AL-Nishat Book Center

AL-Nishat Book Center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AL-Nishat Book Center, Publisher, Ludhiana.

22/04/2024

مطالعے کا شوق اتنا وسیع رکھو کہ محی الدین نواب کی تحریر کردہ اور فرہاد علی تیمور کی روایت کردہ اردو زبان کا سب سے طویل ترین سلسلہ وار داستان"دیوتا" بھی کم پڑھ جائے پڑھنے کے لئے

11/01/2024

AMBER HUSSAINI
Fiction writer
Birthplace Bahawalpur
Ancestry Ludhiana

A new signature in Punjabi fiction Amber Hussaini has penned a 128-page novel Peero published in 2023 by the Punjabi Adbi Board Lahore.

Her short story Mardaangi published in Punjabi quarterly Taasman (No. 12, Jan-Mar 2024, Patiala) deals deftly with a sensitive aspect of male sexuality which is a taboo subject in Punjabi literature.

22/11/2023
18/06/2023

نام ناول: میں انمول

میں انمول – نمرہ احمد کا بہترین اردو ناول
ایک ایسا ناول اور ایک ایسا لکھاری جس کو پڑھنے کے بعد آپکو اپنی ذات سے خود محبت ہوجائیگی ۔
آپکو زندگی جینے کا مزہ آئیگا اور مایوسیاں اور احساس کمتری پھر کبھی بھی آپکے پاس نہیں آئے گا ۔
اس پورے ناول کو عمل کی نیت سے اور خود پر لاگو کرنے کی نیت جو شخص مکمل پڑھ لے گا
تو وہ پھر ایک نئی زندگی کی شروعات کرے گا ۔
میں انمول – نمرہ احمد کا بہترین اردو ناول
نمرہ احمد لکھتی ہیں کہ “میں انمول” ایک کہانی ہے ۔ یہ میری بھی ہے اور آپکی بھی ہے ۔

مگر جیسے انسان اپنی ساری زندگی ایک دن میں نہیں جی سکتا ایسے ہی اس کتاب کو ایک ہی نشست میں نہیں پڑھا جا سکتا ۔

اسکو پہلی مرتبہ پڑھنے کی شرط یہ ہے کہ ایک دن میں آپ صرف ایک باب پڑھیں گے اور پھر کتاب بند کرکے اسکو اپنی زندگی پر لانے کی کوشش کریں گے ۔ یہ کتاب کم از کم آپکو تینتیس دنوں میں ختم کرنی ہوگی تبھی اسکو پڑھنے کا حق ادا ہوسکے گا ۔

کوئی دوا مریض کو فائدہ نہیں دے سکتی اگر اُسے باقاعدگی سے مقررہ اوقات پر استعمال نہ کیا جائے ۔ کوئی مریض شفایاب بھی نہیں ہوسکتا جب تک وہ خود شفایاب ہونا نہ چاہے ۔

میں انمول کن لوگوں کے لئے لکھی گئی ہے ؟

وہ جو مضبوط اور سحر انگیز شخصیت کے مالک بننا چاہتے ہیں لیکن اندر سے کمزور ہیں ۔ انہیں بہت سے احساسِ کمتری لاحق ہیں ۔ انکو اپنا ٹیلنٹ معلوم نہیں اور وہ ماضی کے پچھتاووں سے نکل نہیں پارہے ۔ وہ اندر سے اداس اور تنہا ہیں ۔ انکے پاس اچھے دوست ہیں اور نہ انکے رشتہ دار انکی قدر کرتے ہیں ۔

میں انمول ان لوگوں کے لئے لکھی گئی ہے جو خود سے پیار نہیں کرتے ۔ جو اپنی ذات سے دور یہں ۔ جن کو اپنا آپ دریافت کرنے کا وقت ملا نہ فرصت ۔ وہ اپنا ہیرو خود بننا چاہتے ہیں ۔ وہ لوگوں سے عزت و حمایت چاہتے ہیں ۔ لیکن انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ اس سفر کی ابتداء کیسے کریں ؟

تو آئیے ! میں اور آپ مل کر تینتیس دن کے اس سفر پر نکلتے ہیں اور اپنی انمول ذات سے ملاقات کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

