Den ki baat

28/04/2026
28/04/2026

عبداللہ بن عمروؓ فرماتے ہیں:
*"جو شخص اپنے کسی گناہ کو یاد کرے اور اس پر اس کا دل ڈر جائے، پھر وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے، تو اللہ تعالیٰ اس گناہ کو کوئی حیثیت نہیں دیتا یہاں تک کہ اسے مٹا دیتا ہے۔"*

التوبة لا ابن أبي الدنيا

05/11/2025

*نبی ﷺ کی پہلی بیوی کون تھیں؟*

*❤️ حضرت خدیجہؓ*
*😘 حضرت سودہؓ*
*😮 حضرت عائشہؓ*
*🥹 مجھے نہیں پتہ*

*درست جواب کے لیے صحیح ایموجی کا استعمال کریں انشاء اللہ '1k` رئیکٹ آنے پر درست جواب سنڈ کیا جائے گا* 🙂

03/11/2025

*یہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا وہ نصیحت نامہ ہے جو انہوں نے خلیفۂ راشد عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو لکھا۔ اس میں دنیا کی حقیقت، فکرِ آخرت اور عبرت انگیز نصیحتیں بیان کی گئی ہیں۔*



حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو لکھا:

جان لو! کہ تفکر (غور و فکر) انسان کو بھلائی کی طرف بلاتا ہے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے،
اور برائی پر ندامت انسان کو اس سے باز رکھتی ہے۔

اور جو چیز فانی ہے، اگرچہ وہ بہت زیادہ ہو، وہ اس چیز کے برابر نہیں ہو سکتی جو باقی رہنے والی ہے،
خواہ وہ حاصل کرنا مشکل ہی کیوں نہ ہو۔

اور تھوڑی سی تکلیف برداشت کرنا جو دیرپا راحت کا سبب بنے،
اس سے کہیں بہتر ہے کہ آدمی فوراً تھوڑی سی راحت حاصل کرے جو لمبی مشقت اور دائمی نقصان کا باعث ہو۔

لہٰذا اس دھوکہ دینے والی دنیا سے بچو —
یہ وہ دنیا ہے جو اپنے فریبوں سے آراستہ ہوئی ہے،
اپنی ظاہری چمک سے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے،
اور اپنی آرزوؤں کے جال سے اپنے چاہنے والوں کو ہلاک کیا ہے۔

یہ (دنیا) ایسی بنی سنوری دلہن کی مانند ہے
جس پر سب کی نظریں جمی ہیں،
دل اس پر فریفتہ ہیں،
اور عقلیں اس کے عشق میں مات ہیں۔

لیکن حقیقت میں،
یہ اپنے تمام عاشقوں اور چاہنے والوں کی قاتل ہے۔

نہ بعد والے اس انجام سے عبرت پکڑتے ہیں جو پہلے والوں پر گزرا،
نہ ہی اہلِ عقل بار بار کے تجربوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں،
اور نہ ہی وہ شخص جو اللہ کو پہچانتا ہے اور اس کی خبروں پر یقین رکھتا ہے،
اس دنیا سے سبق لیتا ہے۔

دل اس کے عشق سے باز نہیں آتے،
اور نفس اس کی حرص سے دستبردار نہیں ہوتے۔

یہ (دنیا کی محبت) محض ایک جنون ہے،
جو جسے لاحق ہو جائے، وہ نہ کچھ سمجھتا ہے نہ کسی اور چیز کو چاہتا ہے،
حتیٰ کہ یا تو اسی کی تلاش میں مر جاتا ہے، یا اسی میں فنا ہو جاتا ہے۔

پس اس دنیا کے دو طرح کے عاشق ہیں:
1. ایک وہ جس نے اسے پا لیا،
وہ فریب کھا گیا، سرکش ہو گیا،
اپنے آغاز و انجام کو بھول گیا،
اپنی عقل گنوا بیٹھا،
یہاں تک کہ اس کا پاؤں پھسلا اور موت نے اسے جا لیا،
پھر اسے سخت ندامت، ٹوٹتی ہوئی حسرت،
اور موت کے کرب کا سامنا کرنا پڑا۔
2. دوسرا وہ جس نے اسے نہیں پایا،
وہ حسرت و غم میں مر گیا،
نہ مطلوب پایا، نہ سکون حاصل کیا۔

آخرکار دونوں بے زاد و راحلہ (بغیر تیاری اور توشہ کے)
آخرت کے سفر پر روانہ ہو گئے،
اور وہاں پہنچے جہاں ان کے لیے کوئی آ

01/11/2025

وہ آزماتا اسی چیز سے ہے جو تمھیں بے حد پیاری ہوتی ہے، تاکہ اُس چیز کے ملنے کی تڑپ تمہیں اللہ سے ملوا دے۔ ❤️

06/04/2022

‏اپنے لئے ہم گنجائش نکال لیتے ہیں فتوے دوسروں کے لیے ہوتے ہیں۔

अपने लिए हम गुंजाइश निकाल लेते हैं फतवे दूसरों के लिए होते हैं।

*مجلسِ علم و ادب*

04/06/2020

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇮🇳 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🌙 *11 شوّال المکرم 1441ھ* 💎

🌤️ *04 جون 2020ء* 💎

**

🌄 *بروز جمعرات Thursday* 🌅

**

*✍️ زبان بابرکت بھی اور منحوس بھی👇*

🍃 سيدنا عدی بن حاتم رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:

*🌹 ہر آدمی کی انتہائی بابرکت اور انتہائی منحوس چیز اس کی زبان ہے ۔*

( 📚 صحيح ابن حبان: ٥٧١٧ )

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

01/06/2020

ایک ‏درویش سے کسی نے پوچھا کہ *شعور* اور *شور* میں کیا فرق ہے ؟

درویش نے کہا : صرف *"ع"* کے اضافے کا۔
سائل نے پوچھا : *"ع"* سے کیا مراد ہے؟

درویش نے جواب دیا : *"ع"* سے مراد ہے علم ، عمل اور عقل۔
*علم* ، *عمل اور عقل* سے بات کرو گے ، تو *شعور* کہلائے گا۔ ورنہ صرف *شور* کہلائے گا۔

Ek Durwesh sey kisee ney poocha keh *Shu'oor (شعور) aur Shor (شور)* mey farq kya hai ? (ie., sense and noise)

Darwesh ney kaha : Sirf ayn (ع) ke izaafey ka.

Saayil ney poocha : Ayn (ع) sey kya muraad hai ?

Darwesh ney jawaab diya : Ayn (ع) sey muraad hai ilm (علم), Amal (عمل) aur Aql (عقل).
*Ilm, Amal aur Aql* sey baat karogey، tho *Shu'oor* kahlaayega. Warnah sirf *Shor* kahlaayega.

Address

Masjidpurwa
Lakhimpur
262721

Telephone

+917830261177

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Den ki baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Den ki baat:

Share

Category