بزم اردو Bazm E Urdu

بزم اردو Bazm E Urdu اردو شعر و ادب کی خدمت کا عزم لیے ایک غیر سرکاری تنظیم

 Ansari
02/06/2025

Ansari

28/04/2025

میں اردو ہوں
#اردو

05/04/2025

داغؔ دہلوی
۔
لگ چلی بادِ صبا کیا کسی مستانے سے؟
جُھومتی آج چلی آتی ہے مے خانے سے

چُور ہو جاؤں مگر جاؤں نہ مے خانے سے
عہد شیشے سے، تو پیمان ہے پیمانے سے

رُوح کِس مست کی پیاسی گئی مے خانے سے
مے اُڑی جاتی ہے ساقی! تِرے پیمانے سے

فکر ہے دوست کو احوال سنُاؤں کیونکر!
ٹکڑے ہو جائے کلیجا ، مِرے افسانے سے

گِر پڑا ہُوں نِگَہِ مَست سے چکّر کھا کر
ساقیا! پہلے اُٹھا تُو مجھے پیمانے سے

وہی وحشت ہے، وہی خار ، وہی وِیرانہ !
دشت کِس بات میں اچھّا مِرے کاشانے سے

سختیاں کھینچنے کی ہو گئی عادت مجھ کو !
بُت چلے آئیں نہ کِھنچ کر، کہیں بُت خانے سے

ڈر ہے تاثیر نہ کر جائے کسی کی فریاد
کان بھر لیجیے پہلے مِرے افسانے سے

دلِ برباد میں آباد ہُوئے عِشق و جنوُن
کوئی بستی نہیں بہتر مِرے وِیرانے سے

شکل ثابت نظر آتی نہیں عمّامے کی
شیخ نے بدلی ہے، پگڑی کسی مستانے سے

کر دِیا صاف الگ دِل نے ہَمَیں اُلفت میں
ہاتھ پر ہاتھ دَھرے، بیٹھے ہیں بیگانے سے

جانشیں قیس کے سب وحشیِ صحرا ہو جائیں!
دشت آباد نہ ہو گر تِرے دِیوانے سے

نگہۂ مست تِری ،گر ہی پڑی دِل پہ مِرے
لغزشِ پا نہ سنبھالی گئی مستانے سے

اُس کی بیداد نے چھوڑی نہیں عالَم میں جگہ!
نالے گھبرائے ہُوئے پِھرتے ہیں دِیوانے سے

ایک چلُّو میں بہت داغؔ بہک اُٹھتے تھے
آج سُنتے ہیں نِکالے گئے مے خانے سے
۔

01/04/2025

ہاتھوں سے اعتماد کے کشکول بیچ کر
اپنی انا کو زیر و زبر کر رہے ہیں لوگ
~سحراندوری

01/04/2025

ہر شے کا اس کو نام بدلنے کا شوق تھا
پیشاب کو شراب کہا اور پی گیا

~فاروق ارگلی

28/03/2025

نشے کی لت میں بزرگوں کا مان بیچا گیا
اڑھائی مرلے کا کچا مکان بیچا گیا

مری پڑھائی پہ جب ماں نے بالیاں بیچیں
مجھے لگا ، مری خاطر جہان بیچا گیا

ڈاکٹر شکیل پتافی

21/03/2025

"اگر ذہین ہونا حسین ہونے سے بہتر ہوتا"

اس ویڈیو میں خطاب کرتے ہوئے شہزادے نے اپنے خطاب میں اردو کے حسین لفظوں کا جس ذہین انداز سے استعمال کیا ہے سنتے بنتا ہے۔

Address

111
Muzaffarpur

Telephone

+919430853950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بزم اردو Bazm E Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to بزم اردو Bazm E Urdu:

Share

Category