
18/06/2025
بالآخر چہرہ بے نقاب ہو ہی گیا۔
🌹صاحبزادہ محمد جمال ناصر شیخ چشتی🌹
جسے کچھ پاکستانی "امیر المجاہدین" کا لقب دے کر سروں پر بٹھاتے رہے، جسے ایک "انقلابی رہنما" اور "ظالم بشار الاسد" کا واحد متبادل سمجھا گیا — وہ دراصل وہی نکلا جس کے بارے میں ہم برسوں سے چیخ چیخ کر خبردار کرتے آ رہے تھے۔
احمد الشراع جولانی — وہی شخص جس کے ہاتھ شام کے نہتے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، آج کھل کر اسرائیلی عزائم کا سہولت کار بن چکا ہے۔ اب باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ جولانی نے اسرائیلی اور اسرائیل نواز افواج کو ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو روکنے کے لیے شامی فضائی حدود استعمال کرنے کی مکمل اجازت دے دی ہے۔
یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ یہ وہ آخری پردہ تھا جو اب مکمل طور پر چاک ہو چکا ہے۔
غور طلب نکات:
پہلا:
اب کسی اندھے کو بھی دلیل کی ضرورت نہیں رہی۔ شام میں جو کچھ ہوا — "انقلاب"، "آزادی"، "جمہوریت" — یہ سب محض فریب تھے۔ اصل ہدف اسرائیل کے مفادات کا تحفظ تھا۔ جسے مسلمان مظلوموں کا نجات دہندہ بنا کر پیش کیا گیا، وہ دراصل صیہونی منصوبوں کا محافظ نکلا۔
دوسرا:
یہ اس نظامِ غلامی کا کھلا ثبوت ہے جہاں غلام مالک سے اجازت نہیں مانگتا بلکہ موقع ملتے ہی اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے خود کو مالک کے قدموں میں ڈال دیتا ہے۔ جولانی نے بھی یہی کیا — اس نے مالک (اسرائیل) کی خوشنودی کے لیے اپنی وفاداری کا اعلان کر دیا، اور امت کی پشت میں ایک اور خنجر گھونپ دیا۔
یہ وقت ہے آنکھیں کھولنے کا۔ یہ وقت ہے ان جھوٹے "انقلابیوں" کی حقیقت کو پہچاننے کا۔ ورنہ کل یہی خنجر کسی اور کے سینے میں ہوگا — اور اس بار شاید وہ سینہ ہمارا ہو۔
تحریر:
صاحبزادہ محمد جمال ناصر شیخ چشتی