Creative Wing, Information & Public Relations, KP

Creative Wing, Information & Public Relations, KP CW expertise lies in producing & sharing curated interactive content for the positive image of KP.
(1)

05/08/2025


چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر محکمہ سیاحت نے خیبرپختونخوا میں ہوٹلوں کی جانب سے غیرقانونی نکاسی آب اور اوورفلو ک...
05/08/2025

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر محکمہ سیاحت نے خیبرپختونخوا میں ہوٹلوں کی جانب سے غیرقانونی نکاسی آب اور اوورفلو کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا.

05/08/2025

5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا میں تقریب کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پیغام”مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے ظلم ...
05/08/2025

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پیغام
”مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے ظلم وستم خصوصاً گزشتہ 6 سالوں سے بھارتی حکومت کی طرف سے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارت نے اس عرصہ کے دوران کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق "حق خودارادیت" سے محروم رکھنے کیلئے ظلم و ستم کی انتہاء کر رکھی ہے۔ جب فاشسٹ بھارت نے دیکھا کہ تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں تو فاشسٹ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بھارت کے آئین میں شامل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل۔370 ) کا خاتمہ کرکے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ایک نئی داستان کا آغاز کیا جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6 سالوں سے جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہمارے نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سینہ سپر ہیں اور تشویش کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی قرارداد وں کی موجودگی میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم وستم کا نوٹس لیں اور انہیں ان کی مرضی سے جینے کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات اور استصواب رائے سے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے کیونکہ اس پورے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔ بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسر پیکار جرات مند کشمیری مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اُن کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ہمیں یقین ہے کہ کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا، ظلم کی طویل داستان اپنے انجام کو پہنچے گی اور کشمیری مسلمان حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔“

5 اگست يوم استحصال كشميرکشمیر کا مستقبل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے وابستہ ہے۔ حکومت خیبر پختو...
05/08/2025

5 اگست يوم استحصال كشمير
کشمیر کا مستقبل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے وابستہ ہے۔ حکومت خیبر پختو نخوا یومِ استحصال پر اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے خیبر اور اورکزئی کے قب...
04/08/2025

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے

خیبر اور اورکزئی کے قبائلی جرگوں کے بعد آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں باجوڑ جرگہ بلایا گیا ہے، جرگے میں قبائلی عمائدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی، آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مرحلہ وار جرگے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا،گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے سفارشات مرتب کرکے متعلقہ فورم کو پیش کی جائیں گی، امن کا قیام خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضم شدہ اضلاع افغانستان کے بارڈر پر واقع ہیں، افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے رابطہ کاری ناگزیر ہے،امن و امان کیلئے تمام اقدامات کے عوام کے اعتماد اور تعاون سے کئے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ملک میں شوگر مافیا اب تک بے لگام ہے جعلی وفاقی حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، جعلی وفاقی حکومت ...
03/08/2025

ملک میں شوگر مافیا اب تک بے لگام ہے

جعلی وفاقی حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، جعلی وفاقی حکومت نے عوام کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لیے انہیں کوئی روکنے والا نہیں، شریف خاندان نے شوگر مافیا کے ذریعے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے لوٹے ہیں۔
شوگر مافیا کو شریف خاندان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، شریف خاندان کی اپنی شوگر ملیں ہیں جنہیں براہ راست اربوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جعلی حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اذیت میں مبتلا کر رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف




وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا ن...
01/08/2025

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

کلبھوشن یادیو، پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کا فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی یے،خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں،بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کیے جائیں گے۔
جنگ میں شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے،پاکستانی فوج سے شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کے خواب دیکھ رہا ہے، جنگ میں شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف




خیبر پختونخوا حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد میں انتہائی سنجیدہ ہےضم شدہ اضلاع میں مقامی جرگوں کا سلسلہ آ...
31/07/2025

خیبر پختونخوا حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد میں انتہائی سنجیدہ ہے

ضم شدہ اضلاع میں مقامی جرگوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا،مقامی جرگوں میں عمائدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے امن کے قیام کے لیے مشاورت کی جائے گی،مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا، گرینڈ جرگے کی سفارشات کی روشنی میں امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے،امن کے قیام کے لیے مقامی عمائدین اور عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
شرپسند عناصر ایک منظم حکمت عملی کے تحت آبادیوں میں چھپ کر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں،عوام شرپسند عناصر کو آبادیوں سے نکال کر اپنے علاقوں کو پرامن بنائیں،خیبر پختونخوا حکومت جنگ زدہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر ڈالنے اور ان کی محرومیوں کے ازالے کے لیے سنجیدہ ہے، ضم شدہ اضلاع کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے وہاں امن کا قیام ضروری ہے،امن کے بغیر ترقی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف




31/07/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس۔ وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات، کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاؤہ اعلی سول و عسکری حکام کی شرکت۔ خصوصی دعوت پر ضلع باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی بھی شرکت۔
صوبے خصوصا ضم اضلاع میں امن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اجلاس کو موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ۔ اجلاس میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سویلینز، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت۔
دہشتگردی کے خلاف مل جل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار. دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کاروائیوں میں عوامی کے بھر پور اعتماد حاصل کرنے کے لئے اقدامات پر اتفاق. دہشتگردوں کے خلاف موثر کاروائیوں کے لئے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور اینٹیلجنس اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر زور۔
دہشتگردی ایک ناسور بن چکا ہے جس کے مستقل بنیادوں پر خاتمے کے لئے حکومت، عوام اور اداروں کو مل کام کرنا ہوگا، دہشتگرد سب کے مشترکہ دشمن ہیں اور سب دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایپکس کمیٹی
اجلاس کے بعد وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

محکمہ ایکسائز/الیگل سپکٹرم (ہر قسم غیر قانونی سمگلنگ) کے خلاف تمام ایکسائز سکواڈز کا متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون ا...
31/07/2025

محکمہ ایکسائز/الیگل سپکٹرم (ہر قسم غیر قانونی سمگلنگ) کے خلاف تمام ایکسائز سکواڈز کا متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور کامیاب کاروائیاں جاری. جوائنٹ چیک پوسٹ پشاور دوران کاروائی مبینہ غیر قانونی -/11400 امریکی ڈالر برآمد، تین ملزمان گرفتار

30/07/2025

سافټ ډرنکس د ګردو مريضا، ته څه زېان رسوي؟…

Address

Old FATA Secretariat
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Creative Wing, Information & Public Relations, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Creative Wing, Information & Public Relations, KP:

Share