Muridke TV channel

  • Home
  • Muridke TV channel

Muridke TV channel you can see truth with muridke tv

24/07/2025

سننے میں ا رہا ہے کہ کسی دل جلے نے بھرے روڈ پر ارشاد بھٹی
کو تھپڑ مارے اور بڑی بڑی
گالیاں دیں

22/07/2025

‏لاہور ماڈل ٹاؤن میں چالان سے تنگ شہری نے اپنی
#موٹر سائیکل کو آگ لگا دی

17/07/2025

اللہ پاک ہم سب کو محفوظ فرمائیں اور تمام بیٹیوں کی حفاظت فرمائیں ( آمین)
مریدکے پریس کلب کے چئیرمین لیگی رہنما سابق کونسلر روزنامہ خبریں کے رپورٹر شیخ شاہد ابراہیم کے گھر ننگل ساہداں دن دیہاڑے مسلح افراد کی فائیرنگ چھ سالہ بیٹی
گولی لگنے سے جانبحق
اللہ پاک شاہد بھائ کو صبر عطا فرمائیں

اطلاع عام۔۔۔۔۔
30/06/2025

اطلاع عام۔۔۔۔۔

27/06/2025

( اللہ پاک حفاظت فرمائیں )
نارنگ منڈی رانا ٹاؤن روڈ پر صبح سویرے ڈکیتی کی وارداتیں ڈاکو ناکہ لگا کر کئی گاڑیوں اور راہگیروں کو لوٹتے رہے
فائر مارنے سے بھی گریز نا کیا اور کوئی بھی مدد کو نہ پہنچا

****اللہ اکبر *******ماں باپ کہاں ملتے ہیں ***اچھا ہوا عائشہ  آپا مر گئی۔۔۔۔۔ ایک بیٹا کراچی ڈیفنس میں دوسرا اسلام آباد ...
21/06/2025

****اللہ اکبر ****
***ماں باپ کہاں ملتے ہیں ***

اچھا ہوا عائشہ آپا مر گئی۔۔۔۔۔
ایک بیٹا کراچی ڈیفنس میں
دوسرا اسلام آباد کے بڑے فارم ہاؤس میں رہتا ہے
ہے ناں بڑی عجیب بات ۔۔۔۔
بھلا کسی کے مرنے پے کوئی اس طرح کہتا ہے۔۔۔۔؟

لیکن عائشہ آپا کو تو مرے ہوئے کئی برس گُزر گئے تھے

بس ہوا یہ ہے ان کی " ڈیڈ باڈی " کل ملی ہے
ایک فلیٹ میں جہاں وہ کئی برسوں سے بھوت بن کر رہ رہی تھیں
لیکن یہ حیرت کی بات نہیں کہ
ان کا ایک بیٹا اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کراچی ڈیفنس خیابان بحریہ میں چار کنال کے وسیع محل نما گھر میں خوش وخرم زندگی گزار رہا ہے
دوسرا بیٹا اسلام أباد میں جس کا چک شہزاد میں آٹھ کنال کافارم ہاؤس اور بحریہ میں لگژری کوٹھی
اور کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی
اور ماں ۔۔۔۔۔۔ کا یہ حال
عائشہ آپا ۔۔۔۔ جگت عائشہ. آپا
ہمیشہ سے ایسی نہیں تھیں
یہی کوئی دس پندرہ برسوں پہلے نہ جانے اُن کے من میں کیا سمائی
سب بچوں کو کال کرکے بلایا
اپنی ساری جائیداد بچوں کے نام کردی
اس کے بعد وہ ہی ہوا
جو ہمیشہ سے ہوتا آیا
۔۔۔
ان جیسوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔ آخر کیوں نہیں ایسوں کو عقل نہیں آتی ۔۔۔۔؟

