30/08/2026
ایم ایل اے کپواڑہ میر محمد فیاض کا کلاروس کا دورہ، تعمیر و ترقی کا جائزہ
30 August
LOLAB TIMES
کپواڑہ: ایم ایل اے کپواڑہ میر محمد فیاض نے آج کلاروس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلاک ہیڈکوارٹر پہنچ کر بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کلاروس سے ملاقات کی اور علاقے میں جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے زونل صدر غلام محی الدین لون، وائس ڈسٹرکٹ صدر کپواڑہ ریاض احمد بٹ، بلاک صدر غلام رسول لون، دیرینہ پارٹی ورکر شیخ الطاف کے علاوہ مختلف حلقہ صدور اور پارٹی ورکران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ایم ایل اے میر محمد فیاض نے کلاروس بلاک میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ترقیاتی کاموں میں رفتار لائی جائے۔
دورے کے آخر میں ایم ایل اے کپواڑہ میر محمد فیاض نے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم باتیں کہیں۔
ایم ایل اے کپواڑہ نے آخر میں کیا کچھ بتایا؟ دیکھیے اس خاص رپورٹ میں۔