الْفَجْرِ

الْفَجْرِ راہ سنت کا حامل، دین حق کا علمبردار، منہج سلف کا نقیب، دعوت و اصلاح اور تعلیم وتربیت سسوا کا ترجمان

جمعیت اہلحدیث سسوا کا ماہانہ آرگن "الفجر" کا نیا شمارہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے اس شمارے میں ہم نے متنوع مضامین کو شام...
30/05/2025

جمعیت اہلحدیث سسوا کا ماہانہ آرگن "الفجر" کا نیا شمارہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے اس شمارے میں ہم نے متنوع مضامین کو شامل کیا ہے چونکہ ابھی ہم عشرہ ذی الحجہ سے گزر رہے ہیں اسلئے زیادہ مضامین ذو الحجہ کے عبادات یعنی عشرہ ذی الحجہ کے فضائل، قربانی کے احکام و مسائل اور حج کے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے مضامین بھی علمی ہیں اور پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں قارئین کو علمی افادہ ہوگا۔ ذیل کی لنک سے آپ میگزین ڈاؤنلوڈ کرکے استفادہ کرسکتے ہیں۔

https://drive.google.com/file/d/1wKVSPVC2en93NmyZXTbAQQ_uLEZqTlf-/view?usp=drivesdk

24/05/2025

فلاح انسانیت کانفرنس
تاریخ: 16 ذی الحجہ 1446ھ مطابق 13 جون 2025
مقام: سسوا، بنجریا مشرقی چمپارن بہار
زیر اہتمام: جمعیت اہلحدیث سسوا بنجریا مشرقی چمپارن بہار

موضوعات والا اشتہار حاضر ہے آپ سبھی سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔

16/05/2025

جمعیت اہلحدیث سسوا کے زیر اہتمام 13 جون 2025 بروز جمعہ چوتھی "فلاح انسانیت کانفرنس" منعقد ہورہی ہے جس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر فضيلة الشيخ اصغر علی امام مہدی سلفی مدنی حفظہ اللہ تعالی فرمائینگے اور اس کانفرنس میں صوبائی جمعیت اہلحدیث بہار اور ضلعی جمعیت اہلحدیث مشرقی چمپارن بہار کے ذمہ داران کے علاوہ ملک کی مشہور و معروف علمی شخصیت کا خطاب ہوگا جس کی فہرست آپ کے سامنے ہے۔ إن شاء الله تعالى دو دنوں کے اندر موضوعات والا بھی اشتہار جاری کیا جائیگا۔ آپ سبھی سے اس کانفرنس میں شرکت کی گزارش ہے۔

منجانب
جمعیت اہلحدیث سسوا
Maulana Asghar Ali Imam Mahdi Salafi
Markazi Jamiat Ahle Hadees Hind

الحمدللہ! خوابوں کی تعبیر… جمعیت اہلحدیث سسوا کے دفتر اور لائبریری کا قیامالحمدللہ ثم الحمدللہ! جو خواب برسوں پہلے دیکھے...
09/04/2025

الحمدللہ! خوابوں کی تعبیر… جمعیت اہلحدیث سسوا کے دفتر اور لائبریری کا قیام

الحمدللہ ثم الحمدللہ! جو خواب برسوں پہلے دیکھے گئے تھے، وہ اب رفتہ رفتہ حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔ جمعیت اہلحدیث سسوا کے لیے ایک منظم دفتر اور علمی لائبریری کے قیام کی جو کوششیں گزشتہ چار سال سے جاری تھیں، وہ آج پایۂ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔

یہ صرف ایک عمارت یا کچھ کتابوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک فکری تحریک اور علمی بیداری کی علامت ہے۔ آج بحمداللہ، جمعیت کے مرکزی دفتر میں ایک مختصر مگر مؤثر لائبریری قائم کر دی گئی ہے، جو علم کے متلاشی افراد کے لیے ایک اہم ذریعہ بنے گی۔

یہ لائبریری مستقبل کے ایک بڑے خواب کی ابتدائی جھلک ہے۔ ان شاءاللہ تعالی جلد ہی ہم ایک وسیع اور مکمل لائبریری کے قیام کی جانب بڑھیں گے، جہاں ہر طبقے کے افراد کو دینی و عصری علوم سے استفادہ کا موقع ملے گا۔

ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں یہ سعادت بخشی، اور ان تمام افراد کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے اس خواب کو حقیقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

دعا ہے کہ یہ ادارہ علم، فہم، تحقیق اور خدمتِ دین کا مرکز بنے۔ آمین !

