Sadaat Foundation

Sadaat Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sadaat Foundation, Media, Mumbai.

07/06/2025

آفتاب ولایت، سرخیل اولیاء، امام الاتقیاء،
عالی نسب
حضرت خواجه مخدوم مير سيد شاه ظاہر علی حسینی قادری چشتی ترمذی بغدادی
المعروف به شاہ ظاہر قدس اللہ سرہ العزیز

بنارس، اترپردیش، ہندوستان.
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ ظاہر علی حسینی قادری چشتی ترمذی بغدادی المعروف بہ شاہ ظاہر علیہ الرحمة والرضوان آج سے تقریباً 350 یا 375 سالہ قدیم زمانے کے سلسلہء عالیہ قادریہ و سلسلہء چشتیہ کے بزرگ ہیں۔ آپ کا سلسلہء نسب 31 ویں پشت میں نواسہء رسول اکرم علیہ السلام، جگر گوشئہ حضور مولائے کائنات و سیدہء کائنات رضی اللہ عنھما، شہید اعظم، شہید دشت کربلا حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے لھذا آپ حسینی خاندان کے عظیم شہزادے ہیں۔ آپ کے جد اکبر، ہندوستان میں ایک عظیم داعیء اسلام اور سلسلہء چشتیہ کے ایک بہت بڑے مبلغ گذرے ہیں جن کی پوری زندگی ترویج و اشاعت اسلام کیلئے معنون تھی اور آپ نے سربلندیء اسلام کی خاطر اپنی جان آفرین بھی راہ خدا میں قربان فرمادی تھی۔ اس عظیم المرتبت صاحب کمال، جمال و جلال ہستی کا نام نامی قطب الاقطاب، کمال الاولیاء، قطب کیتھل حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ کمال الدین حسینی چشتی ترمذی ثم کیتھلی رضی اللہ عنہ ہے (المتوفی' 4 رجب المرجب 619 یجری)۔ آپ کا خانوادہ برصغیر میں تقریباً 9 صدیوں کے طویل عرصے سے برصغیر و دیگر ممالک عالم میں موجود ہے جن میں بہت سے افراد خاندان خدمات تبلیغ دین و اسلام میں مصروف ہیں۔

حضرت خواجہ سید شاہ ظاہر علی حسینی قادری چشتی علیہ الرحمہ، حضور قطب کیتھل قدس سرہ کی 16 ویں پشت کے شہزادہء بلند مرتبت ہیں۔ آپ کے والد ماجد حضرت خواجہ مخدوم میر سید بھورے شاہ حسینی قدس سرہ نے اپنی حیات مبارک میں ہندوستان سے سرزمین عراق بالخصوص بغداد معلی' میں حضور غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ تعالی عنہ کی زیارت کی خاطر سفر فرمایا اور بوجہ حصول قرب و محبت حضور غوث اعظم، آپ نے بقیہ تمام زندگی وہیں بغداد معلی' میں بسر فرمائی۔ اسی لئے بغداد معلی' ہی میں حضرت خواجہ سید شاہ ظاہر علی حسینی قدس سرہ کی ولادت ہوئی۔ بغداد معلی' میں اپنے والد ماجد اور دیگر جید علما و مشائخ کی زیر نگرانی علوم ظاہری و باطنی میں درجہء کمال کو پہنچے اور والد ماجد سے ہی اپنے آبائی سلاسل طریقت میں بیعت، اجازت و خلافت بھی حاصل فرمائی۔ ایک عرصے تک آپ بغداد شریف ہی میں مقیم رہے اور بہ حکم روحانی سرکار غوث الاعظم و بغرض تبلیغ و اشاعت دین اسلام، عالم شباب میں اپنے برادر اصغر، ولی کامل حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ مست علی حسینی قادری چشتی ترمذی بغدادی المعروف بہ شاہ مست علیہ الرحمہ کے ہمراہ بغداد شریف سے ہندوستان کے تاریخی و مشہور شہر بنارس کی طرف ہجرت فرمائی۔ بغداد معلی' سے سرزمین بنارس تک آپ دونوں بزرگ ایک پالکی میں سوار ہوکر ہواؤں میں اڑھتے ہوئے تشریف لائے

