World mashaikh council

World mashaikh council World Mashaikh Council this organization is created to support the community as far as possbile

11/10/2025
جامع مسجد فونڈا، گواجمعہ خطبہ و نمازبفضلِ خداوندی، جامع مسجد فونڈا (گوا) میں ایک روح پرور اور ایمان افروز اجتماع منعقد ہ...
11/10/2025

جامع مسجد فونڈا، گوا
جمعہ خطبہ و نماز

بفضلِ خداوندی، جامع مسجد فونڈا (گوا) میں ایک روح پرور اور ایمان افروز اجتماع منعقد ہوا۔ اس موقعِ بابرکت پر نبیرۂ حضور تاج الاصفیا، شہزادۂ حضور اشرف العلماء حضرت علامہ و مولانا الحاج الشاہ السید محمد خالد اشرف اشرفی جیلانی مدظلہ العالی والنورانی کی بافیض موجودگی نے محفل کو رونق بخشی۔

اس روحانی و بابرکت اجتماع میں نبیرۂ حضور اشرف العلماء، شہزادۂ حضور سید المشائخ حضرت علامہ و مولانا الشاہ السید محمد معز اشرف اشرفی جیلانی مدظلہ العالی والنورانی نے پہلے عوام الناس سے نہایت پُر اثر، علمی و روحانی خطاب فرمایا، جس میں ایمان، اخلاص، اور اتباعِ سنتِ مصطفوی ﷺ کی تلقین فرمائی۔

بعد ازاں آپ نے خطبۂ جمعہ ارشاد فرمایا اور امامت فرماتے ہوئے نمازِ جمعہ ادا کرائی۔
پورا ماحول عشقِ رسول ﷺ، فیضانِ اولیاء، اور روحانیت سے معمور رہا۔

✨ اللہ تعالیٰ اس فیضانِ اشرفی کو دن دُگنا رات چوگنا ترقی عطا فرمائے، اور ہم سب کو بزرگانِ اشرفیہ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ

18 ربیع الآخر بموقعہ یوم وصال پاکمحبوب الہی, سلطان المشائخ, سلطان الاولیا, زینتہ الاصفیا, زبدة الاتقیا, فاضل اجل, عالم ا...
11/10/2025

18 ربیع الآخر بموقعہ یوم وصال پاک
محبوب الہی, سلطان المشائخ, سلطان الاولیا, زینتہ الاصفیا, زبدة الاتقیا, فاضل اجل, عالم اکمل حضرت علامہ و مولانا *سید محمد نظام الدین چشتی* المعروف بہ *حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الہی* قدس سرہ العزیز
*ورلڈمشائخکونسل* پیج کا خراج عقیدت۔

*تعارف*
آپ کا اسم گرامی: *سید محمد*
القابات: شیخ المشائخ, سلطان المشائخ, نظام الدین, نظام الاولیا, محبوب الہی ہیں۔

آپ نجیب الطرفین حسینی سید ہیں۔

*ولادت باسعادت:* 27 صفر المظفر بدھ کے دن 634 ہجری میں آپ کی ولادت باسعادت ہوئی (سن ولادت میں اختلاف ہے)۔

آپ کے جدِ امجد سید علی بخاری رحمتہ اللہ علیہ بخارا سے ہجرت کرکے بدایوں تشریف لائے۔

*تعلیم و تربیت:* ابھی بمشکل پانچ برس کے ہوئے کہ والد ماجد کا انتقال ہو گیا لیکن آپ کی نیک دل، پاک سیرت اور بلند ہمت والدہ بی بی زلیخا رحمتہ اللہ علیہا نے سوت کاٹ کاٹ کر اپنے یتیم بچے کی عمدہ پرورش کی۔ آپ نے قرآن کریم مولانا مقری بدایونی سے پڑھا اس کے بعد مولانا علاؤ الدین اصولی سے مختصر القدوری پڑھی۔ مشارق الانوار کی سند مولانا کمال الدین سے حاصل کی۔ اس کے بعد دہلی آکر خواجہ نجیب الدین متوکل سے صحبت رہی, یہیں شمس الدین خوارزمی سے تحصیل علم کی رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔

*بیعت و خلافت:* ظاہری علوم کے حصول کے بعد آپ نے بیس سال کی عمر میں اجودھن موجودہ پاکپتن شریف میں شہنشاہ علم وفن حضرت بابا فرید الدین گنج شکر قدس سرہ العزیز کی بارگاہ عالی میں حاضر ہوئے۔ آپ کو دیکھ کر بابا فرید الدین گنج شکر علیہ الرحمہ نے یہ شعر پڑھا:
اے آتش فراقت دل ہا کباب کردہ
سیلاب اشتیاقت جا نہا خراب کردہ

پیر و مرشد سے بیعت ہو کر اور باطنی علوم کے حصول کے بعد خلافت حاصل کی۔ پیر و مرشد کے حکم پر ہی دہلی آکر محلہ غیاث پورہ میں مستقل سکونت اختیار کی۔ سلوک و معرفت کی تمام منزلیں حاصل کرنے کے باوجود آپ نے تیس سال تک نہایت ہی سخت مجاہدہ کیا۔

آپ کا شمار سلسلہ عالیہ چشتیہ کے نابغہ روزگار اولیاء اللہ میں ہوتا ہے۔ آپ کے اوصاف و کمالات بیان کرنا ہم جیسے نکموں کے بس کی بات نہیں۔

آپ رحمتہ اللہ علیہ نے دہلی کو رشد وہدایت کا مرکز بنایا۔ ہزاروں لوگ آپ کے دست حق پرست پر مسلمان ہوئے اور بے شمار تشنگان راہ حق نے آپ کی صحبت سے فیض حاصل کیا۔
اللہ تعالٰی نے آپ کو کمال جذب و فیض عطا فرمایا۔ اہلِ دہلی کو آپ کی بزرگی کا علم ہوا تو آپ کی زیارت اور فیض و برکت کے حصول کی خاطر گروہ در گروہ آنے لگے اور ان کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہونے لگا۔ وقت کے بادشاہ اور امرا بھی آپ سے عقیدت کا اظہار کرتے لیکن آپ ان کی طرف التفات نہ فرماتے۔

آپ کے لنگر خانہ میں ہزاروں من کھانا پکتا اور ہزاورں کی تعداد میں فقراء اور مساکین اس خانقاہ سے کھانا کھاتے۔

*مشہور خلفاء:* حضرت امیر خسرو علیہ الرحمہ آپ کے مشہور ترین خلیفہ ہیں۔
حضرت سید نصیرالدین چراغ دہلوی علیہ الرحمہ آپ کے خلیفہ اکبر ہیں۔

*وصال پاک:* حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء قدس سرہ نے 18 ربیع الآخر بروز بدھ 725ھ بمطابق 4 مارچ 1324ء کو طلوعِ آفتاب کے وقت وصال فرمایا۔ مزار سے متصل مسجد کی دیوار پر تاریخ وفات کندہ ہے۔
مزار مبارک مرجع حاجات خلائق زیارت گاہ خاص وعام حضرت نظام الدین اولیا میں ہے۔

*خصوصی التجا:* بارگاہ محبوب الہی قدس سرہ میں خوب خوب ایصال ثواب پیش کریں۔
اللہ رب العزت! حضور محبوب الہی کے مزار پاک پر دن رات انوار وتجلیات کی نوری بارشیں برسائے اور ہمیں حضور محبوب الہی قدس سرہ کے فیضان سے مالامال فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ۔

fans Taj-Ul-Aulia Hazrat Allama Maulana Syed Jalaluddin Ashraf Ashrafi Al Jilani Simnani Ashrafi Syed Hashmi Miyan Ashrafi Masood Mehdi Misbahi Jaisi Huzoor Salar E Millat Syed Salar Masood Subhani Ashraf Ashrafi Al Jilani Syed Aale Ghaus Samdani Hujoor Maaz Ashraf Ashrafi SkL Network

09/10/2025

fans Taj-Ul-Aulia Hazrat Allama Maulana Syed Jalaluddin Ashraf Ashrafi Al Jilani Simnani Ashrafi Huzoor Salar E Millat Syed Salar Masood Subhani Ashraf Ashrafi Al Jilani

الحمدللہ ثم الحمدللہ!شہزادۂ حضور اشرف العلماء،حضرتِ علامہ و مولانا الحاج الشاہ السید محمد خالد اشرف اشرفی جیلانی قدس سر...
09/10/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ!
شہزادۂ حضور اشرف العلماء،
حضرتِ علامہ و مولانا الحاج الشاہ السید محمد خالد اشرف اشرفی جیلانی قدس سرہ النورانی
اور
نبیرۂ حضور اشرف العلماء، شہزادۂ حضور سید المشائخ
حضرتِ علامہ و مولانا الشاہ السید محمد معز اشرف اشرفی جیلانی قدس سرہ النورانی

اپنے روحانی و تبلیغی سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔
آج بابرکت سرزمین گوا (Goa) میں روح پرور پروگرام منعقد ہوگا،
جہاں جلوۂ اشرفیت کی کرنیں اہلِ محبت کے دلوں کو منور کریں گی۔
اس کے بعد یہ قافلۂ فیض و ارشاد ریاستِ کرناٹک کی جانب عازمِ سفر ہوگا،
جہاں مخلوقِ خدا تک عشقِ رسول ﷺ، محبتِ اولیاءؒ اور پیغامِ رشد و ہدایت عام فرمایا جائے گا۔

ہم دعاگو ہیں کہ
اللہ ربّ العزت اپنے حبیبِ مکرم ﷺ کے صدقہ و طفیل
اس روحانی سفر کو باعزت کامیابیوں، برکتوں اور قبولیتوں سے نوازے،
اور اسے امتِ مسلمہ کے لیے ہدایت، بیداری اور اصلاحِ احوال کا ذریعہ بنائے۔
آمین ثم آمین یا ربَّ العالمین بجاہ سیدِ المرسلین ﷺ۔

fans Taj-Ul-Aulia Hazrat Allama Maulana Syed Jalaluddin Ashraf Ashrafi Al Jilani Syed Hashmi Miyan Ashrafi Simnani Ashrafi Masood Mehdi Misbahi Jaisi KK Graphic Syed Aale Ghaus Samdani Huzoor Salar E Millat Syed Salar Masood Subhani Ashraf Ashrafi Al Jilani SkL Network

14 ربیع الآخر بموقعہ یومِ وصال پاکحضور امام الاتقیا، زبدة الاصفیا، منبعِ فیوض مخدوم سمنانی، عالم ربّانی، عارف حقانی، سلط...
08/10/2025

14 ربیع الآخر بموقعہ یومِ وصال پاک
حضور امام الاتقیا، زبدة الاصفیا، منبعِ فیوض مخدوم سمنانی، عالم ربّانی، عارف حقانی، سلطان الواعظین حضرت علامہ *سید احمد اشرف* اشرفی جیلانی قدس سرہ النورانی
*ورلڈ مشائخ کونسل* پیج کا خراج عقیدت۔

*تعارف:*
اسم گرامی: سید احمد اشرف۔
القابات: عالم ربّانی، سلطان الواعظین۔
ولادت باسعادت: 4 شوال المکرم 1286ھ بروز جمعہ بوقت صبح صادق آپ کی ولادت باسعادت ہوئی۔
خانوادہ غوثیہ چشتیہ اشرفیہ کے دستور کے مطابق چار سال چار ماہ چار دن میں اکابرین خانوادۂ اشرفیہ کی موجودگی میں غوث وقت حضرت مولانا شاہ آل احمد محدث پھلواروی مدنی (علیہ الرحمہ) نے بسم اللہ خوانی کرائی۔

*تعلیم وتربیت:* ابتدائی تعلیم کے مراحل گھر پر ہی بزرگوں کے زیر سایہ طے فرماکر درس نظامیہ کی تعلیم کیلئے مولانا لطف اللہ علی گڑھی علیہ الرحمہ کی خدمت میں علی گڑھ چلے گئے, یہیں آپ کو خواب میں دونوں عالم کے مالک ومختار ﷺ کا دیدار نصیب ہوا، اور سرکار دوعالم ﷺ نے عالم رؤیا میں آپ کی دستار بندی فرمائی۔
اس کرم نوازی کے بعد آپ نے کسی مدرسہ سے دستار نہیں لی۔ سبحان اللہ۔

*آپ کی دستار بندی عالم رویا میں خود*
*اپنے ہاتھوں سے نبئ پاک نےکی بالیقیں*

*بیعت و خلافت:* علوم ظاہری کی تکمیل کے بعد آپ نے علوم باطنی و تکمیل سلوک کیلئے اپنے والد بزرگوار مخدوم الاولیاء، محبوب ربّانی، شیخ المشائخ سید شاہ ابواحمد علی حسین اشرفی جیلانی المعروف اعلیٰحضرت اشرفی میاں (قدس سرہ) کے دست حق پرست پر بیعت کی پھر اپنے پیرومرشد کے زیر سایہ سلوک کی منازل کو طے کرنے کے بعد جملہ سلاسل کی اجازت وخلافت اپنے والد بزرگوار سے حاصل کی اور بہت کم مدت میں کمالات روحانی سے متصف ہوئے۔

*سلطان الواعظین:* آپ ایک بہترین خطیب تھے، جب آپ خطاب فرماتے تھے تو سامعین اپنا ہوش وحواس کھو بیٹھتے تھے, بالخصوص معراج النبی ﷺ پر تقریر کرتے تو لوگ آپ کی جانب دیکھنے کے بجائے آسمان کی جانب دیکھا کرتے تھے کہ کہاں سواری رسول مقبول ﷺ جارہی ہے، بارہا ایسا ہوا کہ لوگ چیخیں مار کر بیہوش ہوجاتے اور کتنے لوگ ایسے ہوتے جو بیخودی میں گریبان پھاڑ ڈالتے تھے۔

آپ کی خطابت کے سلسلے میں مخدوم المشائخ حضرت سید محمد مختار اشرف اشرفی جیلانی المعروف سرکار کلاں علیہ الرحمہ نے ایک مرتبہ حضور خسروِ دربار اشرفی صدرالافاضل فخرالاماثل علامہ سید محمد نعیم الدین اشرفی مرادآبادی علیہ الرحمہ سے پوچھا کہ: *حضرت والد بزرگوار کی خطابت کیسی ہوتی تھی؟*
تو حضور صدرالافاضل علیہ الرحمہ نے جواب میں فرمایا کہ:
*"حضرت کی خطابت بس یوں سمجھیے کہ حضرت محدث اعظم ہند علیہ الرحمہ کی خطابت ان کے مقابلے میں ایک بال کے برابر ہے۔"* اللہ اکبر!

آپ کی تبحر علمی کے بارے میں ایک مرتبہ حضور محدث اعظم ہند علیہ الرحمہ نے فرمایا:
*"واللہ میں حضور پیر ومرشد رحمتہ اللہ علیہ کی نقل کرتا ہوں اس پر دنیا مجھے محدث اعظم ہند کہتی ہے اگر حضور مولانا سید احمد اشرف اشرفی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے علوم ظاہری وباطنی سے ایک آنہ بھی پایا جاتا تو نہ معلوم دنیا والے مجھے کیا کہتے۔"* اللہ اکبر!

*وصال پاک:* حضرت عالم ربّانی قدس سرہ نے بحالت نماز 14 ربیع الآخر 1347ھ کو بعد مغرب وصال فرمایا۔
آپ کے والد ماجد ہمشبیہ غوث الثقلین، شیخ المشائخ اعلیٰحضرت اشرفی میاں (قدس سرہ) نے نماز جنازہ کی امامت فرمائی اور ارشاد فرمایا:
*"میں اکثر بزرگوں کے جنازہ میں شریک ہوا ہوں مگر اس قدر ہجوم اور اس شان کا جنازہ کسی کا نہیں دیکھا۔"*
آپ کا مزار پُرانوار نیرشریف کے جنوبی کنارے میں آستانۂ اعلیٰحضرت اشرفی میاں میں حضور علامہ سید شاہ اشرف حسین اشرفی جیلانی اور اعلیٰحضرت اشرفی میاں علیہم الرحمہ کے درمیان مرجع خلائق ہے۔

*خصوصی التجا:* حضرت سلطان الواعظین علیہ الرحمہ کی بارگاہ اقدس میں خوب خوب ایصال ثواب پیش کریں۔
اللہ رب العزت حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صدقے میں ہمیں حضور سلطان الواعظین علیہ الرحمہ کے فیضان سے مالامال فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

ورلڈ مشائخ کونسل

06/10/2025

📽️ *Juloos-e-Gausia 2025* 🌙
👑 *Qayadat:* Sayedul Mashaikh Hazrat Maulana Sayyad Khalid Ashraf Ashrafiul Jilani Sahab Qibla
📿 *Nayabat:* Allama Maulana Sayed Moiz Ashraf Ashrafiul Jilani R.A
🕌 *Imam-e-Millat:* Hazrat Maulana Sharfuddin Qadri Misbahi Sahab Qibla
📿 *Himayat:* Hazrat Allama wa Maulana Sayed Masood Ashraf Ashrafiul Jilani
🤝 *Special Participants:*
Shezada-e-Gaus-e-Azam Hazrat Sayed Rabi Ashraf Ashrafi Jilani
-Jamiat-e-Ulamaye Ahlesunnat Mumbai
-Teacher's Staff of Darul Uloom Mohammadiya
✨ *Organized by:* Sunni Darul Uloom Muhammadiya
&
Trust Sunni New Masjid & Nawjawanane Ahlesunnat, Ghudupdeo

Address

Mumbai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World mashaikh council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share