خطرناک حد تک کمی کو دیکھتے ہوئے ‘مئی ڈے‘ کا اعلان کر دیا جس پر قریبی اے ٹی سی نے اسے بنگلور میں لینڈ کرنے کی ہدایت دی۔

یہ پرواز اگرچہ کافی فاصلہ طے کر چکی تھی تاہم چینائی ابھی دور تھا اور قریبی ایئرپورٹ بنگلور تھا۔

اس بات کے پیش نظر طیارہ کا رخ فوری طور پر بنگلور کی طرف موڑتے ہوئے اسے بحفاظت کمپے گوڑہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر لیا گیا۔




صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نوبیل کا امن انعام پانے کے لئے بے تاب ہیں مگر وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ امن کا نوبیل انعام آسانی سے...
21/06/2025

صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نوبیل کا امن انعام پانے کے لئے بے تاب ہیں مگر وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ امن کا نوبیل انعام آسانی سے نہیں مل سکتا۔

انہوں نے اپنے ایک سوشیل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امن کا نوبیل انعام انہیں کبھی حاصل نہیں ہوگا خواہ وہ کچھ بھی کر لیں۔

واضح رہے کہ وہ بار بار کہتے رہے ہیں حالیہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ انہوں نے ہی رکوائی۔

تاہم یہ بھی واضح ہے کہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ رکوانے میں ہنوز ناکام ہیں۔

دوسری طرف ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شدید دباؤ کے باوجود انہوں نے ابھی تک امریکہ کو شامل نہیں کیا ہے۔

جبکہ صہیونی لابی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے کہ امریکہ اس جنگ میں پوری طرح شامل ہو جائے۔

آپ کو بتا دیں کہ پاکستان نے اس سال امن کے نوبیل انعام کے لئے اپنی طرف سے ڈونالڈ ٹرمپ کو نامزد کیا ہے۔




ہندوستان نے آج واضح کر دیا ہے کہ سندھ آبی معاہدہ بحال نہیں کیا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بارے میں بات کر...
21/06/2025

ہندوستان نے آج واضح کر دیا ہے کہ سندھ آبی معاہدہ بحال نہیں کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ آبی معاہدہ بحال نہیں کیا جائے اور پاکستان کو بھوکا پیاسا مارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان دریائے سندھ کے پانی کا اپنے حق کے مطابق استعمال کرے گا۔ اس کے لئے ہم ضروری انفراسٹرکچر تیار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے پہلگام واقعہ کے بعد سندھ آبی معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا۔



شمالی ہند کی ریاستوں بالخصوص اتر پردیش میں بیویوں کی طرف سے شوہروں کو دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے۔یو پی کے چندولی میں صرف...
21/06/2025

شمالی ہند کی ریاستوں بالخصوص اتر پردیش میں بیویوں کی طرف سے شوہروں کو دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے۔

یو پی کے چندولی میں صرف 10 دن قبل ایک شخص کی شادی ہوئی تھی۔ تاہم اس کی بیوی پہلے سے کسی اور کے عشق میں گرفتار تھی۔

نیا جوڑا سیر و تفریح کے لئے روانہ ہوا تاہم بیوی نئے مقام سے اچانک لاپتہ ہوگئی۔ شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس کی بیوی کو ڈھونڈ نکالا مگر وہ اپنے عاشق کے ساتھ پائی گئی۔

شوہر کو معلوم ہوا تو اس نے بیوی کو دوبارہ قبول کرنے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے اس کی بیوی کو اپنے عاشق کے ساتھ چلے جانے کی اجازت دے دی۔




امریکی الیکٹرک کار میکر ٹیسلا نے ہندوستان میں اپنا پہلا شوروم کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔آئندہ ماہ یعنی جولائی میں ملک م...
20/06/2025

امریکی الیکٹرک کار میکر ٹیسلا نے ہندوستان میں اپنا پہلا شوروم کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئندہ ماہ یعنی جولائی میں ملک میں ٹیسلا کا پہلا شوروم کھل جائے گا۔

کاروں کی تیاری یہاں نہیں ہوگی۔ صرف ٹیسلا کی کاریں فروخت کی جائیں گی۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ہندوستان کے ٹیسلا شوروم میں چین میں بنائی گئی کاریں فروخت کی جائیں گی۔ 😆





یشسوی جیسوال نے تاریخ بنائی۔وہ انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹسٹ میں سنچری بنانے والے ایسے پہلے ہندوستانی اوپنر بن گئے جو آ...
20/06/2025