03/06/2023
30/05/2023

نمکین پانیوں کا سفر
مصنفہ: منعم ملک
منعم کے قلم کو اللہ تعالی نے وسعت دے کر رحمت کا سایہ کر لیا کہ لفظ لفظ اپنی پختگی کا خود گواہ ہوا۔
کہانی کا پلاٹ تو سادہ تھا لیکن اندازہ بیاں نے کہانی کو چار چاند لگا دیئے۔
بنت اعلٰی اور کہانی جیسے ندی میں بہتی روانی ہو۔
کہانی تھی شکلو اور لاڈو کی۔ کہانی کے وہ دو کردار اونیل کی کیتکی جو ایک دوسرے کے لیے تھے ہی نہیں لیکن شاید مولوی حیات کی دعا تھے۔ کہانی کی اساس تھے۔ ان کے ملن کے لیے قدرت نے بھی جیسے انتظار کیا ہو گا۔
ماضی اور حال میں چک پھیریاں کھاتی
داد کی مستحق تحریر۔۔۔
کہانی تھی مثل بہشت کے ان لازوال کرداروں کی
جن میں کچھ کا خمیر انا و شدت پسندی سے اٹھا تھا
اور کچھ بنے ہی محبتوں کو امر کرنے کے لئے گئے تھے،
کہانی ہے پاک دامنی کی اور اس پاک دامنی پر مر مٹنے کر سب کچھ ختم ہو جانے کی اور پھر سب شروع سے شروع کرنے کی، جہاں "زندگی اولین ہچکی سے نکلا گھاؤ ہے۔۔۔ اور موت اس کا مرہم۔۔۔"
وقت استاد ہے۔۔۔ دنیا آزمائش گاہ۔۔۔۔ اور انسان اس کا آخری پرچہ۔۔۔!"
"

17/05/2023

بہت عمدہ تحریر ملی ھے۔ سوچا آپ سب کے ساتھ شئیر کر دوں۔

لبنانی شخص اپنی کہانی سناتا ہے کہ میں جاپان کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا -
میں ہوٹل کے سوئمنگ پول میں اترا تب میرے علاوہ وہاں کوئی نہیں تھا،نہاتے نہاتے می‍ں نے سوئمنگ پول میں پیشاب کر دیا کسی کیمیکل کی وجہ سے چند لمحوں میں پورے سوئمنگ پول کے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا
سکیورٹی پر معمور افراد فوری پہنچ گئے اور مجھے سوئمنگ پول سے نکالا، میری نظروں کے سامنے عملہ آیا اور سوئمنگ پول کے پانی کو تبدیل کر دیا -
مجھے ہوٹل کے ریسیپشن میں بلایا گیا میرا پاسپورٹ اور سامان مجھے پکڑا دیا گیا اور ہوٹل سے مجھے باہر کر دیا -
اب میں شہر کے جس بھی ہوٹل کا رخ کرتا ریسیپشن پر بیٹھا عملہ میرا پاسپورٹ دیکھ کر کہتا تم ہی ہو نا جس نے سوئمنگ پول میں پیشاب کیا تھا -
مجھے کسی فائیو سٹار ہوٹل میں روم نہیں ملا، میں نے اپنے سفارت خانے کا رخ کیا اور انہیں ساری کہانی سنا دی، سفارت خانے سے یہ راہنمائی ملی کہ ایسا ہوٹل تلاش کریں جہاں سوئمنگ پول نہ ہو -
میں جب جاپان چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ امیگریشن پہنچا تھا میرے پاسپورٹ پر مہر لگاتے ہوئے وہاں کے ایک آفیسر نے کہہ دیا امید ہے آپ کو اچھا سبق ملا ہوگا -
وہ لبنانی شخص کہتے ہیں تین دنوں میں پورا جاپان جان چکا تھا کہ میں ہی تھا جس نے سوئمنگ پول میں پیشاب کیا تھا، اس واقعے کو عرصہ بیت گیا آج بھی کوئی جاپانی مجھے نظر آتا ہے تو مجھے لگتا ہے اسے بھی پتہ ہوگا.
دوسری طرف ہمارے ملک میں اربوں ڈالر ملک کے لوٹ لیے گیے، خزانہ خالی کر دیا گیا لیکن
کسی کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کون لوٹ گیا، کون کھا گیا، کس نے ہاتھ صاف کیا -
ہمارے اداروں نے ہمیں معلوم ہی ہونے نہیں دیا کہ کون حرام کی اولاد ٹانگ اٹھا کر قومی خزانے میں کتنا پیشاب کر گیا ہے...😔🤔

