Srinagar Time

Srinagar Time Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Srinagar Time, Media/News Company, saeed abad kapwara kashmir, Kupwara.

03/03/2026
انڈیا میں سو سال پرانی درگاہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ: ’ہم نے بلھے شاہ کو پاکستان واپس بھجوا دیا‘پاکستان اور انڈیا کے درمیان...
30/01/2026

انڈیا میں سو سال پرانی درگاہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ: ’ہم نے بلھے شاہ کو پاکستان واپس بھجوا دیا‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازعات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں، بابا بلھے شاہ کا نام اور کلام ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک میں مقبول رہا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انڈیا میں بلھے شاہ کے نام سے منسوب ایک درگاہ پر توڑ پھوڑ کے بعد اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ میں دہرادون کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا جس کے بعد خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کے مطابق مقامی حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بابا بلّھے شاہ کا مزار پاکستان میں صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی شہر قصور میں واقع ہے جہاں ہر برس ان کا عرس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے تاہم مختلف مقامات پر ان کے نام سے منسوب درگاہیں موجود ہیں۔

یہ درگاہ ایسا ہی ایک مقام ہے جس کے بارے میں انڈیا کے اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ دہرادون کے پہاڑی شہر کے علاقے بالاحصار میں واقع ونبرگ ایلن نامی نجی سکول کی اراضی پر قائم ہے اور سو سال پرانی ہے۔

مسوری تھانے کے سب انسپکٹر ستندر بھٹی نے اخبار کو بتایا کہ ’ملزمان کا تعلق ایک ہندوتوا گروہ سے ہے۔‘ ہندو رکھشا دل کے مقامی سربراہ للت شرما نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس واقعے میں ان کی تنظیم ملوث تھی جبکہ اسی تنظیم کے سربراہ پنکی چوہدری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی ٹیم نے ’بلھے شاہ کو پاکستان واپس بھجوا دیا ہے۔‘

بڑی خبر
18/05/2025

بڑی خبر

18/05/2025

پاکستان بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی آزادکشمیر میں لیپہ ویلی بارڈر ایریا میں عوام اور فوجیوں سے ملنے پہنچ گئے ۔ کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کیا اور کہا ہم ایک ہیں ہم ساتھ ہیں ۔۔ کشمیر میں لیگ کروانے کا اعلان۔۔۔

16/05/2025

پاکستان اور آزاد کشمیرمیں جنگ جیتنے اور بھارت کو شکست فاش کرنے کے بعد عوام نےیوم تشکر منایا

16/05/2025

اقوام متحدہ نے بھارتی بحریہ کے جہاز سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی تصدیق کردی.

میرپور آزاد کشمیر ایم کیو ایم کے رہنما سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر کو احاطہ عدالت گرفتار کر ...
12/09/2024

