
20/07/2025
ہندوستان کا آئین جمہور ی و سیکولر ہے ؛ لیکن ہندتو اس کے سیکولر و جمہوری ڈھانچہ کو مسمار کرنے اور اس کی اقدار کو ایک خاص رنگ دینے کی مسلسل جدو جہد کر رہا ہے ۔
ہندتو کا مقابلہ ہر جمہوریت پسند انسان کو اپنی سطح پر کرنا چاہیے۔ لیکن مقابلہ بغیر ہندتو کو سمجھے نہیں ہوسکتا۔ ہندتو کے مذہبی ،سیاسی، معاشی و تعلیمی نظریات اور ہندوستان کے تعلق سے ان کے منصوبے کیا ہیں؟ ہندتو کو روکنے میں سیکولر تحریکیں ناکام کیوں ہوئیں؟ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اس کی سوچ کیا ہے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ کیا اقدامات کر رہا ہے؟ ہندوستان میں مسلمان کس پوزیشن پر کھڑا ہے؟ اور ان حالات میں مسلمانوں کو کیا کر نا چاہیے؟ ان سب سوالات کے جوابات اور ہندتو کو سمجھنے اور آگے کا منصوبہ طے کرنے کے سلسلے میں سید سعادت اللہ حسینی کی کتاب "ہندتو انتہا پسندی؛ نظریاتی کشمکش اور مسلمان" کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے ۔
جاوید علی
رابطہ: الکتاب فاؤنڈیشن
واٹسپ: 8340586502