M Azhar Paratapgadhi

M Azhar Paratapgadhi Public Opinion

24/05/2023

ہم نے اللہ کو کیسے پہچانا بہت ہی عمدہ سماعت فرمائیں

عتیق جاذب صاحب کی آواز میں

25/11/2022

کسی عاشق رسول سے پوچھا آپکے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کیسے ہیں ؟
مکمل سماعت فرمائیں

02/10/2022

https://youtu.be/TZGsrJ3Df0c

ربیع الاول کے موقع پر بہت ہی پیاری نظم آپکے خدمت میں پیش ہے

نعت : شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے لعاب نبی

نعت خواں : حافظ عمر فاروق نقشبندی صاحب

مزید نظم و نعت کے لیے اس چینل کو سبسکرائب کرلیں

01/10/2022

ربیع الاول کے موقع پر ایک نادر تحفہ

مصطفیٰ مصطفیٰ بہت ہی بہترین نعت

محترمہ عائشہ عبد الباسط صاحبہ

Rabi ul awwal par best gift

Mustafa Mustafa

Aysha Abdul Basit

https://youtu.be/5seCZd0huAI

سانپ کو سانپ رہنے دیں آپ انسان رہیں !!ایک شخص آگ کی شعلوں میں سانپ کو جلتے دیکھ کر فوراً اسے آگ سے نکالنے کا فیصلہ کرتا ...
01/10/2022

سانپ کو سانپ رہنے دیں آپ انسان رہیں !!

ایک شخص آگ کی شعلوں میں سانپ کو جلتے دیکھ کر فوراً اسے آگ سے نکالنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ سانپ پکڑتے ہی سانپ اُس شخص کو ڈس لیتا ہے۔
وہ شخص سانپ کو پھینک دیتا ہے۔ اور سانپ ایک بار پھر آگ کی شعلوں میں گِر جاتا ہے۔ اس دوران وہی شخص ارد گرد دیکھ کر ایک چھڑی ڈھونڈ لیتا ہے۔ اور ایک بار پھر سانپ کو بچانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔

ایک اور شخص جو اس واقعے کو دیکھ رہا ہوتا ہے وہ سانپ بچانے والے شخص کے قریب جاتا ہے اور اُن سے پوچھا کہ "سانپ آپ کو ڈستا ہے پھر کیوں اس کو بچانے کی کوشش کرتے ہو" ؟

سانپ بچانے والے شخص نے جواب دیا کہ ڈسنا سانپ کی فطرت ہے۔ اس سے میری فطرت نہیں بدلے گی۔ میری فطرت مدد کرنا اور بچانا ہے۔

کسی کی بری فطرت کی وجہ سے اپنا رویہ مت بدلیں۔ اور نہ ہی انسانوں کی مدد کرنا چھوڑیں۔ بس مدد کرتے وقت محتاط رہیں۔ یہی زندگی ہے۔ یہی اسلام اور انسانیت ہے۔❤

03/09/2022

جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام اجیت گنج میں اجتماع خواتین کا انعقاد
کانپور:۔ جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اجتماع خواتین جمعیۃ کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی زیر صدارت اجیت گنج واقع دلہن گیلیکسی ہال میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی جمعیۃ علماء وسطی اتر پردیش کے صدر مولانا اسلام الحق اسجد میاں قاسمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کیا۔ مقرر خصوصی جامع مسجد امروہہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں خواتین کے جم غفیر سے خطاب کیا۔ اجتماع کے ذمہ دار مولانا انصار احمد جامعی نے تمام شرکاء خصوصاً مہمان علمائے کرام کا شکریہ اداکیا۔

01/01/2022

اللّہ کی طاقت کے مقابلے میں کوئ کچھ نہیں ہے جو کچھ ہے اللہ ہے
مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ سابق جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ایمان افروز خطاب

31/12/2021

نئے سال منانے کے تعلق سے نظم کی شکل میں امت مسلمہ کو بہترین پیغام

حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری ؒ کا دور صدارت،جمعیۃ کی تاریخ کا سنہرا دور تھا آج نئی دہلی میں منعقد ایک اجلاس...
17/12/2021

حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری ؒ کا دور صدارت،جمعیۃ کی تاریخ کا سنہرا دور تھا

آج نئی دہلی میں منعقد ایک اجلاس میں ان کی حیات و خدمات پر الجمعیۃ کے ’امیر الہند رابع نمبر‘ کا اجرا۔ ان کے نام پر مجاہد ختم نبوت ایوراڈ کا اعلان۔اجلاس میں ملک کی اہم شخصیات کی شرکت و خطاب