میرپور آزاد کشمیر ایم کیو ایم کے رہنما سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر محمد طاہر کھوکھر کو احاطہ عدالت گرفتار کر گیا، طاہر کھوکھر عدالت میں اپنی ضمانت کنفرم ہونے کے بعد اپنے وکیل کامران بٹ کے ہمراہ عدالت سے باہر آرہے تھے احاطہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول کر طاہر کھوکھر کو گرفتار کر لیا، ان کے وکیل نے پولیس کو روکا اور ان سے وارنٹ گرفتاری،دکھانے اور کس ایف آئی آر میں گرفتار کر رہے ہیں پولیس نے کسی سوال کا جواب دیئے بغیر ان کو گرفتار کیا اور پولیس حصار میں لے گئی پولیس نے کہا کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ہے ان کو گرفتار کیا جائے، پولیس نے ان کے وکلاء سمیت دیگر لوگوں کو دھکے مارے اور دتمیزی کرتے ہوئے ان کو لیکر چلے گئے ان کے وکیل نے میڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر کھوکھر کی عدالت سے ضمانت کنفرم ہوچکی تھی اور ان کا ایک کیس ہے ہائیکورٹ میں ہے جس کی تاریخ21ستمبر ہے اس کے باوجود پولیس نے بغیر کسی وارنٹ اور بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے ان کو لیکر گئی،رہنما ایم کیو ایم طاہر کھوکھر کی اہلیہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپور میں اس وقت اندھیر نگری مچی ہوئی قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے نہ حکومتی رٹ قائم ہے انتظامیہ سب کچھ اپنے کنٹرول میں رکھ کر ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے ریاست کا سابق ممبر اسمبلی اور سابق وزیر رہنے والے کو جس طرح انتظامیہ نے اپنے انتقام کا نشانہ بنایا ان کا کیا قصور تھا ان کو صرف اس جرم کی سزا بھگتنی پڑ رہی ہے انہوں نے سانحہ کے ایف سی میں ظلم کے خلاف آواز اٹھائی، اور سانحہ ڈڈیال اور سانحہ اسلام گڑھ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا انہوں نے چیف سیکرٹری سمیت آئی جی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر تک تمام ثبوت دیئے اور ان کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا مگر ریاست سوئی ہے ہم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بار بار اپیلیں کیں اور ان کو آگا ہ کرتے رہے مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ہے میرے شوہر کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا یہ ظلم کب تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایف آئی آر تھی تو اس کے وارنٹ دکھاتے بغیر وارنٹ دکھائے اور ضمانٹ ہونے کے باوجود ان کو کیوں گرفتار کیا گیا انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کو پولیس سٹیٹ بنایا ہوا ہے اگر مقدمہ کا اندراج ہوا تھا اس کی ایف آئی آر کو کیوں چھپا کر رکھا تھا کس کے حکم سے میرپور میں گندا کھیل کھیلا جا رہا ہے ان کے وارنٹ دکھاتے میرے شوہر بیمار اور ان کا علاج چل رہا ہے ان کی ابھی ابھی ہارٹ سرجری ہوئی ہے اب میرے شوہر کو کچھ نقصان ہو اتو اس کے زمہ دار ڈپٹی کمشنر میرپور، میرپور کے پولیس حکام، چیف سیکرٹری اور وزیر اعظم ہوں گے ہم نے ان کو 6ماہ سے میرپور میں ہونے والے تمام معاملات، سانحات کے بارے مییں مسلسل آگا ہ کرے ہیں،۔

منی پورمیں ہندو اکثریتی قبیلے نے دو عیسائی خواتین کوبرہنہ کرکے گھمایاورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں میتی(ہندو) قبیلے ک...
20/07/2023

منی پورمیں ہندو اکثریتی قبیلے نے دو عیسائی خواتین کوبرہنہ کرکے گھمایا
ورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں میتی(ہندو) قبیلے کے افراد نے دو کوکی(عیسائی) خواتین کو برہنہ کر کے سڑک پر گھمایا۔ شرمناک واقعے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دو خواتین کو برہنہ حالت میں گائوں کی سڑک پرگھماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ضلع کانگ پو کپی کے گائوں بی فینوم میں پیش آیاتھا۔ منی پور میں 3مئی سے جاری تشدد میں اب تک ڈیڑھ سو کے قریب افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔بی فینوم گائوں میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان جھڑپوں کے بعد میتی برادری کے لوگوں نے کوکی خواتین کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیا ۔

کوکی خواتین کو دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے خود کو بے لباس نہیں کیا تو انہیں گولی مار دی جائے گی۔ریاست میں جنسی تشدد کے تمام واقعات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تفتیش اور متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان میں بھارتی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ منی پور میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کو بھی یقینی بنائیں۔

19/07/2023

تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کی یوم الحاق پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد ۔

ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت اور پاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں فضا گونج اٹھی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام لال چوک اپر اڈا میں یوم الحاق پاکستان ریلی کا انعقاد کیا

Address

Saeed Abad Kapwara Kashmir
Kupwara
193222

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Srinagar Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Srinagar Time:

Share