12/02/2023
*مسلمان اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم ضرور دلائیں! مولانا اویس صاحب قاسمی*
_____======______
محترم قارئین!
قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے والے محافظوں کی بھی اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے گا مذکورہ باتیں پرانا کٹرہ الہ آباد کے قلب میں واقع مدرسہ عربیہ نعمانیہ پرانا کٹرہ الہ آباد پریا گراج میں جلسہ دستارِ فضیلت کے موقع پر مولانا اویس صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا. انہوں نے کہا کہ قرآن کریم تمام انسانوں کی ھدایت و رہنمائی کے لئے نازل کیا گیا ہے. جن لوگوں نے قرآن کریم کو اپنے سینوں سے لگایا اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایسے لوگوں کی عظمت میں چار چاند لگا دیا. اس جلسہ کا باضابطہ آغاز حافظ محمد حسن صاحب غفرلہ کی تلاوت سے ہوا، نظامت کے فرائض مولانا عبید صاحب نعمانی نے انجام دیا. اس موقع پر مولانا نے کہا کہ قرآن کریم ایسی بابرکت کتاب ہے جس نے پڑھایا اور پڑھا. چھوا اور بوسہ لیا. اس کو محبت سے دیکھا. یا سینے لگایا بھی تو یہ عبادت ہے. قرآن مجید کو پڑھنے کے ساتھ اس کے احکامات پر عمل کرنے کی سعی کرنی چاہیے اور تمام مسلمانوں کو رب العالمین کے محبوب ترین کلام سے اپنا رشتہ جوڑ لینا چاہیے. قرآن مجید نے اسی لئے دین کے ساتھ دنیا کی بھلائی کی دعا مانگنے کی تلقین کی اور یہ تنبیہ کی کہ صرف طلبگارِ دنیا نہیں یا صرف دین نہیں کہ تارک الدنیا بن جاؤ. : ۔ بعدہٗ مولانا اویس صاحب قاسمی : مولانا مسعود صاحب مہتمم مدرسہ ھٰذا : ڈاکٹر حافظ محمد احمد صاحب : حافظ محمد علی امام صاحب استاد مدرسہ ھٰذا ۔ اور ان کے علاوہ معزز شخصیات کے ہاتھوں سر پر دستارِ فضیلت باندھی گئی ۔ اس جلسے کا اختتام زیرِ صدارت فرما رہے حضرت ڈاکٹر حافظ محمد احمد صاحب کے دعا سے ہوا ۔ اہم شرکاء ہیں. مولانا اویس صاحب : حافظ محمد احمد صاحب : حافظ محمد علی امام صاحب : اور مدرسہ ھٰذا کے فارغين حفاظ کرام حافظ محمد امداد صاحب :حافظ محمد ریاض صاحب :حافظ محمد احتشام صاحب :حافظ محمد توفيق صاحب ؛کے نام قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اخیر میں مدرسہ ھٰذا کے مہتمم مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا مسعود صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا …….