27/09/2025
عمران خان کی ہدایت پر آج عظیم الشان جلسے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں
آج کا جلسہ مائنس عمران خان کا خواب دیکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوگا، مخالفین جلسے کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کرکے دل بہلانے سے گریز کریں اور حقیقت کا سامنا کریں، آج کا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک سے نوجوان بڑھ چڑھ کر جلسے میں حصہ لے رہے ہیں، نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر مخالفین کی ٹانگیں پہلے سے کانپنا شروع ہوگئی ہیں،وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کل خود جلسہ گاہ کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پہنچنے پر جلسہ گاہ کا منظر پہلے ہی سے جلسہ میں بدل گیا، مخالفین دل تھام کے رکھیں، آج کے جلسے سے ان کے ہوش اڑنے والے ہیں،جعلی حکومتیں ابھی سے جعلی تصاویر تیار کرکے دل بہلانے کا کام شروع کریں۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف