The Urdu Daily

The Urdu Daily Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Urdu Daily, Media/News Company, Kachiguda.

آپ کی پسندیدہ اردو خبروں کا ایک مرکز۔ ہمیشہ آپ کے لیے تازہ ترین اور معتبر خبریں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ جڑیں اور دنیا بھر کی واقعات سے باخبر رہیں۔"

بیرون ملک سے انڈیا لائے جانے والے درجنوں زہریلے سانپ ممبئی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطا...
05/06/2025

بیرون ملک سے انڈیا لائے جانے والے درجنوں زہریلے سانپ ممبئی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کو ممبئی ہوائی اڈے پر روک کر سامان کی تلاشی لی گئی تو درجنوں سانپ برآمد ہوئے جن کو مختلف بیگز میں چھپایا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کی حکومت نے نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے ہیں جو شیخ حسینہ واجد کے والد اور ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی تص...
04/06/2025

بنگلہ دیش کی حکومت نے نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے ہیں جو شیخ حسینہ واجد کے والد اور ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر والے نوٹوں کی جگہ لیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک میں اس وقت عبوری حکومت چل رہی ہے جو حسینہ واجد کے ملک سے نکل جانے کے بعد قائم کی گئی تھی۔

انڈین حکومت کی جانب سے جاری نئے سکیورٹی قواعد و ضوابط کے باعث حکومتی اداروں اور سی سی ٹی وی کیمرے بنانے والی عالمی کمپنی...
29/05/2025

انڈین حکومت کی جانب سے جاری نئے سکیورٹی قواعد و ضوابط کے باعث حکومتی اداروں اور سی سی ٹی وی کیمرے بنانے والی عالمی کمپنیوں کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری دستاویزات اور ای میلز سے معلوم ہوا ہے کہ نئے قواعد کے تحت سکیورٹی کیمرے اور نگرانی کا ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنا ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ جائزے کے لیے حکومتی لیبارٹری میں جمع کروانا پڑے گا۔
Download app now

پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہد...
25/04/2025

پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اس پس منظر میں یہ پیشِ نظر رہے کہ اس وقت پاکستان سپر لیگ سیزن 10 (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل بیسیوں انڈین شہری مختلف تکنیکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

20/04/2025

بی جے پی لیڈر اور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کے بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کے بیان پر ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ پٹنہ میں ہفتہ (19 اپریل) کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ''متھن چکرورتی میرے دوست ہیں، میں انہیں ایک اچھے اداکار اور ایک اچھے دوست کے طور پر جانتا ہوں، لیکن وہ کوئی سیاسی شخص نہیں ہیں۔ انہیں سیاست میں لایا گیا ہے۔

20/04/2025

ہفتہ کی رات دودھی کوتوالی علاقے میں ڈی جے پر گانے کو لے کر شادی کی پارٹی والوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ تین نوجوان شدید زخمی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں سینکڑوں بین الاقوامی طلبا کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ان طلبا کو ای میل کے ذریعہ ان...
19/04/2025

ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں سینکڑوں بین الاقوامی طلبا کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ان طلبا کو ای میل کے ذریعہ انتباہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے جلد امریکہ نہیں چھوڑا تو انہیں حراست میں لیا جا سکتا ہے یا پھر انہیں ان کے آبائی وطن کے بجائے کسی دیگر ملک میں ڈپورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ دراصل امریکی حکومت نے حال ہی میں بین الاقوامی طلبا پر کارروائی کی تھی تھی۔

وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف دائر متعدّد مفاد عامہ کی عرضیوں پر 17 اپریل 2025 کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں...
18/04/2025

وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف دائر متعدّد مفاد عامہ کی عرضیوں پر 17 اپریل 2025 کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی، جو اس قانونی عمل کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ اس سماعت میں کسی بھی فریق کو کامیاب یا ناکام قرار نہیں دیا گیا بلکہ عدالت نے سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے نمائندے، معزز سالیسٹر جنرل آف انڈیا جناب تشار مہتا کے زبانی بیان کو ریکارڈ پر لے لیا، جو بظاہر ایک عبوری ریلیف کے زمرے میں آتا ہے۔

سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے پر کیف نظاروں سے محظوظ ہونے کے لئے مقا...
17/04/2025

سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے پر کیف نظاروں سے محظوظ ہونے کے لئے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا بے تحاشا رش تواتر کے ساتھ جاری ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق قریب 7 لاکھ مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے اب تک اس باغ کی سیر کی ہے جس سے تمام سابقہ ریکارڈ پاش پاش ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 26 مارچ کو یہ باغ لوگوں کے لئے کھول دیا تھا

16/04/2025

بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹس پر ”سوائے اسرائیل“ پھر سے چھاپنا شروع کردیا ہے۔ اُس نے اپنے شہریوں کے اسرائیل جانے پر پابندی لگادی ہے۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام کی برہمی بڑھتی جارہی ہے

مرکزی سرکار کی جانب سے منظورکئے گئے وقف ترمیمی قانون2025 کے خلاف داخل عرضیوں پر کل یعنی 16؍ اپریل کو سپریم کورٹ کی تین ر...
16/04/2025

مرکزی سرکار کی جانب سے منظورکئے گئے وقف ترمیمی قانون2025 کے خلاف داخل عرضیوں پر کل یعنی 16؍ اپریل کو سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ سماعت کریگی جس کی سربراہی چیف جسٹس سنجیوکھنہ کریں گے۔یہ اطلاع جمعیۃعلماء ہند کی جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔

چین کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین کی معیشت میں رواں سال کی پہلے سہہ ماہی میں پچھلے سال کے مقابلے پان...
16/04/2025

چین کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین کی معیشت میں رواں سال کی پہلے سہہ ماہی میں پچھلے سال کے مقابلے پانچ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ اضافہ تمام تر توقعات کے برعکس ہے۔ تاہم امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کے چلتے سال کے بقیہ مہینوں میں معیشت کی اچھی کارکردگی کے امکانات معدوم ہوتے نظر آتے ہیں۔

Address

Kachiguda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Urdu Daily posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share