Aitebar News - Nanded

Aitebar News - Nanded صحافت کی مثبت اقدار کا ترجمان

تحریر:عبدالرافع خان قاسمی ناندیڑ
05/05/2025

تحریر:عبدالرافع خان قاسمی ناندیڑ

تحریر:عبدالرافع خان قاسمی ناندیڑ ابتدائی حالات و تعلیمی زندگی: حضرت غلام محمد وستانوی رحمۃ اللہ علیہ

از: سیّد عبدالقدوس علی ابن مولانا حافظ عبدالقادرمدرس ایف ایم کے اُردو اسکول پھلمبری
05/05/2025

از: سیّد عبدالقدوس علی ابن مولانا حافظ عبدالقادر
مدرس ایف ایم کے اُردو اسکول پھلمبری

از: سیّد عبدالقدوس علی ابن مولانا حافظ عبدالقادر مدرس ایف ایم کے اُردو اسکول پھلمبری حضرت مولانا غلا

پربھنی میں جشنِ شفیع احمد شفیعؔ وعظیم الشّان مشاعرہ کا کامیاب انعقاد
05/05/2025

پربھنی میں جشنِ شفیع احمد شفیعؔ وعظیم الشّان مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

پربھنی:5؍مئی( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) بتاریخ 03 مئ 2025 شب 09بجے بمکان شفیع

ووٹ ہمارا حق ہے ووٹ ضرور دیںتحریر: سعدیہ فاطمہ عبدالخالق(معلمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ ،مہاراشٹر)تمام تع...
17/11/2024

ووٹ ہمارا حق ہے ووٹ ضرور دیں

تحریر: سعدیہ فاطمہ عبدالخالق
(معلمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ ،مہاراشٹر)