شہر بنارس کے قدیم و مشہور محلہء مدنپورہ میں آپ نے مستقلاً سکونت اختیار فرمائی جہاں سے آپ فریضہء دعوت و تبلیغ احسن انداز میں انجام فرماتے رہے۔ محلہء مدن پورہ میں موجود مسجد برتلہ کا وجود آپ ہی کی دَین ہے۔ آپ اپنے وقت کے علوم ظاہری و باطنی کے تاجدار اور بلند مقام ولایت کے حامل تھے۔ سرزمین بنارس پر آپ، گم گشتگان راہ ہدایت کو صراط مستقیم کی عظیم دعوت عطا فرماتے رہے جس کی بنا پر سینکڑوں بندگان خدا دولت ایمان سے مشرف ہوئے۔ شہر بنارس میں آپ سے کئی کرامات بھی صادر ہوئیں۔ سرزمین بنارس پر کئی پنڈت اور اہل ہنود نے آپ کے دست حق پرست پر قبول اسلام کیا۔

آپ کے برادر اصغر حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ مست علی حسینی علیہ الرحمہ بھی بہت بڑے ولی اللہ اور صاحب تصرف بزرگ گذرے ہیں۔ حضرت شاہ ظاہر علیہ الرحمہ نے اپنی حیات مبارک میں نکاح نہیں کیا جس کی وجہ سے بظاہر آپ کی اولاد کا تسلسل آگے نہ بڑھا جبکہ آپ برادر اصغر حضرت شاہ مست علیہ الرحمہ نے رسم مناکحت انجام دی اور آپ کے ایک شاہزادے حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ بہاؤالدین حسینی قادری چشتی ترمذی بغدادی ثم بنارسی قدس سرہ تھے جنہیں رب تعالی' نے بلند مقام ولایت پر فائز فرمایا تھا۔ حضرت شاہ ظاہر و حضرت شاہ مست علیھما الرحمہ دونوں کے تنہا جانشین و سجادہ نشین حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ بہاؤالدین حسینی قدس سرہ تھے جن سے آج بھی حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ مست علی حسینی قادری چشتی ترمذی بغدادی المعروف بہ شاہ مست علیہ الرحمہ کی نسبی اولاد بحمد اللہ تبارک و تعالی جاری و ساری ہے جن میں چند افراد خانوادہ خدمات تبلیغ و اشاعت اسلام و سنیت میں خوب مصروف و منہمک ہیں۔

حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ ظاہر علی حسینی قادری چشتی ترمذی بغدادی المعروف بہ شاہ ظاہر قدس اللہ کے وصال کی حقیقی تاریخ تا حال دستیاب نہ ہوئی جبکہ بنارس کے عوام و خواص میں آپ کا عرس شریف ماہ ذی الحجہ کی 9 اور 10 تاریخ کو ہونا مشہور ہے۔ آپ کا روضہ شریفہ شہر بنارس کے محلہء مدن پورہ کی مسجد برتلہ کے صحن میں موجود ہے جہاں سے مخلوق خدا مستفیض و مستفید ہو رہی ہے۔

يزار و يتبرك به

اللہ تبارک و تعالی' ہم تمام غلامان مصطفی' کو حضرت خواجہ مخدوم میر سید شاہ ظاہر علی حسینی قادری چشتی ترمذی بغدادی المعروف بہ شاہ ظاہر قدس اللہ سرہ العزیز کے فیوض و برکات سے مالامال فرمائے۔

طالب دعا:
فقیر میر سید شاہ محمد رضا حسینی قادری چشتی ترمذی جامع السلاسل غفرله،
بنارس، یوپی، اترپردیش، ہندوستان۔

15/05/2025

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته....

تمام برادران اسلام بالخصوص عقیدت مندان حضرت خواجہ میر سید شاہ ظاہر علی حسینی قادری بغدادی و حضرت خواجہ میر سید شاہ مست علی حسینی قادری بغدادی علیھما الرحمة کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ:

🕌 خانقاہ قادریه چشتیه کمالیه ترمذيه بنارس کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی نور و نکہت میں ڈوبی ہوئی ایک روحانی و عرفانی محفل بنام:

🌹 "جشن مولاے کائنات و عظمت تاج الشریعہ کانفرنس" 🌹

اس کانفرنس میں مقتدر سادات ذوی الاحترام، علما کرام، حفاظ صاحبان وغیرہ تشریف لا رہے ہیں ان شاء اللہ تعالٰی۔

نوٹ:
آپ تمام برادران اسلام سے خواہش ہے کہ بتاریخ 17 مئی 2025ء بروز ہفتہ کو مقام مذکورہ پر "جشن مولاے کائنات و عظمت تاج الشریعہ کانفرنس" میں مع اپنے دوست و احباب، شرکت کرکے فیوض و برکات حاصل کریں۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المعلن:
فقیر سید شاہ محمد رضا حسینی قادری بغدادی جامع السلاسل
ممبئی مہاراسٹرا،

منجانب: کمالی ترمذی مشن، ممبئی، مہاراشٹرا۔

مختصر تعارف:حضور کمال الاولیاء ترمذی رضی اللہ عنه، کیتھل شریف➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖السلام علیکم و رحمةاللہ و برکاتهشیخ الاسلام والم...
02/01/2025

مختصر تعارف:
حضور کمال الاولیاء ترمذی رضی اللہ عنه، کیتھل شریف
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمةاللہ و برکاته

شیخ الاسلام والمسلمین، کامل الاولیاء، خواجہء خواجگان، خلیفہء حضرت خواجہ عثمان ہارونی رضی اللہ تعالی عنہ، امام سلسلہ در ھند، شہید اسلام،
حضور قطب کیتھل
حضرت خواجہ ابوالحسام میر سید شاہ کمال الدین حسینی زیدی جنیدی چشتی عثمانی ترمذی کیتھلی پانی پتی رضی اللہ تعالی عنہ،
کیتھل شریف، ریاست ہریانہ، ہندوستان،

حضور کمال الاولیاء ترمذی کیتھلی رضی اللہ عنه کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے:

آپ رضی اللہ تعالی عنہ چھٹویں اور ساتویں صدی ہجری کے سلسلہء چشتیہ کے جید بزرگ اور ولیء کامل ہیں۔ آپ کی ولادت مبارک شہر ترمذ، ملک: ازبکستان میں سن 519 ہجری میں آج سے تقریباً 927 سال پہلے ہوئی اور وہیں اپنے والد ماجد حضرت خواجہ میر سید شاہ عثمان حسینی زیدی جنیدی ترمذی رضی اللہ عنہ کے زیر سایہ تعلیم و تربیت ہوئی۔ آپ کا سلسلہء نسب: نبیرہء مولائے کائنات، امام مظلوم حضرت سیدنا امام زید شھید ابن امام زین العابدین رضی اللہ عنھما کی وساطت سے سبط نبی علیہ السلام، شہید اعظم حضرت سیدنا سرکار امام حسین ابن مولائت کائنات حضرت سیدنا مولا علی مرتضی' مشکل کشا شیر خدا رضی اللہ عنھما تک جا ملتا ہے اور آپ نجیب الطرفین سید ہیں۔ آپ علوم ظاہری و باطنی کی اعلی' ترین بلندیوں پر فائز ہوکر یگانہء روزگار ہوئے۔ خواجہء خواجگان، امام چشتیان، سرتاج ولایت حضرت سیدنا خواجہ عثمان ہارونی رضی اللہ تعالی عنہ سے سلسلہء عالیہ چشتیہ عثمانیہ میں شرف بیعت و ارادت و حصول خلافت و خرقہء چشتیہ کی عظیم ترین نعمت پائی لھذا آپ خلیفہء حضرت خواجہ عثمان ہارونی رضی اللہ تعالی عنہ اور خواجہء خواجگان، عطائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، نائب النبی فی الھند حضرت سیدنا خواجہ سید شاہ معین الدین حسن چشتی سنجری اجمیری رضی اللہ تعالی عنہ کے برادر طریقت ہیں۔ آپ بیک وقت علامة الدهر اور صاحب کرامات تھے۔ آپ کی پوری زندگی ترویج و اشاعت اسلام میں بسر ہوئی۔
آپ رضی اللہ عنہ سلطان شہاب الدین غوری کے زمانے میں سن 588 ہجری میں ترمذ شریف سے مع اپنے کنبے کے ہندوستان تشریف لائے اور صوبہء قدیم پنجاب کے شھر کیتھل میں مقیم ہوگئے۔ یہاں آپ نے تا دم زیست شجر اسلام کی خوب آبیاری کی اور ہزاروں افراد کو دامن اسلام سے وابستہ فرمادیا۔ دین اسلام ہی کی بقاء و ترقی کیلئے آپ نے اپنی جان آفرین بھی راہ خدا میں لٹادی لھذا آپ کفار کے ہاتھوں بتاریخ 4 رجب المرجب سن 619 ہجری کو بمقام کیتھل شہید ہوئے اور وہیں پر آسودہ ہیں۔ آپ کے فضائل و مناقب بے حد و حساب ہیں جن کا اس مختصر سی تحریر میں شامل کرنا نہ ممکن ہے۔ 900 سال سے آپ کے خانوادے میں اکابر و جید علماء کرام، اولیائے عظام اور قائدین قوم و ملت وغیرہ پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے مختلف ممالک میں دین متین کی بے لوث خدمات انجام دی ہیں بلکہ آج بھی آپ کا خانوادہ خدمت دین و سنیت میں ہمہ تن مصروف ہے۔ پروردگار عالم جل مجدہ کی بارگاہ اعظم میں دعا ہے کہ مولا تعالی آپ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر ہمیں عمل کرنے اور آپ رضی اللہ عنہ کے فیوض و برکات سے ہم سب کو خوب مالامال فرمائے، آمین یا رب العلمین بجاہ سید الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔

حسب حکم:
نبیرہء حضور قطب کیتھل، پیرطریقت*
*حضرت پیر میر سید شاہ مجیب حسینی زیدی کمالی ترمذی کیتھلی صاحب قبلہ مدظلہ العالی،
ممبئی، مہاراشٹرا، ہندوستان،
و
نبیرہء حضور قطب کیتھل:
حضرت مولانا میر سید شاہ محمد رضا حسینی زیدی ترمذی کیتھلی صاحب قبلہ مدظلہ العالی،
ممبئی، مہاراشٹر
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

فقط والسلام مع الاکرام:
سگ بغداد معلی'
فقیر سید محمد عبدالقادر قادری الجیلانی چشتی غفرلہ

❤️ *Aamad-e-Mubaarak:* ❤️🌺 *Shahzaada-e-Imaam-e-Aali Muqaam,* 🌺🌺 *Noor Deeda-e-Imaam Zaid Shaheed,* 🌺🌺 *Nabeera-e-Huzoor...
09/10/2024

❤️ *Aamad-e-Mubaarak:* ❤️

🌺 *Shahzaada-e-Imaam-e-Aali Muqaam,* 🌺
🌺 *Noor Deeda-e-Imaam Zaid Shaheed,* 🌺
🌺 *Nabeera-e-Huzoor Qutb-e-Kaithal,* 🌺
🌺 *Jigar Gosha-e-Sayyidain-e-Banaras* 🌺
🌺 *Aalee Martabat,* 🌺
🌺 *Rahbar-e-Sharee'at,* 🌺
🌺 *Peer-e-Tareeqat,* 🌺
🌺 *Majmaul Fazaail,* 🌺
🌺 *Sufi-e-Baa Safaa,* 🌺

⭐ *Hazrat Maulana Sayyad Shah*
*Muhammad Raza Husaini Quadri Chishti Kamaali Tirmizi Baghdadi*
*Sahab Qiblah Mudda zillahul Nooraanee,* ⭐

👉 *Walee Ahad: Khanqah-e-Aaliyah Quadriah Chishtiyah Kamaaliyah Tirmiziah Baghdadiyah,*
👉 *Kaithal Shareef, Haryana,*

🕌 *in Eedgah Takya Paada, Kolkata.* 🕌

04/09/2024
04/09/2024
11/04/2024

الســــــــــــــلام علیـــــــــــــکم و رحــــمة الله و بركآته!!