نئی دہلی 17/دسمبر 2021
آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر نئی دہلی کے مدنی ہال میں جمعیۃ علماء ہند کے سابق صدر امیر الہند رابع حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری ؒ کی حیات و خدمات پر مشتمل ہفت روز الجمعیۃ کا خصوصی شمارہ ’امیر الہند رابع‘ نمبر کا اجراعمل میں آیا۔اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی دعوت پر ملک کے مقتدر علماء و دانشوران شریک ہوئے۔

رسم اجر تقریب کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد بھی عمل میں آیا، جس کی صدارت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کی، اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر امیر الہند حضرت مولاناسید ارشد مدنی شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ استاذ الاساتذہ مولانا نعمت اللہ اعظمی دارالعلوم دیوبند، مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا اشہد رشیدی، نائب امیر الہند مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری اور پروفیسر اخترالواسع سمیت متعدد اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ قاری محمدسید عثمان نوراللہ مرقدہ کی سراپا فیض شخصیت اپنے جلو میں علمی، عملی، دینی، سماجی اور ملی سربراہی اور خدمات کے بے شمار پہلو لیے ہوئے ہے۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو خدمت گاروں کے لیے رہ نمائی اور دستگیر ی کا سامان رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مرحوم دارالعلوم کے انتہائی باصلاحیت اساتذہ میں شمار کیے جاتے تھے، چاہے دفتر ختم نبوت ہو، تحقیق و تالیف، اصلاح معاشرہ، نائب مہتمم کی ذمہ داری ہو، انھوں نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ درخشندہ زندگی کے جن گوشوں پر روشنی ڈالی جائے، اس پر آنے والی نسل چلے۔

اپنے کلیدی خطاب میں مہمان خصوصی حضرت مولانا سید ارشد مدنی امیر الہند رابع وصدر جمعیۃ علما ء ہند نے کہا کہ قاری سید محمد عثمان صاحب حسن اخلاق کا نمونہ، پاکیزہ صفت او رکامیاب استاذ تھے۔ان کی گھریلو زندگی بھی پاک و صاف تھی، ان کی ایک خاص صفت یہ تھی کہ انھوں نے فراغت کے بعد روحانی ترقی کے لیے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب ؒسے تعلق قائم کیا اور انہی کے حکم پر فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سے مربوط ہو کر روحانیت کی بلندی حاصل کی، ان کے اندر خدا ترسی اور حقوق کی ادائیگی وغیرہ جو بھی صفات تھیں وہ کثرت ذکر اور خشیت الہی کی وجہ سے تھی۔
استاذ الاساتذہ حضرت مولانا نعمت اللہ اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ حضرات کا حضرت قاری صاحبؒ کی خوبیاں بیان کرنا حدیث کی روشنی میں حضرت کے جنتی ہونے کی دلیل ہے، حضرت قاری صاحبؒ اعلی درجہ کے متواضع، متقی اور منصف مزاج شخص تھے جس کی گواہی وہ سبھی حضرات دیں گے جنھوں نے قاری صاحب کے ساتھ کام کیا ہے .

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے ملت کی اس شخصیت کے خراج عقیدت کے موقع پر شرکت کی، انھوں نے اس موقع پر قاری محمد عثمان منصورپوری ؒ کی عظیم دینی خدمت ”تحفظ ختم نبوت“ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی یاد میں ’مجاہد ختم نبوت ایوارڈ‘کا اعلان کیا، ایوارڈ کی شکل یہ ہوگی کہ مقالہ نگاری کا مسابقہ ہو گا جس کے لیے تین عناوین طے کیے گئے ہیں، اس سے متعلق شرایط وطریقہ کار کا جلد اعلان کیا جائے گا (ان شاء اللہ)۔مولانا مدنی نے کہا کہ حضرت ممدوح میرے استاذ و مربی تھے، انھوں نے اپنی زندگی میں جس ذمہ داری کو سنبھالا، اس میں جان ڈال دی۔ ۲۰۰۸ء میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب ہوئے، ان کے دور میں جمعیۃ علماء ہند نے نمایاں خدمات انجام دیں۔اصول پسندی اور پختہ عزم میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہندنے دہشت گردی کے خلاف تحریکیں چلائیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ایسے لوگ آنے والی نسل کے لیے مشعل راہ ہو تے ہیں، ان کے پیغامات تاریکی میں قندیل رہبانی کا کام کرتے ہیں۔

نائب امیر الہند حضرت مولانا مفتی سید سلمان منصورپوری نے اپنے خطاب میں کہا حضرت والد صاحب ؒ کی زندگی کی چار نمایاں خوبیاں تھیں (۱) تربیت و رجال سازی (2) تدریس میں انہماک و امتیاز (3) ایمانی غیرت، علمی رسوخ اور بہادری کے ساتھ فرقہ باطلہ کا مقابلہ (4) اصول پسندی۔ انھوں نے الجمعیۃ کے خاص نمبر کی اشاعت پر ذمہ دا ران جمعیۃ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

