Anmol Baten

Anmol Baten Urdu Hindi Poitry and zindagi jine ka sahi tariqe sikhe

25/01/2025



خطابت کی دنیا پر ہے حکمرانیدلوں کو جگاتی ہے سحرالبیانی فدا جنکے تقریر پر ہے ژمانہ گلوں کا تبسسم کلی کی جوانی
21/01/2025

خطابت کی دنیا پر ہے حکمرانی
دلوں کو جگاتی ہے سحرالبیانی
فدا جنکے تقریر پر ہے ژمانہ
گلوں کا تبسسم کلی کی جوانی

نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
21/01/2025

نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کی

بڑی آرزو تھی ملاقات کی

لکھ کے رکھ دیتا ہوں الفاظ سبھی کاغذ پرلفظ خود بول کے تاثیر بنا لیتے ہیں
21/01/2025

لکھ کے رکھ دیتا ہوں الفاظ سبھی کاغذ پر
لفظ خود بول کے تاثیر بنا لیتے ہیں


Batawo ye konsa city h?
20/01/2025

Batawo ye konsa city h?



22/01/2024

اب کھل کے کہو بات تو کچھ بات بنیگی
یہ دورِ اشارات و کنایات نہیں ہے
ہم ہر طرح کے شرک سے بری ہے
أنا بَرئُ مِّنَ المُشرِکِین

فوقانیہ اور مولوی امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی, اب یہ امتحان 22 جنوری کے بجائے 24 جنوری سے شروع ہونگے
20/01/2024

فوقانیہ اور مولوی امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی, اب یہ امتحان 22 جنوری کے بجائے 24 جنوری سے شروع ہونگے

19/01/2024

مسلمان" پران پرتشٹھا" پر مندر آنے اور پرشاد کھانے, اور مورتی درشن کرنےکی حکومتی دعوت پر کیا کریں؟؟؟؟

کفروایمان، یکتا پرستی اور بت پرستی میں سودا بازی ممکن نہیں، کافروں کی طرف سے ایڈجسٹمنٹ، اور کمپرومائز ، و مصالحت، اور اپنے مشرکانہ وہندوانہ سوچ و رسموں کو تھونپنےکے مطالبے کا پُرزور ، اور صاف جواب اللہ رب العزت کی طرف سے سورہ الکافرون میں دیا گیا ہے، تاکہ ہمیشہ کے لئے مسلمانوں کا یہ منشور اور اصول رہے، کہ دین اسلام میں کسی طرح کی آمیزش و ملاوٹ اور کفر کی بالادستی منظور نہیں۔
ترجمہ: ان کافروں کو بتا دیجئے کہ اے کافرو! 1۔میں تمہارے معبودوں کی عبادت نہیں کرتا 2 ۔اور تم بھی اس کی عبادت نہیں کرتے ، جس کی میں عبادت و بندگی کرتا ہوں۔
3۔ میں ان کی بندگی کرنے والا نہیں ہوں جن کی تم نےپوجا پاٹ کی ہے،
4۔ اور تم بھی اس کی بندگی کرنے والے نہیں، جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔
5۔ تم اپنے دھرم کو لئے رہو، اور میں اپنے دین پر قائم ہوں، سورہ الکافرون109۔
(مجھے تمہاری مشرکانہ کافرانہ مذہبی رسموں اور کِریا کَلاپوں سے کوئی سروکار نہیں، تم اپنے راستے ،میں اپنے راستے)

13/01/2024

*آپ کیا سمجھتے ہیں بھیک دینے سے غریبی ختم ہو جاتی ہے!*

"ہم نے دو نو عمر بچوں کو لیا
ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجا
اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجا،
شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو
اور مزدور بچہ ڈیڑھ سو روپے کما کر لایا.
اس سماجی تجربے کا نتیجہ واضح ہے۔
دراصل بحیثیت قوم، ہم بھیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
اور محنت مزدوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں.
ہوٹل کے ویٹر، سبزی فروش اور چھوٹی سطح کے محنت کشوں کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب کرتے ہیں

اور بھکاریوں کو دس بیس بلکہ سو پچاس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ جنت واجب ہوگئی.
ہونا تو یہ چاہئے کہ مانگنے والوں کو صرف کھانا کھلائیں
اور مزدوری کرنے والوں کو ان کے حق سے زیادہ دیں.
ہمارے استاد فرماتے ہیں کہ بھکاری کو اگر آپ ایک لاکھ روپے نقد دے دیں تو وہ اس کو محفوظ مقام پر پہنچا کر اگلے دن پھر سے بھیک مانگنا شروع کر دیتا ہے.
اس کے برعکس
اگر آپ کسی مزدور یا سفید پوش آدمی کی مدد کریں تو
وہ اپنی جائز ضرورت پوری کرکے زیادہ بہتر انداز سے اپنی مزدوری کرے گا.
کیوں نہ گھر میں ایک مرتبان رکھیں؟ بھیک کے لئے مختص سکے اس میں ڈالتے رہیں.
مناسب رقم جمع ہو جائے تو اس کے نوٹ بنا کر ایسے آدمی کو دیں جو بھکاری نہیں.
اس ملک میں لاکھوں طالب علم، مریض، مزدور اور خواتین ایک ایک ٹکے کے محتاج ہیں.
صحیح مستحق کی مدد کریں تو ایک روپیہ بھی آپ کو پل صراط پار کرنے کے لئے کافی ہو سکتا ہے.
یاد رکھئے!
بھیک دینے سے گداگری ختم نہیں ہوتی،بلکہ بڑھتی ہے.
خیرات دیں،
منصوبہ بندی اور احتیاط کے ساتھ،
اس طرح دنیا بھی بدل سکتی ہے اور آخرت بھی.
فقط۔

