Al Hilal Media

Al Hilal Media انڈیا کا قابل اعتماد اُردو نیوز پورٹل الہلال میڈیاڈاٹ
(1)

آپریشن سیندور سے کس کی مانگ بھری اور کس کی اجڑی؟آپریشن سیندور سے کس کی مانگ بھری اور کس کی اجڑی؟ ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان ...
09/05/2026

آپریشن سیندور سے کس کی مانگ بھری اور کس کی اجڑی؟

آپریشن سیندور سے کس کی مانگ بھری اور کس کی اجڑی؟ ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان آپریشن سیندور کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں تکنیکی خرابی کے باعث پھنسنے والے ہندوستانی بحری جہاز ایم وی گوتم کو ڈوبنے سے بچاکر ہندوستان کوایک حسین تحفہ دے دیا۔ احسانمندی کا تقاضہ تھا کہ وزیر اعظم ، وزیر خارجہ یا کم ازکم جہاز رانی کے وزیر ممنون ہوتے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی سے اس اعلیٰ ظرفی کی امید کرنا فضول ہے۔یہ امداد اگر امریکہ یا اسرائیل کرتا تو گودی میڈیا اوراندھے بھگت اس کو سر پر اٹھا لیتے مگر پاکستان سے نفرت ان کے پیروں کی زنجیر بن گئی۔ مذکورہ جہاز عمان سے ہندوستان جا رہا تھا جب اسے شدید تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی فوج کے مطابق جہاز میں سات افراد سوار تھے، جن میں چھ ہندوستانی اور ایک انڈونیشیائی شہری شامل تھا۔ ممبئی میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو جب اس کی اطلاع ملی تو اس نے پاکستانی بحریہ سے درخواست کی۔ پاکستانی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں پھنسے اس ہندوستانی بحری جہاز کی مدد کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارروائی انجام دی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود اس بحری تعاون کو دنیا بھر میں سراہا گیا ۔...

آپریشن سیندور سے کس کی مانگ بھری اور کس کی اجڑی؟ ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان آپریشن سیندور کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں تکنیکی خرابی کے باعث پھنسن...

سیمینار بعنوان خاندان ابراہیم کی قربانیاںسیمینار بعنوان خاندان ابراہیم کی قربانیاں حیدرآباد،9مئی (پریس نوٹ) جناب محمد نو...
09/05/2026

سیمینار بعنوان خاندان ابراہیم کی قربانیاں

سیمینار بعنوان خاندان ابراہیم کی قربانیاں حیدرآباد،9مئی (پریس نوٹ) جناب محمد نواب انجینئر کوارڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز قادر باغ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ادارہ کے تحت علمی وقلمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے، اورنوجوان نسل کو علم وعمل سے آراستہ کرنےکےکی نیت سے انسٹی ٹیوٹ آ ف عربک اسٹڈیز قا در باغ میں علمی سیمیناروں کا سلسلہ پچھلےدو برس سےقائم کیا گیا ہے، اس مبارک سلسلہ کا دسواں عظیم الشان سیمینار بعنوان خاندان ابراٖہیم علیہ السلام کی قر بانیاں زیرِ نگرانی حضرت مفتی سید آصف الدین ندوی صاحب بانی انسٹیٹیوٹ آف عربک حیدرآباد منعقد ہو رہا ہے یہ سیمینار عوام کی سہولت کے لیے آن لائن زوم پر بوقت رات 9:00 بجے تا 10:00 بجے ہندوستانی وقت کے مطابق بتاریخ 9 مئی 2026 بروز ہفتہ ہوگا ۔ مقر رین میں حافظ محمد یونس مدن پلی، خواجہ معین الدین پرنسپل ٹمریز ، سراج الرحمن میڈیکل، فہیم سلطانہ ، اویس حمدان، سیدہ شاکرہ ، خنساء میمنت، سید ہاشم نقوی امریکی ، حافظ محمد مصبا ح الدین ودیگر طلبہ وطالبا ت ، انسٹی ٹیوٹ حصہ لیں گے، ۔مزید تفصیلات کے لئے حافظ مصباح احمد سے سیل نمبر 8639257153 پر بعد نماز ظہر تا مغرب رابطہ کریں۔

سیمینار بعنوان خاندان ابراہیم کی قربانیاں حیدرآباد،9مئی (پریس نوٹ) جناب محمد نواب انجینئر کوارڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز قادر باغ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب...