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور ساری نعمتیں اسی کی دی ہوئی ہیں ، اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کے درجہ میں رکھا ہے تو عقل سلیم کا استعمال بھی کرنے کا سلیقہ دے رکھا ہے ، ماشاءاللہ سب صاحب عقل خوب جانتے ہیں کہ ووٹ ہمارا حق ہے ۔
20/ نومبر 2024 بروز بدھ ۔۔۔۔کو مہاراشٹر میں انتخابات کا مرحلہ ہے ، اس مرحلے میں لوک سبھا ضمنی انتخابات اور اسمبلی عام انتخابات کے لئے حق ادا کرنا ہے ، برائے مہربانی اپنے حق کا استعمال کیجئے ، ووٹ ڈالنے ضرور جائیں ، اپنے حق کا استعمال کرنے ضرور جائیں ، لوک سبھا ضمنی انتخابات اور اسمبلی عام انتخابات کے لئے ووٹ ضرور ڈالیں ، ووٹ اپنا حق ہے ، ووٹ کا کوئی مذہب نہیں ہے ، جمہوریت میں سب سے شفافیت کچھ ہے تو وہ ہمارا ووٹ کا حق ہے ، ووٹ ڈالنے کے حق میں ہی سارے حقوق شامل ہیں ، اپنے حق کے استعمال کے لئے ہم وقت پر خوش وخرم حاضر رہیں ، ان شاءاللہ ۔
ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے اپنے گھر سے باہر آئیں ، آرام کرنے کے لئے پوری زندگی پڑی ہے ، اگر اپنا حق ہی استعمال نہ کریں گے تو خود کا پیٹ بھرنے روٹی کے لئے ہلچل کیسا کرو گے ، رزق کا دینے والا اللہ ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فرض ادا کرو اور فرض کی ادائیگی کے لئے ہلچل ضروری ہے ، ووٹ ایک حق ہے ، حق کی ادائیگی کے لئے ہلچل ضروری ہے ، حرکت میں برکت ہے ، ہر چیز کے لئے کوشش اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے اپنے حق کو بروئے کار لائیں ، اور اپنے حق کا فیصلہ خود کر کے بتائیں ، دھوپ ہو یا سردی ہو ، کوئی موسم کوئی مشکل ہمارے ارادوں میں حائل نہیں ہو سکتی ، دوری ہو یا نزدیکی یہ فاصلہ کوئی معنی نہیں رکھتا ، حق کی اہمیت معنی رکھتی ہیں ، اللہ تعالیٰ کے قانون کے حساب سے جغرافیائی لحاظ سے دن چھوٹا ہے ، دن کا حصہ ووٹ کی تاریخ میں آپ کے لئے کچھ کم مدت کا ہے ، اسی لئے وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے وقت ختم ہونے سے پہلے اپنے حق کا ، کام کرلیں ، تاکہ سورج کے ڈوبنے کے وقت میں کمی سے کام باقی نہ رہ جائے ، آپ کی سستی اور کاہلی کشتی کو ڈبونے کی ذمہ دار نہ بن جائیں ، آپ کا ایک ووٹ نیا پار لگانے والا ہے ، آپ کا ایک ووٹ آپ کو اللہ کے فضل و کرم سے پانچ سال تک آسانیاں فراہم کرنے والا ہے ، اس لئے آج ہی جاگ جائیں ، آنے والے کل کی تیاری ابھی سے کرلیں صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے حق کے لئے در ، وا کریں ، قدم باہر نکالیں ، اللہ کو حاضر ناظر جان کر فیصلہ لیں ، اللہ نے عقل سلیم دی ہے تو پھر کیوں ہم بے راہ روی کا شکار ہوں ، شیطان کے جال کا شکار نہ ہو ، فجر کی نماز کے فوراً بعد سے آپ یہ سوچ لیں کہ مجھے ابھی باہر نکلنا ہے ، میراحق استعمال کرنا ہے ، اگر گھر کا کوئی فرد کسی وجہ سے خود کے ووٹ کے مقام سے دور ہو تو وقت سے پہلے اس کے لئے فکر سے اپنی ووٹ کے مقام پر واپس لائیں ، آپ کے گھر کی بہو بیٹیوں کو ووٹنگ کے لئے وقت سے پہلے سمجھداری سے انتظام کرالیں اس کے لئے انا کا مسئلہ نہ بنائیں ، گھر کے مرد خواتین روزانہ کے کام میں ووٹ کے دن اپنا وقت متعین کرلیں ، خواتین کچھ گھریلو کام کو ووٹ کے بعد کے لئے مقرر رکھ دیں ، مرد حضرات اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو ووٹ کے حق کے بعد مکمل کرلیں ، ووٹ سے بڑھ کر کوئی حق نہیں ، یہی تو جمہوریت کی سب سے پاکیزہ نشانی ہے ،
ووٹ آپ کی ذمہ داری ہے ، ووٹ آپ کا حق ہے ، ووٹ آپ کا فیصلہ ہے ، ووٹ آپ کی چاہت ہے ، اپنی سر زمین سے محبت زندگی کا ایک حصّہ ہے ، زندگی کی اہمیت تو یہ بھی ہے کہ ہم اپنی زندگی کے لئے یہ صحیح فیصلہ لیں کہ ہمارے لئے صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے ، صحیح کے لئے آپ کا اپنا فیصلہ ہی کار گر ہے ، فیصلے کی خرید وفروخت سب سے گھٹیا فعل ہے ، ایک فیصلے کی قیمت لگاؤ گے تو ہر فیصلے میں نقصان اٹھاؤ گے ، ووٹ کا حق پورا کرنا یعنی اپنے آپ سے محبت کرنا ، جب اپنے آپ سے ہی دور رہو گے تو جینے کا لطف کیسا اٹھاؤ گے ، جمہوریت میں زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی ذمہ داری کا نام ہی ووٹ ہے ، ہم سے غفلت نہ ہوجائے اس لئے آپ تمام تک یہ پیغام پہنچایا جارہا ہے آپ بھی اس پیغام کو اپنے سبھی چاہنے والوں تک پہنچائیں کہ ووٹ ضرور ڈالیں ، اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں ، اپنے اطراف و اکناف میں بھی بیداری رکھیں اطلاع لیتے رہیں کہ آپ کے پڑوسیوں نے ووٹ کا حق ادا کیا یا نہیں ، نہیں تو انھیں مکمل کروائیں ، مکمل کر لیا ہے تو خوشی کا اظہار کریں ، آپ کے ایک لمحے کی مسکراہٹ کی ، درآمد بہت مدت تک یاد رہتی ہے ، ووٹ کے حق کو خاندان کے افراد کے لئے بھی بیدار کریں ، سوشل میڈیا کا استعمال کم رکھیں ، کوئی بھی بے مصرف باتوں کو ادھر سے اُدھر کے چکر میں نہ پڑیں ، بزرگوں کے ووٹ میں انھیں جگہ تک لے جانے کی مدد کریں ، پولنگ بوتھ پر ہر مذہب کے ووٹر کی عزت و قدر کریں ، بوتھ پر کام کرنے والوں کے ساتھ اخلاقی برتاؤ کا مظاہرہ کریں ، وہ آپ کے لئے بھی لگن سے سچی محنت کرتے ہیں ، جتنا صبر کا مظاہرہ کروگے اتنا سکون پاؤ گے ، سنجیدگی سے ان باتوں پر غور کریں اور ووٹ ڈالنے ضرور جائیں ، ان شاءاللہ اللہ کی مدد ضرور آئے گی ،اللہ آپ کے ارادوں میں کامیابی عطاء فرمائے ، آمین ۔