کس کس کا نام لوں ۔۔۔۔؟
عائشہ آپا کی اولاد ۔۔۔۔ چند مہینوں میں ہی اُکتا گئی عائشہ آپا ایک دن طلعت حسین صاحب کے آگے پھٹ پڑیں زار و قطار روتے ہوئے. کہنے لگیں کہ دن میں کئی کئی بار سارے بچوں کو فون کرتی ہوں
لیکن وہ کال اٹینڈ ہی نہیں کرتے
کبھی کبھار اٹھا بھی لیتے ۔۔۔ تو کہتے ۔۔۔ دو منٹ ٹھہریں ابھی کال کڑتا ہوں
اور وہ دو منٹ پہلے گھنٹوں پھر دنوں پھر ہفتوں مہینوں پر محیط ہوجاتے
عائشہ آپا ۔۔۔۔ فون ہاتھ میں پکڑے انتظار کرتی رہ جاتیں
کبھی کبھی تو ساری رات انتظار کرتے گزر جاتی
لیکن کسی ایک. کا بھی فون نہیں أثا
ابھی کوئی پندرہ برس پہلے ہی کی تو بات ہے
جب عائشہ آپا نے بے حد شوق سے پراڈو TZ گاڑی لی
شوق سے خود چلاتی ہوئیں طلعت حسین کے گھر آئیں
کیک اور مٹھائی لانا نہ بھولیں
پھر وہ ہوتیں اور کراچی کی سڑکیں
اپنے غریب حلقہ احباب اور رشتے داروں کو کبھی نہیں بھولیں
چند برس پہلے ۔۔۔۔۔ جب تک انہوں نے اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم نہیں کی تھی
ڈائری پر ترتیب سے دنوں کی تقسیم یعنی باقاعدہ شیڈول بنا رکھا تھا
روزانہ کسی نہ کسی غریب اور نادار کے گھر جانا
ان کے لئے راشن
اور نقدی
بچوں کے سکولوں کی فیسیں
نہ جانے کتنے نادار خاندانوں کے تو باقاعدہ وظیفے لگے ہویےتھے
پھر ایک دن ۔۔۔۔۔ سب کچھ بدل گیا
اپنی جائیداد اپنے بچوں کے نام کر دی
پھر ۔۔۔
اس کے بعد
اس لئے ہی کہہ رہا ہوں کہ اچھا ہوا سانس کی ڈوری ٹوٹی تو انہیں یقیناً سکون مِل گیا ہوگا
کیونکہ وہ جس طرح ساری ساری رات اپنے فلیٹ کے باہر
بے چینی سے ٹہلتی رہتیں بُڑبڑاتی رہتیں ۔۔۔ تھک کے چُور ہو جاتیں تو نیچے بیٹھ جاتیں ۔۔۔ پھر ان سے اُٹھا نہیں جاتا تھا
اب تو وہ اچانک چیخیں مار کر رونے لگ جاتیں
جب انہیں اپنی اس حالت کا خود احساس ہوتا ایک دم سے چُپ کر جاتیں پڑوسی پیچارے ان کے قریب آتے تو یہ انہیں زور سے ڈانٹنا شروع ہو جاتیں

لیکن گزشہ کافی دنوں. سے وہ اس احساس سے بھی عاری ہوتی جا رہی تھیں
کچھ ہفتوں سے انہوں نے رات کو بھی فلیٹ سے باہر آنا چھوڑ دیا کبھی کبھار چند منٹوں کے لئے دکھائی دیتیں پھر پاؤں فریکچر کروا بیٹھیں ۔۔۔۔۔ پھر خاموشی
اس بار جب خاموشی. خاصی طویل ہو گئی
اور پھر جب فلیٹ سے عجیب سی بدبو بھی آنے. لگی ۔۔۔۔۔۔ !
عائشہ آپا کو تنہائی نے مار دیا ۔

سبق سیکھنا چاہیے جب تک آپ کے ہاتھ پاؤں ٹھیک کام کر رہے ہیں جائیداد بچوں کے نام نہ کیجئے چاہے وہ کتنے ہی ترلے کریں جس دن جائیداد نام کی سمجھیں آپ نے ہاتھ پاؤں کٹوا لئے اب سوکھی عزت بھی نہیں ملنی

****اللہ پاک ہم سب کو ہدائت عطا فرمائیں****

20/06/2025

جی ٹی روڈ سادھوکی ضلع گوجرانوالہ میں دوکاندار کی بہادری ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، ڈاکو زخمی حالت میں فرار
جبکہ ایک ڈاکو کی گرفتاری کی اطلاعات

12/06/2025

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد طیارہ حادثے میں 110 افراد ہلاک، بھارتی میڈیا

حادثے کا شکار بھارتی مسافر طیارہ میں 169 بھارتی مسافر سوار تھے، بھارتی میڈیا

طیارے میں 53 انگلینڈ کے رہائشی، 1 کینیڈا کا رہائشی اور ایک پرتگال کا رہائشی مسافر تھا، بھارتی میڈیا

*** کوئ پوچھنے والا نہیں ہے ***تحصیل ہیڈ کوارٹر بھی سیاسی پناہ گاہ ہے اور ایم ایس صاحب بھی ڈی پی او شیخوپرہ کی طرح سیاست...
07/06/2025

*** کوئ پوچھنے والا نہیں ہے ***

تحصیل ہیڈ کوارٹر بھی سیاسی پناہ گاہ ہے اور ایم ایس صاحب بھی ڈی پی او شیخوپرہ کی طرح سیاستدانوں کی تابعداری میں ہر وقت مصروف رہتے ہیں
تحصیل ہیڈ کوارٹر میں کرپشن کی انتہا ہے جوکہ ایم ایس کی ملی بھگت سے ہورہی ہے

06/06/2025

اصل قربانی تو ان کی ہے❤

05/06/2025

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muridke TV channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muridke TV channel:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share