Mumbai Urdu News

Mumbai Urdu News Mumbai Urdu News

07/08/2025
سلمان ندوی کا فتنہاداریہ ممبئی اردو نیوز(بتاریخ ۷اگست ۲۰۲۴) اسلام دین کامل ہے، اس کی بنیاد قرآن، سنت اور صحابہ کرامؓ کے...
06/08/2025

سلمان ندوی کا فتنہ

اداریہ ممبئی اردو نیوز(بتاریخ ۷اگست ۲۰۲۴)
اسلام دین کامل ہے، اس کی بنیاد قرآن، سنت اور صحابہ کرامؓ کے مبارک نقوش پر قائم ہے۔ نبی کریم ﷺ کے وہ جلیل القدر صحابہ جنہوں نے دین کے لیے جان، مال، وقت اور فکر سب کچھ قربان کر دیا، ان کی عزت و عظمت ایمان کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محبتِ صحابہ ایمان کی علامت اور ان سے بغض نفاق کی نشانی ہے۔ لیکن آج افسوس صد افسوس! کہ ایک وقت میں قابلِ احترام سمجھے جانے والے فرد، سلمان ندوی، نے ایسے فتنہ انگیز خیالات کا اظہار شروع کر دیا ہے جو نہ صرف علمی دیانت کے خلاف ہیں بلکہ امت مسلمہ کے اجتماعی عقائد پر کھلا حملہ ہیں۔سلمان ندوی نے حالیہ دنوں میں جس بد زبانی، گستاخی اور بے باکی سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں تنقیص کی ہے، وہ نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ واضح گستاخی کے زمرے میں آتی ہے۔ ویڈیو کلپ میں بدبخت کا لہجہ، انداز، اور کلمات اس قدر گھناؤنے ہیں کہ ایک سچا مسلمان سن کر کانوں کو ہاتھ ۔ حضرت امیر معاویہؓ کو کاتبِ وحی ماننے سے انکار، ان کے کردار پر ناپاک زبان درازی، اور فتحِ مکہ کے بعد قرآن کے نزول کا انکار، یہ سب نہ صرف جہالت پر مبنی ہیں بلکہ امت کو گمراہی میں دھکیلنے کی دانستہ کوشش معلوم ہوتی ہے۔حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ وہ عظیم المرتبت صحابی ہیں جن کے بارے میں خود نبی کریم ﷺ نے دعا فرمائی ’’اے اللہ! اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا، اور اس کے ذریعہ دوسروں کو بھی ہدایت دے۔‘‘(جامع ترمذی) ۔ اسی طرح ایک اور مقام پر فرمایا ’’اے اللہ! معاویہ کو علمِ کتاب و حساب سکھا، اور اسے عذاب سے بچا۔‘‘(کنز العمال)۔ ایسے صحابی، جنہیں نبی کریم ﷺ نے خود دعائیں دی ہوں، جنہوں نے کتابتِ وحی کا عظیم فریضہ انجام دیا ہو، جو خلیفۂ وقت، سیاست کے ماہر، عدل و حکمت کے علمبردار، اور اسلام کے اولین بحری بیڑے کے قائد رہے ہوں ان پر زبان درازی محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ اسلامی تاریخ، عقیدے اور اُمت کے تشخص کی تذلیل ہے۔سلمان ندوی اگر قرآن کے نزول کی تاریخ پر ہی جہالت کی بنیاد پر گفتگو کر رہے ہیں تو یہ امر بھی قابل افسوس ہے۔ واضح روایات، جن میں حضرت ابنِ عباس اور حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما کی شہادتیں شامل ہیں، یہ ثابت کرتی ہیں کہ سورۂ توبہ مکمل طور پر فتح مکہ کے بعد نازل ہوئی۔ قرآن کی آخری آیات میں سے آیت ۱۷۶سورۃ النساء بھی بعد میں نازل ہوئی۔ بخاری و مسلم جیسی مستند ترین کتب میں یہ حقائق محفوظ ہیں۔امت کو اب مزید خاموش رہنے کی گنجائش نہیں۔ سلمان ندوی جیسے افراد کا نرم لہجے میں تذکرہ کر کے یا صرف اختلافی بیانات سمجھ کر نظرانداز کرنا دراصل فتنے کو پھیلنے دینا ہے۔ یہ وہی ذہنیت ہے جو صحابہ کرامؓ کو سیاسی حیلے بہانے کے ذریعہ معیوب ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ امت کے دل سے اعتماد و عقیدت کو نکالا جا سکے۔ ابتدا حضرت امیر معاویہؓ سے ہے، کل کو یہ گستاخی دیگر صحابہ تک، اور پھر بقیہ بنیادوں تک پہنچے گی۔ ہم اس موقع پر یہ بات واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ جو صحابہ کرامؓ کی توہین کرے گا، وہ قابلِ مذمت ہے۔ جو ان گستاخوں کی حمایت کرے گا، وہ اس فتنے کا حصہ ہے۔ اور جو مدافعینِ صحابہ پر تنقید کرے گا، وہ نفاق کی راہوں پر چل نکلا ہے۔ امت کو چاہیے کہ وہ سلمان ندوی جیسے فتنہ پرور افراد کا مکمل بائیکاٹ کرے، ان کے بیانات کو غیر معتبر اور گمراہ کن قرار دے، اور اپنے منبروں، مجلسوں، اور میڈیا سے ان کے لیے دروازے بند کر دے۔ ساتھ ہی ہم اللہ رب العزت سے سلمان ندوی کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ! اگر اس کے دل میں کچھ بھی خیر باقی ہے تو اسے ہدایت دے دے، اور اگر یہ دل فتنوں کا مرکز بن چکا ہے تو اس کے شر سے امت کو محفوظ رکھ۔یہ وقت صرف بحث و مناظرہ کا نہیں، بلکہ عقیدۂ صحابہؓ کے دفاع اور امت کے اتحاد کا ہے۔ اگر ہم نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو یہ خاموشی کل ہمارے عقیدے، ہماری تاریخ، اور ہمارے بچوں کی ایمانی شناخت کے خاتمے پر منتج ہوگی۔اللہ ہمیں فتنہ سلمان ندوی سے بچائے۔ آمین۔

Address

Mumbai
400008

Telephone

+919819700970

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mumbai Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mumbai Urdu News:

Share

روزنامہ ممبئی اردو نیوز