
22/07/2025
صرف گولی مارنے کی اجازت ہے…
بس دل کا فیصلہ دل سے کیا تھا… نکاح کیا تھا، گناہ نہیں…
مگر گناہگار ٹھہری — اپنی ہی خون کی لکیروں میں لپٹی ہوئی۔
گولیاں برسیں…
اور وہ؟ نہ چیخی، نہ کانپی… بس خاموشی سے تقدیر کے سینے سے لگ گئی۔
ہاتھ میں قرآن تھا…
جب کسی نے پکارا: "قرآن دے دو"
تو متانت سے جواب دیا:
"لے لو قرآن… مگر مجھے ہاتھ مت لگانا۔ صرف گولی مار دینا، میں نے نکاح کیا ہے، زنا نہیں…"
ایسی غیرت…؟
جو عورت کے انتخاب پر قتل کا فیصلہ سنا دے،
جو نکاح کو بےحیائی اور محبت کو جرم کہے،
اور پگڑی کی جھوٹی عزت کو عورت کے لہو سے رنگ دے —
یہ غیرت نہیں… بےغیرتی ہے۔بہن کی وراثت کھاتے ہوئے کبھی غیرت نہیں جاگتی ہے
اس کی پسند کی شادی پر غیرت جاگ اٹھتی ہے اور اس کو قتل کردیا جاتا ہے۔