کاماریڈی ضلع حج سوسائٹی نے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کو چھنڈی دیکھا کر روانہ کیاکاماریڈی ضلع حج سوسائٹی نے حجاج کرام کے د...
08/05/2026

کاماریڈی ضلع حج سوسائٹی نے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کو چھنڈی دیکھا کر روانہ کیا

کاماریڈی ضلع حج سوسائٹی نے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کو چھنڈی دیکھا کر روانہ کیا کاماریڈی 9مئی (الہلال نیوز ) ضلع کاماریڈی کے 83 حجاج کرام کو سعادت حرمین الشریفین کے لیے الھند تلنگانہ گورنمنٹ کوٹھے سے منتخب ہوئے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کی تلبیہ کی گونج سے سبز چھنڈی دیکھا کر قدیم نیشنل ہائی وے باورچی ہوٹل سے روانہ کیا گیا اس موقع پر مفتی حسین احمد حسامی نائب صدر حج سوسائٹی نے حجاج کرام ، متعلقین شہر کاماریڈی ، ریاست تلنگانہ ، اور ملک کے امن و امان اور صحت و سلامتی کے لیے رقت انگیز دعا کی ، صدر حج سوسائٹی ضلع کاماریڈی غلام احمد صابری نے تمام حجاج کرام کی گل پوشی کرتے ہوئے تلبیہ کی تلقین کی اس موقع پر محمد منیر الدین سلطان ، علیم الدین ، صدر مسجد وحیدیہ بدرالدین پاشاہ کونسلر جاوید ، عبد الحسیب ، حافظ شیخ محمد زکریا ، محمد ضمیر الدین ، محمد وسیم ، شیخ سلیمان ، محمد نہال ، محمد شعیب خان ، بابا ، محمد جعفر ، محمد ارشد ، محمد اظہر RTC دیگر معززین و خواتین کی کثیر تعداد نے دیدئہ نم تلبیہ کی گونج سے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کو روانہ کیا ۔

کاماریڈی ضلع حج سوسائٹی نے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کو چھنڈی دیکھا کر روانہ کیا کاماریڈی 9مئی (الہلال نیوز ) ضلع کاماریڈی کے 83 حجاج کرام کو سعادت حرمین الشریفین کے لیے ...

مسلمانوں کی خاموش ناراضی یا کانگریس کیلئے آخری سیاسی انتباہ؟مسلمانوں کی خاموش ناراضی یا کانگریس کیلئے آخری سیاسی انتباہ؟...
08/05/2026

مسلمانوں کی خاموش ناراضی یا کانگریس کیلئے آخری سیاسی انتباہ؟

مسلمانوں کی خاموش ناراضی یا کانگریس کیلئے آخری سیاسی انتباہ؟ داونگیرے جنوب کے نتائج نے کئی سیاسی بھرم توڑ دیے از: عبدالحلیم منصور کرناٹک کے حالیہ ضمنی انتخابات، خصوصاً داونگیرے جنوب اسمبلی حلقے کے نتائج نے ریاستی سیاست کے کئی پردے چاک کر دیے ہیں۔ بظاہر کانگریس اپنی روایتی نشست بچانے میں کامیاب رہی، لیکن اگر نتائج کا سنجیدگی سے تجزیہ کیا جائے تو یہ کامیابی دراصل ایک خاموش سیاسی انتباہ، بڑھتی ناراضی اور مستقبل کے خطرات کی واضح علامت دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود وہ سیاسی جوش، اعتماد اور جشن اس کامیابی کے بعد نظر نہیں آیا جو عام طور پر حکمراں جماعت کی فتح کے بعد دکھائی دیتا ہے۔...

مسلمانوں کی خاموش ناراضی یا کانگریس کیلئے آخری سیاسی انتباہ؟ داونگیرے جنوب کے نتائج نے کئی سیاسی بھرم توڑ دیے از: عبدالحلیم منصور کرناٹک کے حالیہ ضمنی انتخابات، خصو....

پہلے بھی شکستوں پہ کھائی تھی شکست اس نےپہلے بھی شکستوں پہ کھائی تھی شکست اس نے ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان دنیا بھر کے ممالک می...
08/05/2026