تحریک طالب علم: پسندیدہ اشعار ( قسط: 11)ترتیب و پیشکش: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاوِن مدرس)
17/11/2024

تحریک طالب علم: پسندیدہ اشعار ( قسط: 11)

ترتیب و پیشکش: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاوِن مدرس)

فاطمہ جمیل بنت غلام حیدر سر ناندیڑ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیاناندیڑ:5؍نومبر ( راست) فاطمہ جمیل بنت غلام حیدر سر (...
05/11/2024

فاطمہ جمیل بنت غلام حیدر سر ناندیڑ کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
ناندیڑ:5؍نومبر ( راست) فاطمہ جمیل بنت غلام حیدر سر (صدر معلمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ ) کو ان کی گراں قدر محنت و لگن اور مستعدی اور تعلیمی خدمات کی بنیاد پر دہلی میں منعقدہ شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بحیثیت صدر معلمہ نہایت مشفق مہربان طلبہ کے حق میں و بہترین اوصاف کی مالکہ ہے۔ نیشنل شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ کی تقریب 3 نومبر اتوار کو دہلی میں منعقدہ ہوئی۔ یہ نیشنل ایوارڈ صدر محترم واصل علی گجر اور نائب صدر سید مہتاب مہاراشٹر،جنرل سکریٹری محمد زیدالعابدین ودیگر ذمہ داران کے ہاتھوں یہ ایوارڈ غالب اکیڈمی دہلی میں نوازا گیا۔جس میں ملک بھر سےسینکڑوں اساتذہ حضرات موجود تھے ۔

حقِ راے دہی ایک اہم فریضہ ہےاز قلم۔ نوشین جہاں محمد ساجد          دستور اعلیٰ میں جمہوریت کی افادیت کو سمجھتے ہوے عوام ا...
05/11/2024

حقِ راے دہی ایک اہم فریضہ ہے
از قلم۔ نوشین جہاں محمد ساجد

دستور اعلیٰ میں جمہوریت کی افادیت کو سمجھتے ہوے عوام الناس کے لیئے نایاب و موثر قوانین و ضوابط بنائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ملک کی کار سازی کے لیئے اس میں مختلف تفصیلی عناوین بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہترین حکومت سازی کے لیئے جو سب سے اوّل اور اہم حق رکھا گیا ہے وہ”حقِ رائے دہی ہے“۔ یہ کیا ہے؟ اس کی اہمیت و دور حاضرہ میں ضرورت پر مختصراً تبصرہ کریں گے۔

