Mufti Hashim Misbahi

Mufti Hashim Misbahi M***i Muhammad Hashim Misbahi
Faraghat: Al- jamiyatul Ashrafiya Mubarakpur UP(2004)
Islamic scholar (M***i), Writer, Fatawa nawesi.

Aap apne Sawaal Ko urdu Hindi English Roman Me Gmail ID par Kar Sakte Hai
[email protected]

22/02/2026
02/02/2026

Shabe Baraat Ke Fazail Aur Aamal

29/01/2026

کیا جذباتی تقریر کے نام پر بھیڑ جمع ہونا دینی جلسوں کی کامیابی کی دلیل ہے ؟

دینی جلسے زمانہ قدیم میں بھی ہوتے تھے اور آج بھی دینی جلسے ہوتے ہیں لیکن پہلے کے جلسوں میں اور آج کے دینی جلسوں میں نمایاں فرق ہے. پہلے کے جلسوں میں دلائل و براہین کی روشنی میں عوام وخواص تک دینی باتیں پہنچائی جاتی تھی اور ان کی اصلاح کی جاتی تھی. اگر چہ زمانہ قدیم میں سامعین کی تعداد کم رہتی تھی اور آج کے جلسوں میں خطیبوں کی تقریروں میں قرآن وحدیث کے مواد کم، جذباتی باتیں زیادہ رہتی ہیں. پہلے کے جلسوں میں دلائل کی روشنی میں اصلاح کی جانے والی باتوں سے جلسوں کی کامیابی کی دلیل سمجھی جاتی تھی اور موجودہ وقت میں جذباتی باتیں اور بھیڑ اکٹھی ہونا جلسے کی کامیابی کی دلیل اور اس کا معیار بن گیا ہے
لاکھوں روپے جلسوں میں خرچ کیےجاتے ہیں لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نظر نہیں آتا
اگر جلسے کی منتظمہ کمیٹی مقرر کو پہلے سے ضروری عنوان مختص کر کے اسی پر گفتگو کرنے کے لیے کہہ دے تو یقیناً دین و سنیت کا بڑا کام جلسوں سے ہوگا
مثلاً خطیب کو افضلیت صدیق اکبر کا عنوان دیا جائے اس کے علاوہ حالات حاضرہ کے پیشِ نظر عقائد و اعمال کے عناوین مختص ہو اس کا ذکر پوسٹر میں بھی ہو ،خطیب اسی عنوان پر دلائل کی روشنی میں گفتگو کرے اس طرح عناوین مختص کر کے خطابات و بیانات ہوں گے عوام وخواص دونوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

موجودہ عہد کا ایک بڑاالمیہ یہ بھی ہے کہ مقررین چند رٹی رٹائی تقریریں ہرجگہ کرتے نظرآتے ہیں جب کہ پہلے ایسا نہیں تھا باصلاحیت اور صاحب کردار شخصیات ہی وعظ وخطاب کے لیے مدعو کی جاتی لیکن آج صلاحیت اور صاحب خشیت علمائے ربانیین سے صرف نظر کرکے پیشہ وارانہ افراد زیادہ طور سے مدعو کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دینی جلسے بے نتیجہ ثابت ہورہے ہیں. لیکن آج بھی ماشاء اللہ جہاں بھی خداترس باصلاحیت علماو مشائخ مدعو کیے جاتے ہیں، ان علاقوں میں مذہبی اثرات بہت بہتر مرتب ہوتے نظر آتے ہیں. میرے کہنے کا منشایہ ہے کہ اگر دینی جلسوں کومزید نتیجہ خیزبنانا ہے تو منتظمہ کمیٹی کو چاہیے کہ وہ پیشہ ورخطبا ومقررین کے بجائے صالح کردار وعمل کے حامل خداترس اور خشیت ربانی سے آراستہ باصلاحیت علماکو جلسوں کی زینت بنائیں تاکہ قوم کا پیسہ اور سرمایہ صرف دادودہش اور تفاخر وتعلی کی نذر نہ ہو بلکہ یہ قیمتی سرمایہ قوم وملت کی اصلاح اور فلاح و بہبودی میں خرچ ہو.

محمد ہاشم رضا مصباحی
28/01/2026

27/01/2026

Shohar Bibi Me Akhtalaf Ho To Kiya Karna Chahiye

24/01/2026

15 Shaban Ko Beri Ke Patto Se Gusl Karne Se Jadu Ka ilaaj

15/01/2026

Kiya Mobile Par Nikah Ho Sakta Hai?

Address

Khargone
451001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Hashim Misbahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share