پہلے بھی شکستوں پہ کھائی تھی شکست اس نے

پہلے بھی شکستوں پہ کھائی تھی شکست اس نے ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان دنیا بھر کے ممالک میں وزارتِ دفاع ہوا کرتی ہے تاکہ اگر کوئی حملہ کرے تو اپنی مدافعت کی جائے یا اس کا جواب دیا جائے لیکن امریکہ میں وزارتِ جنگ ہوتی ہے کیونکہ کوئی اس پر تو حملہ نہیں کرتا لیکن وہ دوسروں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ کر آئے تھے امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کی خاطر اسے دنیا بھر میں دلچسپی لینے یعنی جنگ وجدال کرنے کے بجائے اپنے وسائل کو خود امریکہ کے اندر اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا چاہیے۔ اس ارادے نے امریکہ کے اندر اور باہر خوشی کی لہر دوڑا دی کیونکہ اندر والوں نے سوچا کہ ہم حکومت کے خیر سے استفادہ کریں گے اور باہر والوں نے چین کا سانس لیا ، اس توقع میں وہ امریکی شر سے محفوظ رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کا یہ وعدہ جملہ نکلا ۔ انہوں نے پہلے تو وینزویلا کے صدر مودورو کو اغوا کرلیا اور ایران پر یکے بعد دیگرے دو حملے کرڈالے۔ اس بابت پینٹاگون کے معمر مالیاتی عہدیدار جولیس جے ہرسٹ نے ہاؤس آف آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں امریکی فوج نے تقریباً 25 بلین ڈالر خرچ کیے ۔ اس خرچ کا بیشتر حصہ گولہ بارود پر ہوا البتہ مرمت، نگہداشت اور یا آلات کی تبدیلی پر بھی کچھ رقم خرچ کی گئی۔ اس خطیر خرچ سے امریکہ اور ایران یا دنیا کو کیا ملے گا ؟ اس سوال کا جواب ساری دنیا کے لوگ ٹرمپ انتظامیہ سے پوچھ رہے ہیں۔...

پہلے بھی شکستوں پہ کھائی تھی شکست اس نے ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان دنیا بھر کے ممالک میں وزارتِ دفاع ہوا کرتی ہے تاکہ اگر کوئی حملہ کرے تو اپنی مدافعت کی جائے یا اس کا جواب د....

سود کی نحوست عزت و عصمت کے بعد جان بھی محفوظ نہیں!!!سود کی نحوست عزت و عصمت کے بعد جان بھی محفوظ نہیں!!! ✍️ ذوالقرنین اح...
08/05/2026

سود کی نحوست عزت و عصمت کے بعد جان بھی محفوظ نہیں!!!

سود کی نحوست عزت و عصمت کے بعد جان بھی محفوظ نہیں!!! ✍️ ذوالقرنین احمد چکھلی ضلع بلڈانہ میں گزشتہ روز ایک خاتون نے قرض کے معاملے سے پریشان ہوکر کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔ پھوکٹ پورہ علاقے میں 30 سالہ خاتون نے صرف تیس ہزار روپے کی رقم قرضہ دلانے میں مدد کی تھی یعنی گیرنٹر تھی لیکن سامنے والے کے قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے جس سے قرض لیا گیا تھا وہ اس خاتون گیرنٹر کو گھر پر آکر دھمکیاں دینے لگے، بار بار ذہنی تشدد کی وجہ سے خاتون نے کنویں میں کود کر اپنی جان گنوا دیں۔ یہ ہمارے شہر کوادوسرا واقعہ ہے ۔ ناجانے ایسے کتنے واقعات ہوگے جو منظر پر آنے نہیں دییے جاتے ہیں‌ کیونکہ اس میں کوئی بڑا چہرہ چھپا ہوا ہوتا ہے جو سسٹم کے افراد کو ہینڈل کرتا ہے۔...

سود کی نحوست عزت و عصمت کے بعد جان بھی محفوظ نہیں!!! ✍️ ذوالقرنین احمد چکھلی ضلع بلڈانہ میں گزشتہ روز ایک خاتون نے قرض کے معاملے سے پریشان ہوکر کنویں میں کود کر خودکشی ...

وندے ماترم کی جبری لازمیت!وندے ماترم کی جبری لازمیت! ازقلم:(حافظ)افتخاراحمدقادری iftikharahmadquadri@gmail.com ہندوستان ...
08/05/2026

وندے ماترم کی جبری لازمیت!

وندے ماترم کی جبری لازمیت! ازقلم:(حافظ)افتخاراحمدقادری [email protected] ہندوستان اپنی تہذیبی گونا گونی، مذہبی تنوع، لسانی کثرت اور ثقافتی رنگارنگی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اس ملک کی سب سے بڑی طاقت اس کی یہی تکثیری روح رہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب، زبانوں، عقائد اور ثقافتوں کے ماننے والے صدیوں سے باہم زندگی بسر کرتے آئے ہیں۔ دستورِ ہند نے بھی اسی تنوع کو اپنے دامن میں سمیٹتے ہوئے ہر شہری کو مذہبی آزادی، عقیدے کی حفاظت اور اپنے مذہبی شعائر پر عمل کی مکمل ضمانت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کو ایک ”سیکولر“ جمہوریہ قرار دیا گیا جہاں ریاست کسی ایک مذہب، عقیدے یا تہذیبی فکر کی نمائندہ نہیں بلکہ تمام شہریوں کے لیے یکساں حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن افسوس کہ حالیہ برسوں میں ملک کے بعض حساس معاملات کو اس انداز سے پیش کیا جا رہا ہے جس سے یہ اندیشہ پیدا ہونے لگا ہے کہ کہیں ہندوستان کی سیکولر شناخت کو بتدریج اکثریتی مذہبی رنگ میں نہ ڈھال دیا جائے۔...

وندے ماترم کی جبری لازمیت! ازقلم:(حافظ)افتخاراحمدقادری [email protected] ہندوستان اپنی تہذیبی گونا گونی، مذہبی تنوع، لسانی کثرت اور ثقافتی رنگارنگی کی وجہ سے دنیا بھر...

ہم خفیہ طور حرام لقمہ کے عادی ہیں ؟ہم خفیہ طور حرام لقمہ کے عادی ہیں ؟ ازقلم: ابنِ وکیل مذکورہ سطر پر لپکنے والی نظر ضرو...
08/05/2026

ہم خفیہ طور حرام لقمہ کے عادی ہیں ؟

ہم خفیہ طور حرام لقمہ کے عادی ہیں ؟ ازقلم: ابنِ وکیل مذکورہ سطر پر لپکنے والی نظر ضرور یہ گویا ہوگی کہ یہ چند باتوں کا جاننے والا حقائق سے نابلد شکیبائی سے محروم کسی کم عقل کی تحریر ہے ۔ آج شدید گرمی کا احساس ایک درخت کی چھاؤں میں رکنے پر مجبور کردیا ، تھکان کی تندی عقل کو راحت سے آراستہ کرنے پر مصر تھی مگر زبان سے یہ یہ آیت نکل پڑی ۔۔ *لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ ۚ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا*...

ہم خفیہ طور حرام لقمہ کے عادی ہیں ؟ ازقلم: ابنِ وکیل مذکورہ سطر پر لپکنے والی نظر ضرور یہ گویا ہوگی کہ یہ چند باتوں کا جاننے والا حقائق سے نابلد شکیبائی سے محروم کسی کم ...

فریضۂ حج کی ادائیگی اللّٰہ تعالی کی عبادت و بندگی کا خوب صورت ترین اظہار. مسجد قبا ءمیں مولانا حافظ طاہر قاسمی کا خطابف...
08/05/2026

فریضۂ حج کی ادائیگی اللّٰہ تعالی کی عبادت و بندگی کا خوب صورت ترین اظہار. مسجد قبا ءمیں مولانا حافظ طاہر قاسمی کا خطاب

فریضۂ حج کی ادائیگی اللّٰہ تعالی کی عبادت و بندگی کا خوب صورت ترین اظہار....

فریضۂ حج کی ادائیگی اللّٰہ تعالی کی عبادت و بندگی کا خوب صورت ترین اظہار. مسجد قبا ءمیں مولانا حافظ طاہر قاسمی کا خطاب شاد نگر،9مئی (پریس نوٹ ) مولانا حافظ طاہر قاسمی ....

30 دن کیریئر چیلنج: نوجوانوں کے لیے نئی راہوں کی تلاش30 دن کیریئر چیلنج: نوجوانوں کے لیے نئی راہوں کی تلاش تحریر: سید تو...
07/05/2026

30 دن کیریئر چیلنج: نوجوانوں کے لیے نئی راہوں کی تلاش

30 دن کیریئر چیلنج: نوجوانوں کے لیے نئی راہوں کی تلاش تحریر: سید توفیق سید عبدالرزاق لیکچرر، مولانا آزاد کالج، ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس، اورنگ آباد 📞 9890478610 آج کا نوجوان ایک عجیب کشمکش کا شکار ہے۔ ایک طرف مستقبل کی فکر، خاندان کی توقعات اور کامیابی کی دوڑ ہے، تو دوسری طرف ذہنی دباؤ، الجھن اور بے یقینی۔ ہر سال لاکھوں طلبہ اسکول اور کالج سے نکلتے ہیں، مگر ان میں سے بڑی تعداد یہ طے نہیں کر پاتی کہ اصل میں انہیں زندگی میں کیا کرنا ہے اور کس میدان میں وہ واقعی کامیاب اور مطمئن رہ سکتے ہیں۔...

30 دن کیریئر چیلنج: نوجوانوں کے لیے نئی راہوں کی تلاش تحریر: سید توفیق سید عبدالرزاق لیکچرر، مولانا آزاد کالج، ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس، اورنگ آباد 📞 9890478610 آج کا نوجوان...

Address

Malakpet
Malakpet
500036

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hilal Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Hilal Media:

Share