عـــــــیــــــد الفطر مــــــــبــــــارک

آپ سب کو اور آپ لوگوں کے اہلِ خانہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے

عيد مبــــــــــــــــــــارك🌙💐"
ﷲ سبحان تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ لوگوں کی زندگی خوشیوں سے معمور، کامیابیوں سے بھرپور اور ہر صبح پُر نور و مسرور ہو۔
اللہ رب العزت سے مزید دعا ہے کہ یہ عید آپ لوگوں کے اور آپ کے اہل خانہ کیلئے خوشیوں کا پیغام، رزق میں اضافہ، صحت ، تندرستی، ترقی،خوشحالی اور ایمان میں اضافہ کا باعث بنے۔ آمین
🤲🏻🤲🏻دعـــــاء گو🤲🏻🤲🏻

منجانب: میر سید شاہ محمد رضا حسینی ترمذی بغدادی غفرلہ

🌹 عظیم الشان "جشن مولائے کائنات رضی اللہ عنه کانفرنس": 🌹➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖السلام عليكم ورحمة الله وبركاته....تمام برادران اسلام...
29/03/2024

🌹 عظیم الشان "جشن مولائے کائنات رضی اللہ عنه کانفرنس": 🌹
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته....

تمام برادران اسلام بالخصوص عقیدت مندان حضرت خواجہ میر سید شاہ ظاہر علی حسینی قادری بغدادی و حضرت خواجہ میر سید شاہ مست علی حسینی قادری بغدادی علیھما الرحمة کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ:

🕌 خانقاہ عالیه قادریه چشتیه کمالیه ترمذیه ظاہریه، شاخ بنارس کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری ایام میں نور و نکہت میں ڈوبی ہوئی ایک روحانی و عرفانی محفل بنام:

🌹 جشن مولائے کائنات رضی اللہ عنه کانفرنس 🌹

👈 بتاریخ: 31 مارچ 2024 عیسوی بمطابق
20 رمضان المبارک 1445 ہجری (21 ویں شب)
بروز: ( اتوار )، بعد نماز عشا، 9:30 بجے شب،

👈 بمقام: مکان جناب زبیر ابن حاجی عبدالکلام صاحب، فاروقی نگر، بجرڈیہہ،
بنارس۔221109،
اترپردیش، ہندوستان، میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔

اس کانفرنس میں مقتدر سادات ذوی الاحترام، علما کرام، حفاظ صاحبان وغیرہ تشریف لا رہے ہیں ان شاء اللہ تعالٰی۔

👈 نوٹ: 👉
آپ تمام حضرات سے خواہش ہے کہ آپ حضرات 31 مارچ 2024 ء کو مقام مذکورہ پر "جشن مولائے کائنات رضی اللہ عنہ کانفرنس" میں مع اپنے دوست و احباب، شرکت کرکے فیوض و برکات حاصل کریں۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المعلن:
فقیر سید شاہ محمد رضا حسینی قادری بغدادی جامع السلاسل*
بنارس،
اترپردیش، ہندوستان،

مختصر تعارف:حضور کمال الاولیاء ترمذی رضی اللہ عنه، کیتھل شریف➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖السلام علیکم و رحمةاللہ و برکاتهشیخ الاسلام والم...
14/01/2024

مختصر تعارف:
حضور کمال الاولیاء ترمذی رضی اللہ عنه، کیتھل شریف
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمةاللہ و برکاته

شیخ الاسلام والمسلمین، کامل الاولیاء، خواجہء خواجگان، خلیفہء حضرت خواجہ عثمان ہارونی رضی اللہ تعالی عنہ، امام سلسلہ در ھند، شہید اسلام، حضور قطب کیتھل
حضرت خواجہ ابوالحسام میر سید شاہ کمال الدین حسینی زیدی جنیدی چشتی عثمانی ترمذی کیتھلی پانی پتی رضی اللہ تعالی عنہ،
کیتھل شریف، ریاست ہریانہ، ہندوستان،

حضور کمال الاولیاء ترمذی کیتھلی رضی اللہ عنه کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے:

