
14/07/2025
قہوہ فروش قاتل ۔۔۔۔
چمنی محلہ کے رہائشی فیصل عباس کا مبینہ قاتل گرفتار ہوگیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے بعد پندرہ سالہ نوراللہ نامی مبینہ ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملزم نوراللہ نے صحت جرم قبول کر لیا ہے تاہم ملزم کے بیان کے بعد ابھی بھی بہت سے سوال باقی ہیں، امید ہے تفتیشی ٹیم خلاص خان جیسے آفیسر کی نگرانی میں پولیس کسی بھی پہلو کو نظرانداز نہیں کرے گی