11/11/2023

*समूह लोन या महिलाओं से खिलवाड़*

सोचने वाली बात है ऐसी औरतों को लोन क्यों दिया जा रहा है जिनका कोई रोज़गार ही नहीं, और लोन लेने वाली ये औरतें लोन की अदायगी केसे चुकाएं गी,😒
जबकि लोन तो कारोबार को देख कर बाद में दिया जाता है....

ये मुस्लिम समुदाय के साथ एक साजिश है....

समूह लोन एक ऐसा जाल है जिसमें ना समाज ब्याज के दलदल में फस रहा है बल्कि खुद की माली हालत और बहन बेटियो की इज्जत भी संगसार हो रही है।

अगर बुनियादी हकीकत की बात करे तो कई ऐसी औरते है,
जो किश्त ना भरने की धमकी या खुद को जलील होता हुआ देख
वेश्यावरत्ती में लिप्त हो जाती है। और इनका शोषण सर्वप्रथम वो ऑफिसर करता है जो समूह लोन कि रिकवरी करता है। ये किश्त भरने के लालच में आ जाती है और फिर शुरू होता है, जिस्म फरोशी का व्यवसाय
इस नदी में वे स्वयं ही नहीं बल्कि अपनी साथ वाली महिलाओं को भी धकेल देती है।
बड़े लेवल पर है पर कई बस्तियां ऐसी है जहां पर गौर ओ फिक्र की जरूरत है। आने वाले कुछ सालो में इसका और भयंकर रूप देखने को मिलेगा एक बात और हमारी कम पढ़ी लिखी समाज की महिलाएं मिडिल क्लास महिलाओं को ब्याज कम बताया जाता है जबकि अधिक वसूली करते हिसाब का गणित भी नही आता उन्हें तो बस उधार लोन मिल रहा वो काफी है बाद में कब कितना भरना वोह बाद कि बाद में सोचेंगे जिस से वो दिन पे दिन लोन लेने के बाद भी कर्जदार हो रही है उनका भला नही हो रहा है
जबकि समूह लोन कंपनियां दिनों दिन फल फूल रही है। जिम्मेदार हज़रात इस विषय पर काम करने के लिए कोई रूपरेखा बनाए। या ओलमाओ को अपनी तकरीरों में इस मोजू को उठाने और ब्याज हराम है पर जोर देने के लिए उनसे मिला जाए जोभी जिम्मेदारो को बेहतर लगे!
मुझे भी लगा कि कोम के लिए
समय दिया जाना चाहिए
ये ग्रुप के दो चार सदस्यों का काम नहीं है बल्कि बिना डरे हमें सबके साथ खड़े होना पड़ेगा।

आप सभी लोगों से निवेदन हैं
इस msg को सभी ग्रुप में send करे ताकि हमारी
जो मां बहन है वो इस बुराई से बचे।

26/10/2023

اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں

کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں

تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھر

ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں

تو کہ یکتا تھا بے شمار ہوا

ہم بھی ٹوٹیں تو جا بجا ہو جائیں

ہم بھی مجبوریوں کا عذر کریں

پھر کہیں اور مبتلا ہو جائیں

ہم اگر منزلیں نہ بن پائے

منزلوں تک کا راستا ہو جائیں

دیر سے سوچ میں ہیں پروانے

راکھ ہو جائیں یا ہوا ہو جائیں

عشق بھی کھیل ہے نصیبوں کا

خاک ہو جائیں کیمیا ہو جائیں

اب کے گر تو ملے تو ہم تجھ سے

ایسے لپٹیں تری قبا ہو جائیں

بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔ

کیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں

12/10/2023

گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں

ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں

شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیے

ہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں

بچ نکلتے ہیں اگر آتش سیال سے ہم

شعلۂ عارض گلفام سے جل جاتے ہیں

خود نمائی تو نہیں شیوۂ ارباب وفا

جن کو جلنا ہو وہ آرام سے جل جاتے ہیں

ربط باہم پہ ہمیں کیا نہ کہیں گے دشمن

آشنا جب ترے پیغام سے جل جاتے ہیں

جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ

جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں

25/09/2023

💯اپنے چاہنے والوں کو وقت دیا کریں 💖💞

کسی اور نے دے دیا تو بے قدرے ہو جاؤ گے.✨

11/09/2023
Mehnat karo qimat badhwao
22/07/2023

Mehnat karo qimat badhwao

Address

Daliganj Lucknow
Lucknow

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anmol Baten posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share