آپ رضی اللہ تعالی عنہ چھٹویں اور ساتویں صدی ہجری کے سلسلہء چشتیہ کے جید بزرگ اور ولیء کامل ہیں۔ آپ کی ولادت مبارک شہر ترمذ، ملک: ازبکستان میں سن 519 ہجری میں آج سے تقریباً 925 سال پہلے ہوئی اور وہیں اپنے والد ماجد حضرت خواجہ میر سید شاہ عثمان حسینی زیدی جنیدی ترمذی رضی اللہ عنہ کے زیر سایہ تعلیم و تربیت ہوئی۔ آپ کا سلسلہء نسب: نبیرہء مولائے کائنات، امام مظلوم حضرت سیدنا امام زید شھید ابن امام زین العابدین رضی اللہ عنھما کی وساطت سے سبط نبی علیہ السلام، شہید اعظم حضرت سیدنا سرکار امام حسین ابن مولائت کائنات حضرت سیدنا مولا علی مرتضی' مشکل کشا شیر خدا رضی اللہ عنھما تک جا ملتا ہے اور آپ نجیب الطرفین سید ہیں۔ آپ علوم ظاہری و باطنی کی اعلی' ترین بلندیوں پر فائز ہوکر یگانہء روزگار ہوئے۔ خواجہء خواجگان، امام چشتیان، سرتاج ولایت حضرت سیدنا خواجہ عثمان ہارونی رضی اللہ تعالی عنہ سے سلسلہء عالیہ چشتیہ عثمانیہ میں شرف بیعت و ارادت و حصول خلافت و خرقہء چشتیہ کی عظیم ترین نعمت پائی لھذا آپ خلیفہء حضرت خواجہ عثمان ہارونی رضی اللہ تعالی عنہ اور خواجہء خواجگان، عطائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، نائب النبی فی الھند حضرت سیدنا خواجہ سید شاہ معین الدین حسن چشتی سنجری اجمیری رضی اللہ تعالی عنہ کے برادر طریقت ہیں۔ آپ بیک وقت علامة الدهر اور صاحب کرامات تھے۔ آپ کی پوری زندگی ترویج و اشاعت اسلام میں بسر ہوئی۔
آپ رضی اللہ عنہ سلطان شہاب الدین غوری کے زمانے میں سن 588 ہجری میں ترمذ شریف سے مع اپنے کنبے کے ہندوستان تشریف لائے اور صوبہء قدیم پنجاب کے شھر کیتھل میں مقیم ہوگئے۔ یہاں آپ نے تا دم زیست شجر اسلام کی خوب آبیاری کی اور ہزاروں افراد کو دامن اسلام سے وابستہ فرمادیا۔ دین اسلام ہی کی بقاء و ترقی کیلئے آپ نے اپنی جان آفرین بھی راہ خدا میں لٹادی لھذا آپ کفار کے ہاتھوں بتاریخ 4 رجب المرجب سن 619 ہجری کو بمقام کیتھل شہید ہوئے اور وہیں پر آسودہ ہیں۔ آپ کے فضائل و مناقب بے حد و حساب ہیں جن کا اس مختصر سی تحریر میں شامل کرنا نہ ممکن ہے۔ 900 سال سے آپ کے خانوادے میں اکابر و جید علماء کرام، اولیائے عظام اور قائدین قوم و ملت وغیرہ پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے مختلف ممالک میں دین متین کی بے لوث خدمات انجام دی ہیں بلکہ آج بھی آپ کا خانوادہ خدمت دین و سنیت میں ہمہ تن مصروف ہے۔ پروردگار عالم جل مجدہ کی بارگاہ اعظم میں دعا ہے کہ مولا تعالی آپ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر ہمیں عمل کرنے اور آپ رضی اللہ عنہ کے فیوض و برکات سے ہم سب کو خوب مالامال فرمائے، آمین یا رب العلمین بجاہ سید الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔

حسب حکم:
نبیرہء حضور قطب کیتھل، پیرطریقت
حضرت پیر میر سید شاہ مجیب حسینی زیدی کمالی ترمذی کیتھلی صاحب قبلہ مدظلہ العالی،
ممبئی، مہاراشٹرا، ہندوستان،
و
نبیرہء حضور قطب کیتھل:
حضرت مولانا میر سید شاہ محمد رضا حسینی زیدی ترمذی کیتھلی صاحب قبلہ مدظلہ العالی،
بنارس، اترپردیش، ہندوستان
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

فقط والسلام مع الاکرام:
سگ بغداد معلی'
فقیر سید محمد عبدالقادر قادری غفرلہ

TAZIKRA E SAYYEDIN E BANARAS  Kisi Ko Hasil Karna Ho To Wo In Numberon Per Contact KarenContent Number :- 8303621850
15/11/2023

TAZIKRA E SAYYEDIN E BANARAS

Kisi Ko Hasil Karna Ho To Wo In Numberon Per Contact Karen

Content Number :- 8303621850

Address

Mumbai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadaat Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category