حقِ راے دہی کے عموماً معنی ”اپنی رائے پیش کرنے کا حق“ ہوتا ہے۔ ہمارے دستور میں درج حقِ شہریت کے مطابق اپنے و وٹ کا استعمال کرکے ملک کے لیئے بہترین سیاسی نمائندگان کاانتخاب کرنا ہوتا ہے۔ 18سال یا اس سے زائد عمر کے مرد و خواتین ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں۔ یہ عظیم انتخابی جشن ہر پانچ سال کو منعقد ہوتا ہے۔ جمہوری ممالک کے عوام الناس کے لیئے ایک بہترین سنہرا موقع ہوتا ہے کہ وہ اُس اُمیدوار کا انتخاب کرے جو ہمارے ملک و قوم کے لیئے موزوں رہنماثابت ہو کیوں کہ شرعی نقطہ نظر سے حقِ رائے دہی ایک سفارش و گواہی ہے۔ آپ گوہی دے رہے ہوتے ہیں کہ آپ نے جس اُمیدوار کا چناو کیا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبودی کے لیئے بہتر کار ساز ہے۔ اگر اُمیدوار نا اہل ثابت ہوا یا اُس نے قوم و ملّت کے حقوق کو پامال کردیا توو وٹرس بھی کسی حد تک اُمیدوار کے گناہ میں شریک ہوں گے یا اس کے بر عکس اُمیدوار کے ساتھ نیکوں میں شریک ہوں گے۔

اپنے جمہوری حق کو پہچانے اِسے نا صرف جمہوری عمل بلکہ ایک اہم فریضہ سمجھے۔ آپ بوڑھے،جوان، کمزور و ناتواں کیوں نہ ہو اور ہر قسم کی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کرہر حال میں اپنا جمہوری فریضہ نبھایں۔حقِ رائے دہی کاغذی ووٹ نا ہوکر آپ کے مستقبل کا پروانہ ہوگا اس بات کو یقینی جانے کہ آپ سب کا ایک ایک ووٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس جمہوریت میں غیر منصفانہ حکومتوں سے مقابلہ آرائی اور اپنی مدا فعت کی بہترین تدبیر’حقِ رائے دہی‘ ہی ہے۔

نہایت شعور، ہو ش مندی اور سمجھداری کے ساتھ غیر جانبدارانہ ووٹ دیں۔ بالکل بھی غفلت نا برتیں۔

سمیرہ گلنار محمد جیلانی نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفرازناندیڑ:4؍نومبر ( راست) سمیرہ گلنار کو دہلی میں منعقد ایک پر وقار...
04/11/2024