ماہنامہ الفجر کا تازہ شمارہ شعبان ۔ رمضان 1446ھ مطابق فروری ۔ مارچ 2025 قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔ یہ دو ماہ کا شمارہ ہ...
24/02/2025

ماہنامہ الفجر کا تازہ شمارہ شعبان ۔ رمضان 1446ھ مطابق فروری ۔ مارچ 2025 قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔ یہ دو ماہ کا شمارہ ہے اسے ہم نے ماہ رمضان المبارک کے ساتھ خاص کیا ہے تمام مضامین علمی اور تازہ ہیں قارئین ذیل کے لنک سے ڈاؤنلوڈ کرکے استفادہ کرسکتے ہیں
https://drive.google.com/file/d/12WttaA0Za7QNHNA7tM5nZ2tL6wVABkcv/view?usp=drivesdk

ماہنامہ الفجر رجب 1446ھ مطابق جنوری 2025 کا تازہ شمارہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے اس میں مختلف موضوعات پر ہم نے مضامین ش...
24/01/2025

ماہنامہ الفجر رجب 1446ھ مطابق جنوری 2025 کا تازہ شمارہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے اس میں مختلف موضوعات پر ہم نے مضامین شامل کئے ہیں، سیریا کے موجودہ حالات پر ڈاکٹر عبدالمنان شفیق مکی حفظہ اللہ تعالی کا اداریہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے اس کے علاوہ تمام مضامین علمی ہیں۔ آپ ذیل کی لنک سے پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرکے استفادہ کر سکتے ہیں۔
آئندہ شمارہ سے شائع شدہ مضامین قبول نہیں کئے جائینگے اسلئے اہل قلم حضرات سے گزارش ہے کہ مضامین جنوری کے اخیر تک بھیج دیں تاکہ فروری کے پہلے ہفتے میں مجلہ جاری ہو سکے۔
https://drive.google.com/file/d/16vWwRXKEzMEN_EXAhOYik4bX2o4KXiBR/view?usp=drivesdk

ماہنامہ "الفجر" کا چوبیسواں شمارہ (جمادی الثانی 1446ھ مطابق دسمبر 2024) قارئین کی خدمت میں پیش ہے، نیچے جو لنک ہے اس سے ...
04/12/2024

ماہنامہ "الفجر" کا چوبیسواں شمارہ (جمادی الثانی 1446ھ مطابق دسمبر 2024) قارئین کی خدمت میں پیش ہے، نیچے جو لنک ہے اس سے پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرکے استفادہ کیا جاسکتا ہے، اس شمارے میں مختلف علمی مضامین کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ پر مبنی مضامین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مضمون نگار حضرات سے گزارش ہیکہ وہ اپنا مضمون ہر ماہ میں 20 تاریخ تک بھیج دیں تاکہ ماہ کے پہلے ہفتے میں شائع کرنے میں آسانی ہو۔
پی ڈی ایف لنک:
https://drive.google.com/file/d/1t8NUGvCVrzDANxpFkEpWe9VpFvEnS6ZX/view?usp=drivesdk

Telegram channel link

https://t.me/monthlyurdumagazinealfajr

منجانب
الفجر ٹیم

12/11/2024

ماہنامہ "الفجر" کی مجلس ادارت کے رکن حافظ انظار الاسلام مدنی حفظہ اللہ تعالی مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کی پینتسویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس میں اپنا مقالہ "احترام انسانیت قرآن و حدیث کی روشنی میں" کے موضوع پر پیش کرتے ہوئے۔

