Thoughts and Threads

Thoughts and Threads Welcome to Thoughts and Threads! A space where ideas, musings and connections come together.

From insightful thoughts to random threads, we share everything that sparks curiosity and creativity.

07/02/2025
26/01/2025

Ather Kursheed, is known for reciting beautiful Naats. May ALLAH SWT bless you!

عبدالرحیم راتھرکے ہاتھوں جموں یونیورسٹی میں ”کلیات ِ رساجاودانی “کارسم اجراءاُردواورکشمیری زبانوں کوفروغ دینے میں رساجاو...
16/01/2025

عبدالرحیم راتھرکے ہاتھوں جموں یونیورسٹی میں ”کلیات ِ رساجاودانی “کارسم اجراء

اُردواورکشمیری زبانوں کوفروغ دینے میں رساجاودانی نے اہم کرداراداکیا:مقررین
جموں//اُردواورکشمیری کے نامورشاعر”کلیات ِ رساجاودانی “کے دوسرے ایڈیشن کااجراءجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھرنے یہاں جموں یونیورسٹی میں کیا۔ کتاب کی تقریب رونمائی کااہتمام شعبہ اردو، جموں یونیورسٹی اور رسا جاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔تنویرابن رساکی تدوین کردہ ”کلیاتِ رسا جاودنی“ کا دوسرا ایڈیشن شیخ محمد عثمان اینڈ سنز، سری نگر کشمیر نے خوبصورت ٹائٹل پیج اور گیٹ اپ کے ساتھ شائع کیا ہے۔ ”کلیاتِ رسا جاودنی“مایہ ناز شاعر رسا جاودانی کی اردو اور کشمیری شاعری کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب کی تدوین تنویر ابن رسا ولد رسا جاویدانی نے کی ہے۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے عبدالرحیم راتھر نے کہاکہ جموں و کشمیر میں اردو اور کشمیری زبان کو فروغ دینے میں رسا جاودانی کااہم کردارہے ۔ انہوں نے رساجاودانی کورسول میر کے بعد کشمیری زبان کا سب سےبلندپایہ رومانوی شاعر قرار دیا جس کی کشمیری غزلیں کشمیری بولنے والے حلقہ میں شہرت رکھتی ہیں۔رساجاودانی وادی چناب کے سب سے قد آور کشمیری شاعر تھے جن کی رہنمائی میں اس خطے میں بہت سے کشمیری شاعروں نے ادب کی خدمت کی ۔انہوں نے کہاکہ اردو شاعر رسا جاودانی ،حفیظ جالندھری، سیماب اکبرآبادی، برج نارائن چکبست، پنڈت دتا تریا کیفی وغیرہ ان کے ہم عصر شاعرتھے۔ ان بڑے ادیبوں وشاعروں کے ساتھ رساجاودانی کے بہت اچھے تعلقات تھے جس کی وجہ سے برصغیر میں ان کی اردو شاعری کو عبدالرحیم راتھر نے بھی پسند کیا۔ انہوں نے رسا جاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔پروفیسر شاد رمضان، سابق سربراہ شعبہ کشمیر، کشمیر یونیورسٹی نے تقریب کی صدارت کی۔انھوں نے اپنے خطاب میںرسا جاودانی کو 20ویں صدی کا ایک اعلیٰ ترین شاعر قرار دیا جس نے رسول میر کے بعد کشمیری زبان کو ایک نئی جہت دی۔ وہ کشمیری زبان کے واحد شاعر ہیں جنہوں نے غزلیں لکھیں۔ غزل لکھنے کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ”کلیات رسا جاودانی“ میں شامل شاعری میں محبت، باہمی افہام و تفہیم، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے شیخ محمد عثمان اور صاحبزادوں کو مبارکباد دی کہ انہوں نے ”کلیاتِ رسا جاودانی“ کا دوسرا ایڈیشن خوبصورت انداز میں شائع کیا جس سے رسا جاودانی کی پوری شاعری محفوظ ہوگئی ہے۔بشیر بھدرواہی، شاہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، مہمان اعزازی نے کچھ یادگار یادوں اورلمحات سے متعلق خیالات کااظہارکیاجو انہوں نے مرحوم شاعر کے ساتھ گزاری تھیں۔ انہوں نے رساجاودانی کو ایک سیکولر شخصیت قرار دیا جس نے زندگی کی حقیقتوں کو اپنی کشمیری اور اردو شاعری میں پیش کیا۔پروفیسر مینا شرما، ڈین پلاننگ جموں یونیورسٹی نے بھی اس موقع پر خیالات کااظہارکرتے ہوئے رسا جاودانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔قبل ازیں پروفیسر شہاب عنایت ملک، صدرشعبہ اُردو اور صدر رسا جاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ان مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی جنہیں رسا جاودانی نے اپنی کشمیری اور اردو شاعری میں استعمال کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ کشمیر کے واحد شاعر تھے جنہوں نے قصیدہ لکھا۔ قصیدہ کی شکل کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیری نقاد محمد یوسف ٹینگ نے رسا جاودانی کو کشمیری زبان کا سب سے قدآور قصیدہ گو قرار دیا ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر شاہنواز قادری اسسٹنٹ پروفیسر اردو اور برج ناتھ بیتاب نے رساجاودانی کی اُردواورکشمیری شاعری کی خصوصیات کواُجاگرکرنے کےلئے ’مقالات پیش کئے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹرفرحت شمیم اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے انجام دیاجبکہ شکریہ کی تحریک اسیر کشتواری جنرل سکریٹری رسا جاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی نے پیش کی۔اس دوران تقریب میںپروفیسر محمد ریاض احمد، ڈاکٹر چمن لال، ڈاکٹر عبدالرشید منہاس، خورشید کاظمی، زاہد بانہالی سمیت معززشہریوں ،طلبہ اوراسکالرس کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

All are invited
15/01/2025

All are invited

With voice of kulgam – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
15/01/2025

With voice of kulgam – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

11/01/2025

The Absurd Exchange
Toba Tek Singh
Story by

09/01/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars – they help me earn money to keep making content that you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars.

Address

Jammu City

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thoughts and Threads posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share