سمیرہ گلنار محمد جیلانی نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز
ناندیڑ:4؍نومبر ( راست) سمیرہ گلنار کو دہلی میں منعقد ایک پر وقار تقریب میں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے ان کے عزیز و اقارب میں خوشیاں پائی جا رہی ہیں، ملک گیر سطح پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اردو کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے سرگرم اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ انہیں اس ایوارڈ سے نواز کر ان کی ہمت افزائی کرتا ہے۔ اس ضمن میں 2024 کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں سے 100متحرک و فعال اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کے ضلع پریشد تحتا نیہ نسواں اسکول اردھا پور کی فعا ل معلمہ سمیرہ گلنار محمد جیلانی کا نام بھی شامل تھا۔ تمام منتخب اساتذہ کو ملک کی راجدھانی دہلی میں آستا نہ حضرت نظام الدین اولیاء رحمت اللہ علیہ کے قریب دین کے تبلیغی مر کز بنگلہ والی مسجد کے سامنے اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ غالب کے نام سے منسوب غالب اکیڈمی میں ایک پر وقار استقبالیہ تقریب میں 3 نومبر کواس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی کی شکل دے کر ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ یہ ایوارڈ انہیں قو می صدر چودھری واصل علی گجر اور قومی نا یب صدر سید مہتاب ابراہیم اور ریا ستی صدر عابد خان حمید خان کے ہا تھوں دیا گیا۔ مو صو فہ نے درس و تدریس کی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے تعلیم کو بھی جاری رکھا ہے۔مو صوفہ الحاج سید عبدالرحیم (مرحوم) مو ظف مدرس فیض العلوم ہائی اسکول کی بہو ہے۔ سید عبدالرحمن (مدرس -اصلاح العمل پرائمری اسکول) کی اہلیہ ہے۔ اور شہر نا ندیڑ کے مشہور ومعروف حکیم محمد جیلانی کی بیٹی ہے اور ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر التمش طا لب کی ہمشیرہ ہے۔ نیشنل اردو ٹیچرایوارڈ ملنے پر ان کے دوست احباب رشتہ داروں اور چاہنے والوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

04/11/2024
شیخ علیم اسرار کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ تفویض کیا گیاناندیڑ:4؍نومبر ( نامہ نگار) 3/ نومبر کو غالب اکیڈمی دلی میں قومی ا...
04/11/2024

شیخ علیم اسرار کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ تفویض کیا گیا
ناندیڑ:4؍نومبر ( نامہ نگار) 3/ نومبر کو غالب اکیڈمی دلی میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام ملک گیر سطح سے نمایاں تعلیمی سماجی ثقافتی ملی کار کردگی انجام دینے والے اساتذہ اکرام کو نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ۔ جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 150 اساتذہ کو اُردو زبان کے لیے اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قومی اردو شکشک کر مچاری سنگھ کے قومی صدر چودھری واصل علی گرجر نے بتاتا کہ اردو کی ترویج و ترقی اور اساتذہ کی تعلیمی و سماجی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جانا طے کیا گیا تھا ۔ اور اس اعزاز کے لئے ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے ضلع پریشد کیندریہ اردو اسکول تلے گاؤں تعلقہ عمری کے مدرس و معروف شاعر علیم اسرار کا انتخاب ان کی گراں قدر تعلیمی ادبی ثقافتی خدمات کے اعتراف کے طور پر امسال مثالی نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔ جس کو نمائندگی کے طور پر محترم وجاہت سر لیکچرر دھرم آباد نے حاصل کیا ۔ انھیں قومی نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے پرانھوں نے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے عہدیداران چودھری واصل علی گرجر(قومی صدر)، مہتاب ابراہیم(ریاستی نائب صدر)، عابد خان(ریاستی صدر) ، سید و کنیز فاطمہ (ریاستی صدر شعبہ خواتین) ، زین العابدین (ریاستی معتمد)اور سنگھ کے سبھی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔مندرجہ بالا تقریب کے لیے تنظیم ہذا کے ریاست مہاراشٹر کے ذمہ دار محترم عابد خان صاحب نے بہترین انداز میں انتظامی امور سنبھالے۔ قومی سطح کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر تعلیمی حلقوں میں علیم اسرار سر کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس موقع پر عزیز واقارب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ملک کو ترقی امن و انصاف اور خوشحالی کے راستے پر لے جانے کی غرض سے حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی عو...
04/11/2024