امیر شریعت اترپردیش مولانا عبدالعلیم فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا ممدوح میں دین وشریعت کی حمایت و نصرت کے جذبات بدرجہ اتم موجود تھے۔انھوں نے تحفظ ختم نبوت کے کام کو دن رات کا اوڑھنا بچھونا بنایا تھا، پورے ملک میں قادیانیوں کے حربوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا، برموقع ان کی گرفت کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا، اس محاذ پر ان کی نمایاں و ممتاز خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں۔

پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ مولانا مرحوم کی شخصیت علم و حلم کی پیکر تھی، انھو ں نے کہا کہ جو قوم اپنے محسن و مربی کو یاد رکھتی ہے، اسے مستقبل میں کامیابی ملتی ہے۔مولانا رحمت اللہ کشمیری رکن شوری دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ آپ کی ذات انتہائی منکسرالمزاج اور اصول پسندی کاحسین امتزاج تھی۔مولانا سید اشہد رشیدی مہتمم جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد نے کہا کہ ان کی زندگیوں کی بہت ساری خوبیوں میں ایک اہم خوبی صلہ رحمی تھی۔مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے اپنے کلمات افتتاحیہ میں کہا کہ ۸۰۰۲ء میں آپ کو جمعیۃ علماء ہند کاصدر منتخب کیاگیا، آپ جمعیۃ علماء ہندکے آٹھویں صدر تھے، آپ کل ١٣/سال ۲/ماہ ۵۱/دن جمعیۃ علماء ہند کے صدر رہے۔ہم نے حضرت قاری صاحبؒ کو ہمیشہ اصول پسند، دوربیں اور امت کے مسئلہ میں فکر مند پایا۔ان کی زندگی کا سب سے اہم درس یہ ہے کہ جماعت اور ملت کا مفاد، ذات سے اوپرہے، ان کی یہ تعلیم اور طریقہ کار کسی بھی جماعت کے وجود اور بقا کے لیے نہایت اہم ہے اور اسی سے لوگوں میں قربانی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

ان مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا بدرالدین اجمل صدر جمعیۃ علماء آسام،ڈاکٹر سید محمد فاروق دہلی، مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند،مولانا محمد سلمان بجنوری دارالعلوم دیوبند، مولانا مفتی خورشید انور گیاوی ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد راشد گورکھپوری،مولانا شمشاد رحمانی نائب امیر شریعت بہار وجھارکھنڈو اڈیشہ،مولانا قاری شوکت علی ویٹ، مولانا شاہ عالم دارالعلوم دیوبند،مولانا منیرالدین دارالعلوم دیوبند، مولانا مفتی عبداللہ معروفی دارالعلوم دیوبند، مولانا عبدالحمید نعمانی، مولانا شمیم احمد امیر شریعت دہلی، مولانا مفتی ذکاوت حسین نائب امیر شریعت دہلی نے بھی خطاب کیا، نظامت کے فرائض مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے انجام دیے۔انھوں نے خصوصی نمبر کی تدوین کے لیے مولانا محمد سالم جامعی ایڈیٹر ہفت روزہ الجمعیۃ اور معاون مدون ڈاکٹر عبدالملک رسو ل پوری کو مبار ک باد دی۔ان کے علاوہ مولانا صدیق اللہ چودھری صدر جمعیۃ علماء مغربی بنگال، مولانا سید محمد نعیم، خاں جہاں پوری،مولانا محمد سالم مرادآباد، سعود احمد ایڈوکیٹ،مولانا سید محمدسلیم منصورپور، سید محمد رافع مظفرنگر، مولانا یحیی کریمی میوات سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام و دانشوران موجود تھے۔

16/12/2021

نواسہ شیخ الاسلام نائب امیر الہند حضرت مولانا سید مفتی محمد سلمان صاحب منصورپوری نائب مفتی و استاذ حدیث مدرسہ شاہی مرادآباد حضرت مولانا مفتی شبیر احمد قاسمی صاحب مفتی و محدث مدرسہ شاہی مرادآباد کا نکاح پڑھاتے ہوئے یاد رہے حضرت کی اہلیہ کا رمضان المبارک کے شروع میں ہی انتقال ہوگیا تھا اب حضرت نے دوسرا نکاح کرلیا ہے

13/12/2021

حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب نے تبلیغی جماعت کے تعلق سے اہل عرب کو دیا جواب

06/12/2021

آج 6 دسمبر ہے آج ہی آکے دن 1992 میں مسجد شہید کی گئ تھی اسی سیاہ دن کے تعلق سے ایک واٹس ایپ اسٹیٹس آپ کی خدمت میں پیش ہے

Address

Ito

Telephone

+19368157084

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Azhar Paratapgadhi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M Azhar Paratapgadhi:

Share

Category