
15/04/2025
ایئرٹیل اور بلنکٹ میں شراکت داری: 10 منٹ میں سم کارڈ کی گھر تک فراہمی
صارفین کو خود کے وائی سی عمل کے ذریعے گھر بیٹھے تیز اور محفوظ ایکٹیویشن کی سہولت
نئی دہلی، 15 اپریل 2025: بھارت کی معروف ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے آج فوری تجارت (Quick Commerce) فراہم کرنے والے پلیٹ فارم بلنکٹ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین کو صرف 10 منٹ میں سم کارڈ ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔ کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ اس سروس کا آغاز ملک کے 16 شہروں میں کیا گیا ہے اور آئندہ دنوں میں دیگر شہروں اور قصبوں تک اس کی توسیع کا منصوبہ ہے۔
یہ اشتراک صارفین کو معمولی 49 روپے کی سہولت فیس کے عوض صرف 10 منٹ میں دروازے تک سم کارڈ کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ سم کارڈ کی ترسیل کے بعد، صارفین آدھار پر مبنی کے وائی سی عمل کے ذریعے بآسانی نمبر کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ صارفین پری پیڈ یا پوسٹ پیڈ دونوں منصوبوں میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں یا ایم این پی کے ذریعے اپنا نمبر ایئرٹیل نیٹ ورک پر منتقل کر سکتے ہیں۔ عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے، صارفین ایک آن لائن لنک کے ذریعے ایکٹیویشن ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، تمام ایکٹیویشن کے بعد ایئرٹیل کے صارفین کو ”ایئرٹیل تھینکس ایپ“کے ذریعے ہیلپ سینٹر تک رسائی حاصل ہوگی۔ نئے صارفین کسی بھی مدد کے لیے 9810012345 پر کال کر سکتے ہیں۔ سم کارڈ کی ترسیل کے بعد اسے 15 دن کے اندر ایکٹیویٹ کرنا لازمی ہوگا تاکہ منتقلی بغیر کسی پریشانی کے مکمل ہو سکے۔
اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئے، بھارتی ایئرٹیل کے کنیکٹڈ ہومز کے سی ای او اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر سدھارتھ شرما نے کہا:
”ہم ایئرٹیل میں صارفین کی زندگیوں کو آسان بنانے کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔ آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم بلنکٹ کے ساتھ 10 منٹ میں سم کارڈ کی فراہمی کی سروس شروع کر رہے ہیں، جو فی الحال 16 شہروں میں دستیاب ہے اور ہم جلد ہی اس کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھائیں گے۔“
بلنکٹ کے بانی اور سی ای او البندر دھندسا نے کہا:”ہم نے ایئرٹیل کے ساتھ اس لیے شراکت کی ہے تاکہ صارفین کو وقت اور مشقت سے بچایا جا سکے۔ ہم 10 منٹ میں سم کارڈ ان کے دروازے پر پہنچاتے ہیں، جبکہ ایئرٹیل کے وائی سی، ایکٹیویشن اور منصوبے کے انتخاب کو آسان بناتا ہے۔ صارفین آسانی سے نمبر پورٹیبلیٹی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔“
اس ابتدائی مرحلے میں یہ سروس جن 16 شہروں میں دستیاب ہے ان میں دہلی، گڑگاو ¿ں، فرید آباد، سونی پت، احمد آباد، سورت، چنئی، بھوپال، اندور، بنگلور، ممبئی، پونے، لکھنو ، جے پور، کولکتہ اور حیدرآباد شامل ہیں۔