15/05/2023

نام کتاب: مصحف
مصنفہ: نمرہ احمد
یہ ناول غیر معمولی، فکری اور تخلیقی طور پر لکھی گئی افسانوی کہانی ہے، جو پاکستان کی بہترین، متاثر کن اور فکر انگیز مصنفین میں سے ایک ہے۔ ناول "مصحف" (قرآن پاک کا عربی نام) کے نام سے ہمیں یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ مذہبی مواد سے متعلق کہانی ہے یا اس میں خوبصورت معنی اور گہری تفسیر کے ساتھ کچھ آیات بھی ہوسکتی ہیں۔ ہاں یہ ان تمام پہلوؤں سے ایسی خوبصورتی اور ذہانت سے جڑی ہوئی ہے کہ قرآن کے بارے میں شاید کسی نے اس طرح سوچا بھی نہ ہو۔
اس ناول کو پڑھنے والا سسپنس، جوش، محبت، اعتماد، خیانت، بحران اور سفاک زندگی کی تلخ حقیقتوں سے گزرتا ہے۔ یہ سب کچھ ہونے کے باوجود یہ ناول قاری کے دل میں مستقل جگہ چھوڑ جاتا ہے۔ یہ صبح کی شاندار خوبصورتی کی ایک جھلک کے ساتھ شروع ہوتا ہے.
ایک لڑکی بس اسٹینڈ پر پہنچی اور اس کے پاس ایک عجیب سا بیگ ہے جس پر اس کا نام "محمل ابراہیم" لکھا ہوا ہے۔ وہ واقعی اس سیاہ فام لڑکی کے بارے میں متجسس تھی جو ہر وقت بس اسٹینڈ پر اسکارف پہنے، آنکھوں میں عجیب سی چمک اور ہاتھ میں سیاہ کور کے ساتھ ایک عجیب کتاب لئیے بیٹھی رہتی تھی۔ نمرہ احمد نے سیاہ فام لڑکی اور مہمل کے درمیان ہونے والی گفتگو کو کیل لگا دیا۔ یہ نا صرف آپ کو ناول سے چپکنے پر مجبور کرتا ہے اور اس نے حقیقت میں یہ ظاہر کیا کہ کتاب میں ایک قسم کا "جادو" تھا اور اگر آپ اس پر عمل کریں گے تو آپ کے پاس پوری دنیا ہوگی اور اگر آپ اسے چھوڑ دیں گے تو آپ تباہ ہوجائیں گے۔
پورا ناول اس لڑکی مہمل ابراہیم کی زندگی کے گرد گھومتا ہے جو دنیا سے ناراض اور چڑچڑی ہے۔ وہ ایک خوبصورت لڑکی ہے جس کی کرسٹل جیسی چمکدار آنکھیں اور بھورے بال اکثر اونچی پونی ٹیل میں بندھے ہوتے ہیں۔ اس کے والد کا انتقال ہو گیا اور وہ اپنی والدہ (مسرت) کے ساتھ اپنے والد کے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ مہمل گھر والوں کے ظالمانہ رویے کو برداشت نہیں کرتی۔کیونکہ گھر ان کے والد کی ملکیت تھا اور اس پر ان کا کوئی حق نہیں تھا۔
ناول ایک بہت ہی عجیب موڑ لیتا ہے جب مہمل نے مصحف کو اس سیاہ فام لڑکی کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ یہ اس قسم کی کتاب نہیں تھی جس کی وہ تصویر کشی کرتی ہے اور وہ قرآن کے بارے میں جانتی ہے۔

نمرہ احمد نے صرف خوبصورتی سے دکھایا کہ آپ کو کسی پر خاص طور پر نا محرم پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔
ایک اور اہم سبق کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے اور کسی پر نہیں۔ درحقیقت ہدایت ان کے لیے ہے جو اسے تلاش کرتے ہیں۔جو لوگ شروع ہی سے اچھے ہوتے ہیں وہ بھی شیطان کے بہکاوے میں آتے ہیں۔ اسلام پر عمل کرنا زندگی کا طویل سفر ہے آپ کو ہر بار آزمایا جاتا ہے چاہے آپ بہت ہی اچھے کیوں نہ ہوں

15/05/2023

جس کے ہاتھ میں قرآن ہو زبان پہ اللہ کا کلام ہو وہ کبھی بھی بے سکون نہیں ہو سکتا ہے اور نہ اسکے ہاتھ کبھی خالی ہو سکتے ہیں۔
سو تم مجھے یاد کرو میں تمھیں یاد کروں گا۔(سورۃ البقرہ)
بے شک دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز قرآن کی تلاوت ہے۔

15/05/2023

نام کتاب: رب سے جرنے کا سفر

مصنفہ: ام ہریرہ

"رب سے جڑنے کا سفر"

یہ کہانی ہے ایک عام لڑکی کی.... جو راہ محبت میں "خاص" بننے کا سفر طے کرتی ہے...
یہ کہانی ہے ہدایت کے سفر اور اسکے خوبصورت انجام کی...
یہ کہانی ہے اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی...
یہ کہانی ہے اپنے دل میں اپنے رب کی محبت اجاگر کرنے کی...
یہ کہانی ہر اس انسان کے لیے مثل چراغ ہے جو اس فتنوں کے اندھیرے دور میں نور کی تلاش میں ہے..

اس کہانی کو پڑھنے کے بعد ان شاءاللہ آپکو اپنا ایمان اور اپنے رب سے محبت کا تعلق بڑھتا ہوا محسوس ہوگا..

Address

Ludhiana

Opening Hours

Monday 9am - 9pm
Tuesday 9am - 9pm
Wednesday 9am - 9pm
Thursday 9am - 9pm
Friday 9am - 9pm
Saturday 9am - 9pm

Telephone

+924237234929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL-Nishat Book Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category