10/09/2026
ہریانہ کے ضلع پلول میں گئو اسمگلنگ کے شبہ میں گئو رکشا دل سے وابستہ مبینہ گئو رکشکوں نے دو مسلم نوجوانوں کو پکڑ کر ان پر تشدد کیا اور ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔
الزام ہے کہ یہ غنڈہ گردی شیلندر ہندو کی قیادت میں کی گئی، جہاں دونوں نوجوانوں کو مبینہ طور پر بے رحمی سے مارا پیٹا گیا۔ بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