
01/10/2025
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی اس بارے میں کئی بار بیانات دے چکے ہیں مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ جلد از جلد دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اب اس تعلق سے انھوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو بی جے پی کے تئیں ان کا نظریہ پوری طرح واضح کر دیتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ کو جلد از جلد مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے لیے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد کرنے کی جگہ استعفیٰ دینا پسند کریں گے۔ اننت ناگ ضلع کے اچبل علاقہ میں منعقد ایک تقریب میں عمر عبد اللہ نے یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر آپ لوگ تیار ہیں تو مجھے بتائیں، کیونکہ میں نجی طور پر ایسا کرنے کو تیار نہیں ہوں۔ اگر بی جے پی کو حکومت میں شامل کرنا ضروری ہے تو میرا استعفیٰ قبول کر لیں۔ یہاں کسی بھی رکن اسمبلی کو وزیر اعلیٰ بنا دیں اور بی جے پی کے ساتھ حکومت بنا لیں۔ لیکن میں اس کے لیے تیار نہیں ہوں۔‘‘...
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ ریاست کے وزیر