یشسوی جیسوال نے تاریخ بنائی۔

وہ انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹسٹ میں سنچری بنانے والے ایسے پہلے ہندوستانی اوپنر بن گئے جو آسٹریلیا کے خَلاف بھی اپنے پہلے ٹسٹ میں سنچری بنا چکا ہے۔

انگلینڈ کے ساتھ ہندوستان پانچ ٹسٹوں کی سیریز کھیل رہا ہے۔

آج پہلے ٹسٹ کا پہلا دن تھا جو لیڈس کے ہیڈنگلی گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے۔



ایران نے پاکستان کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ دشمن کے ساتھ جاری جنگ میں کوئی تیسرا ملک مداخلت کرتا ہے کہ اسے ...
20/06/2025

ایران نے پاکستان کو دھمکی دے ڈالی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ دشمن کے ساتھ جاری جنگ میں کوئی تیسرا ملک مداخلت کرتا ہے کہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے لنچ پر ردعمل کے طور پر ایران کا یہ موقف سامنے آیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ خواہ کوئی بھی ملک کیوں نہ ہو، دشمن کے ساتھ جاری اس کی جنگ میں مخالف کی حیثیت سے شامل ہوتا ہے تو اسے بھاری اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔




حیدرآباد میں بیروزگار نوجوانوں نے احتجاج کیا۔انہوں نے یہ احتجاج اندرا پارک کے قریب دھرنا چوک پر کرتے ہوئے تلنگانہ کی کا...
20/06/2025

حیدرآباد میں بیروزگار نوجوانوں نے احتجاج کیا۔

انہوں نے یہ احتجاج اندرا پارک کے قریب دھرنا چوک پر کرتے ہوئے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پر برہمی اظہار کیا۔

بیروزگار نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی نے لاکھوں کی تعداد میں روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں ہنوز ناکام ہے۔

انہوں نے کانگریس پارٹی کے وعدوں کوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران پارٹی کو اقتدار ملتے ہی پہلے سال 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے جبکہ ریونت ریڈی حکومت نے اقتدار سنبھال کر ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔




16/06/2025

ہم نہیں سدھریں گے!!! بابا باگیشور

یہ دھریندر شاستری عرف بابا باگیشور ہے۔

اس کا دعویٰ ہے کہ وہ مستقبل دیکھ سکتا ہے۔ تاہم ملک میں حالیہ اتنے بڑے بڑے حادثے ہوئے مگر اس کو خبر نہیں ہوئی۔

یہ فی الوقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد یہ شخص تنقیدوں کی زد میں آگیا ہے کیونکہ وہ تصویروں میں مہنگے جیکٹس اور چشمے پہنے نظر آرہا ہے۔

بجائے اس کے کہ وہ اس معاملہ پر متانت کے ساتھ کوئی ایسی بات کرتا کہ لوگوں کو اطمینان ہوتا، اپنی زبان میں گالیاں بکتا ہوا کہتا ہے کہ ہم نہیں سدھریں گے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے بائیک ٹیکسی پر پابندی لگائی تو ریاپیڈو نے اپنا کاروبار جاری رکھنے کا ایک نیا جگاڑ ڈھونڈ لیا۔اس نے اپ...
16/06/2025

کرناٹک ہائی کورٹ نے بائیک ٹیکسی پر پابندی لگائی تو ریاپیڈو نے اپنا کاروبار جاری رکھنے کا ایک نیا جگاڑ ڈھونڈ لیا۔

اس نے اپنے ایپ میں ’’بک رائیڈ‘‘ آپشن کو تبدیل کرتے ہوئے ’’بائیک پارسل‘‘ کردیا ہے۔ اس طرح اگر آپ کو کہیں جانا ہو تو خود کو پارسل ظاہر کرنا پڑے گا۔

جب ریاپیڈو والا آئے گا تو آپ ایک پارسل بن کر اس کی گاڑی پر سوار ہوجائیں گے اور اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔

اس طرح آپ کے ساتھ ایک انسان یا سواری نہیں بلکہ ایک پارسل کی طرح برتاؤ کیا جائے گا۔

حادثہ یا کسی ناگہانی صورتحال کے نتیجہ میں آپ شاید کسی انشورنس یا معاوضہ وغیرہ کے مستحق بھی قرار نہیں پائیں گے۔






Address

Ahmed Colony, MD Lines
Hyderabad
500008

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Khabar:

Share