11/11/2025
جوبلی ہلز بائی الیکشن مجموعی طور پر اڑتالیس اعثاریہ چار تین فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ۔ ۔اس فیصد میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے۔ پچھلے جنرل الیکشن کے مقابلے میں اس مرتبہ زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ تین بجے کے بعد پولنگ کے فیصد میں اضافہ ہوا۔ پانچ سے چھ بجے کے درمیان پولنگ کے فیصد کافی اضافہ ہوا ۔۔ اکا دکا واقعات کے سوا پولنگ جوبلی ہلز میں مجموعی طور پر پرامن رہی۔ جوبلی ہلز میں اٹھاون امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اصل مقابلہ کانگریس اور بی آر ایس میں ہے۔۔ چودہ نومبر کو نتائیج کا اعلان ہوگا۔۔۔ بی آر ایس اور کانگریس نے ایک دوسرے پر انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزیوں اور دھاندلیوں کا الزام لگایا ہے۔