35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس دہلی میں مشہور و معروف اہلحدیث بستی سِسوا، بنجریا، مشرقی چمپارن بہار  سے نکلنے والا ماہا...
11/11/2024

35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس دہلی میں مشہور و معروف اہلحدیث بستی سِسوا، بنجریا، مشرقی چمپارن بہار سے نکلنے والا ماہانہ مجلہ الفجر کو اس کی ادارتی ٹیم کانفرنس میں شریک علماء کو پیش کرتے ہوئے۔
الفجر کی ٹیم کے لئے یہ ایک عظیم اعزاز ہے کہ وہ اس اہم مذہبی اجتماع کا حصہ بنی اور اس مجلہ کے ذریعے ہمارے گاؤں سِسوا کا نام روشن ہو رہا ہے، بہت ہی کم مدت میں اس مجلہ نے صاحب علم لوگوں کے دل میں جگہ بنا لیا ہے۔ ماہنامہ الفجر ہمیشہ سے دینی تعلیمات، اسلامی اقدار اور معاشرتی بہتری کے لئے کام کرتا رہا ہے،

ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم اپنے گاؤں سِسوا سے نکلنے والے اس میگزین کا حصہ ہیں، جو نہ صرف اپنے اعلیٰ معیار کے لئے معروف ہے بلکہ معاشرتی بیداری، منہجی غیرت اور اسلامی تعلیمات کو پھیلانے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہنامہ "الفجر" کا تئیسواں شمارہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے، نیچے جو لنک ہے اس سے پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرکے استفادہ کیا جاسک...
10/11/2024

ماہنامہ "الفجر" کا تئیسواں شمارہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے، نیچے جو لنک ہے اس سے پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرکے استفادہ کیا جاسکتا ہے، إن شاء الله تعالى آئندہ ماہ سے سارے مضامین کالم کے تحت آئینگے قارئین بھی کالمز کی جانب رہنمائی کرسکتے ہیں، آئندہ ماہ سے شائع شدہ مضامین قبول نہیں کئے جائینگے۔
مضمون نگار حضرات سے گزارش ہیکہ وہ اپنا مضمون ہر ماہ میں 20 تاریخ تک بھیج دیں تاکہ ہر ماہ کی شروعات میں شائع کیا جاسکے۔
پی ڈی ایف لنک:
https://drive.google.com/file/d/1hciX1Wi3H6I57RRUJpZR2ALH7PneG8ib/view?usp=drivesdk
منجانب
الفجر ٹیم

محترم قارئین الفجر! ماہنامہ الفجر کا تازہ شمارہ (شمارہ نمبر 22) اگست - ستمبر 2024 آپ کے سامنے ہے، چند وجوہات کی بنیاد پر...
30/09/2024

محترم قارئین الفجر!
ماہنامہ الفجر کا تازہ شمارہ (شمارہ نمبر 22) اگست - ستمبر 2024 آپ کے سامنے ہے، چند وجوہات کی بنیاد پر اس بار اگست اور ستمبر کا شمارہ مشترکہ شائع کیا گیا ہے إن شاء الله تعالى آئندہ ماہ سے پھر سے ماہانہ شائع ہوتا رہیگا، اس شمارے میں مختلف موضوعات پر مضامین شائع کئے گئے ہیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں، ٹیم کی مختلف مصروفیت کی باوجود بھی شمارہ منظر عام پر آ رہا ہے اسکے لئے ہم اللہ تعالی اور پھر اسکے بعد پوری الفجر ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قارئین کا بھی ہم مشکور ہیں جو ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ذیل کے لنک سے پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے، واٹس اپ کے ذریعے بھی آپ ہماری آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
اہم نوٹ: مضمون نگار حضرات بھی ہمیں اپنا مضمون میگزین میں موجود نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔

https://drive.google.com/file/d/1NFPh8mSAXXfs36kWcTH6k_KtEiNwdVzJ/view?usp=drivesdk

Address

Siswa East, Banjariya
Motihari
845401

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الْفَجْرِ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to الْفَجْرِ:

Share

Category