31/08/2026
محبوب نگر 31 اگست (نامہ نگار) ضلع محبوب نگر کے موضع تاٹی کونڈا میں گزشتہ رات دیر گئے بعض نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے محبوب سبحانیؒ کے چھلے مبارک کو منہدم اور بے حرمتی کرنے کی بزدلانہ و ناپاک کوشش کی گئی۔ اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجلس اتحاد المسلمین ٹاؤن محبوب نگر کے صدر ونمائندہ کارپوریٹر سید سعادات اللہ حسینی فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے بر وقت صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈی جانکی آئی پی ایس، ڈی ایس پی وینکٹیشورلو اور بھوت پور کے سرکل انسپکٹر (سی آئی) سے فوری رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کو واقعے کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا کہ اس شرپسندانہ حرکت کے پس پردہ ملوث تمام مجرمین کے خلاف سخت سے سخت دفعات کے تحت فوری قانونی کارروائی کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے منہدم کیے گئے چھلے مبارک کی فوری طور پر ازسرنو تعمیر کروائی جائے۔ اس نمائندگی پر ایس پی محترمہ ڈی جانکی اور ڈی ایس پی نے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر فوری تحقیقات کی ہدایت دی اور تیقن دیا کہ علاقے کے امن کو بگاڑنے کی کو