ملک کو ترقی امن و انصاف اور خوشحالی کے راستے پر لے جانے کی غرض سے حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی عوام الناس سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
پربھنی مورخہ 4 نومبر 2024 بروز پیر
منجانب محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی و خادم رحمن فاؤنڈیشن پربھنی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قارئین
نباض زمانہ ، فرید وقت مفکر قوم و ملت ،مفسر قرآن حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی جانب سے آنے والے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے تناظر میں موجودہ سیاسی صورت حال سے واقفیت، ووٹ ڈالنے کی اہمیت اور دیگر ذمہ داریوں سے متعلق ایک فکر انگیز ویڈیو کو سن کر مجھ عاجز نے حضرت والا کی ہدایات اور اہم نکات کو من و عن تحریر کیا ہے اور ان شاء اللہ حضرت والا کی مزید فکر انگیز ویڈیو کو آپ تک پہنچانے کا عزم کیا ہے اللہ تعالی میری اس کوشش کو قبول کرے ،اخلاص ، عاجزی و انکساری کے ساتھ مجھے کام کرنے کی توفیق عطا فرماے ہمارے حضرت والا کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین
(حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی ویڈیو کی تحریری شکل یہ ہے)
مجھے کچھ لوگوں نے یہ بتایا کہ لوگ بہت سے علاقوں میں اپنے ذاتی مفادات کے تحت ایسی ایسی پارٹیوں کاساتھ دے رہے ہیں جن کا ساتھ دینا جائز نہیں ہے ، مکمل ہو چکا ہے پورے صوبے کا جائزہ اور اس کی روشنی میں بہت غور و فکر اور استخارہ کے بعد ان شاءاللہ ہم اللہ کے بھروسے سے ایک اپیل جاری کریں گے ہر سیٹ کے بارے میں ایک مخلصانہ مشورہ دیں گے کہ اس سیٹ پر فلاں امیدواروں کو ووٹ دیا جائے ہم نہ کسی پارٹی کے دشمن ہیں نہ کسی پارٹی کے ممبر ہیں ہم ملک کے وفادار ہیں انسانیت کے خیر خواہ ہیں رب العالمین کے بندے ہیں رحمت اللعالمین ﷺکے امتی ہیں اسی جذبے اور نیت سے اپنے ملک کو بربادی کے راستے سے بچانے کی غرض سے اپنے ملک کو ترقی اور امن و انصاف اور خوشحالی کے راستے پر لے جانے کی غرض سے ہم اس الیکشن میں بھی اپنی گزارشات پیش کریں گے اللہ کرے جس طرح لوگوں نے پورے ملک میں ان گزارشات پر لبیک کہا علماء نے محنتیں کی تبلیغی ذمہ دار حضرات نے زبردست محنت کی مساجد کے ائمہ نے اپنے اپنے علاقوں میں خدمت کے جذبے سے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوائے پولنگ کے دن رکشہ لگا لگا کرایک ایک ووٹر بوڑھے ، بزرگ ، عورتوں کو خاص کر گھروں سے نکال کر پولنگ بوتھ پر لا کر ان سے ووٹ ڈلوائے اس کا نتیجہ الحمدللہ نکلا اللہ کرے آپ کے علاقے اور ریاست کے تمام لوگ بھی سمجھداری کے ساتھ خیر خواہی کے جذبے سے اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں اس کو بھی دینی کام سمجھیے گا کیونکہ مہاراشٹر کے نتیجے کا اثر میں آپ کو بتانا چاہوں بلا مبالغہ ملک کے مستقبل پر پڑنے والا ہے آپ نے سستی اور کاہلی کی اور ووٹ نہیں ڈالا یا آپ نے اپنی رشتہ داری کی بنیاد پر غلط ووٹ ڈالا آپس کی پھوٹ کی بنیاد پر آپ کے ووٹ تقسیم ہوئے ذاتی اغراض کی بنیاد پر آپ نے ظالم پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ دیے تو آخرت میں اس کا حساب آپ کو دینا پڑے گا اور دنیا کے اندر آئندہ جو ظلم بڑھے گا اس کا جرم بھی آپ کے نامہ اعمال میں درج ہوگا
اللہ تعالی ہم سب کو ان باتو ں کو سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین

Address

Degloor Naka
Nanded
431604

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aitebar News - Nanded posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aitebar News - Nanded:

Share