12/09/2026
باربی کیو پر گوشت پکانے سے روکنے والی بھارتی نژاد خاتون گرفتار، کرایہ داروں سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل
کینیڈا کے شہر سرے، برٹش کولمبیا میں بھارتی نژاد ایک خاتون مکان مالک کی کرایہ داروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ویڈیو میں خاتون کرایہ داروں کو باربی کیو پر گوشت پکانے سے روکنے کی کوشش کرتی اور شدید غصے میں نظر آتی ہیں۔ معاملہ بڑھنے کے بعد مبینہ طور پر باربی کیو اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔
واقعے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کو لے کر سوشل میڈیا پر کرایہ داروں کے حقوق اور مکان مالک کی جانب سے ذاتی پسند ناپسند مسلط کرنے پر شدید بحث جاری ہے۔