Mik News

Mik News پیج کی ہر خبر سے با خبر رہنے کے لئے ہمارے پیج کو لائک کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئير کریں- ایم۔آئی۔کے نیوز ہر خبر میں آپ کے ساتھ

گمشدہ خاتون کو گرسائی پولیس نے تلاش کرکے اہلِ خانہ سے ملوایاپونچھ، 02 جون: پولیس اسٹیشن گرسائی نے بروقت اور پیشہ ورانہ ک...
02/06/2026

گمشدہ خاتون کو گرسائی پولیس نے تلاش کرکے اہلِ خانہ سے ملوایا

پونچھ، 02 جون: پولیس اسٹیشن گرسائی نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک لاپتہ خاتون کو تلاش کرکے بحفاظت اُن کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 21 مئی 2026 کو ہارنی، تحصیل مینڈھر کے رہائشی وقار احمد نے اپنی اہلیہ سومیہ کوثر کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس اسٹیشن گرسائی میں شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور مسلسل کوششوں کے ساتھ تکنیکی معاونت کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کو کامیابی کے ساتھ تلاش کر لیا۔

تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد خاتون کو بحفاظت اُن کے قانونی وارثان کے سپرد کر دیا گیا۔ ضلع پولیس پونچھ نے عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

02/06/2026

2 جون 2026: محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (YSS) پونچھ کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں انڈر-17 بوائز کے انٹر کلسٹر ڈسٹرکٹ لیول ٹرائل کم سلیکشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے۔
اس پروگرام میں ضلع بھر کے مختلف زونز سے 160 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں کھو کھو، والی بال، کبڈی، شطرنج اور بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں میں ٹرائلز لیے گئے۔ کھلاڑیوں نے شاندار صلاحیت، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر سابق کھلاڑی راجندر سنگھ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور محکمہ کی کاوشوں کو سراہا

02/06/2026

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ — محبت، امن اور روحانیت کا عظیم مرکز
اجمیر شریف کی سرزمین پر جب اولیائے کرام کا ذکر آتا ہے توحضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ رحمۃ اللہ علیہ کا نام نہایت عقیدت اور احترام سے لیا جاتا ہے۔ آپؒ کا مزار مبارک اجمیر شریف میں واقع ہے، جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضر ہو کر روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔ خواجہ غریب نوازؒ نے اپنی پوری زندگی محبت، بھائی چارے، انسانیت اور دین اسلام کی تبلیغ میں گزاری، اسی لیے آپ کو “غریب نواز” یعنی غریبوں پر مہربانی کرنے والا کہا جاتا ہے

01/06/2026

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دور افتادہ گاؤں پنچایت چھیلا کے عوام اتولی تا چھیلا سڑک کی خستہ حالی سے شدید پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل سڑک کی ارتھ کٹنگ کا کام شروع کیا گیا تھا، مگر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہو کر ادھورا رہ گیا۔
عوام کے مطابق بارش کے دنوں میں سڑک ناقابلِ استعمال بن جاتی ہے، جس کے باعث طلبہ، مریضوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور موجودہ سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اتولی تا چھیلا سڑک کی تعمیر جلد مکمل کی جائے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔

01/06/2026

سڑک کی خستہ حالی کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا، ایڈیٹر اِن چیف پیر پنجال وائس محفوظ رہے
ضلع پونچھ اور تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے خوبصورت مگر دشوار گزار علاقے سلطان پتھری سے واپس آتے وقت چھوٹا ڈنہ لورن کے مقام پر ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا، جس نے ایک بار پھر علاقے کی خستہ حال سڑکوں کی سنگین حقیقت کو بے نقاب کر دیا

آئی پی ایل 2026 کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات ٹائ...
31/05/2026

آئی پی ایل 2026 کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز (GT) کو شکست دے کر تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی۔ اس یادگار مقابلے میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی، جنہوں نے دباؤ بھرے میچ میں زبردست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
فائنل میچ میں آر سی بی کے کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ کھیل کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اگرچہ گجرات ٹائٹنز نے سخت مقابلہ پیش کیا، لیکن ویرات کوہلی کی شاندار اور میچ جتوانے والی اننگز نے میچ کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے ویرات کے ہر چوکے اور چھکے پر بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔
آر سی بی کی اس تاریخی جیت کے ساتھ برسوں کا انتظار ختم ہو گیا اور مداحوں کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی “King Kohli” اور “RCB Champions” خوب ٹرینڈ کرتا رہا۔
ویرات کوہلی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بڑے میچوں کے بڑے کھلاڑی کیوں کہلاتے ہیں۔ ان کی یہ ‘ویرات’ اننگز کرکٹ شائقین طویل عرصے تک یاد رکھیں گے

31/05/2026

ضلع پونچھ میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (BJYM) کو اُس وقت مزید تقویت ملی جب بڑی تعداد میں نوجوانوں نے ضلع صدر BJYM پونچھ بھوپیندر سنگھ کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے تنظیم کی پالیسیوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ضلع صدر بھوپیندر سنگھ نے نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک اور سماج کا مستقبل ہیں، اور BJYM نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سماجی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

31/05/2026

پونچھ، 31 مئی: ایم ایل اے حویلی اعجاز احمد جان نے آج اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں باکسنگ، والی بال اور دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوان، کھلاڑی اور مقامی لوگ موجود رہے۔

31/05/2026

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے خوبصورت علاقے سلطان پتھری، نندی چول واٹر فال اور ڈنگہ قدرتی حسن سے مالا مال ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو اپنی دلکش وادیوں، سرسبز پہاڑوں، ٹھنڈی فضا اور قدرتی مناظر کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ اگر حکومت ان علاقوں کی ترقی پر سنجیدگی سے توجہ دے تو یہ مقامات نہ صرف سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں

31/05/2026

ساوجیاں ہیل گنتھڑ وارڈ نمبر 5 محلہ پیراں میں 2005 سے نامکمل شیپ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت، عوام میں تشویش
ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں ہیل گینٹیر، وارڈ نمبر 5 محلہ پیراں میں سال 2005 میں محکمہ Sheep Husbandry Department کی ایک عمارت تعمیر کی گئی تھی، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ تقریباً دو دہائیاں گزرنے کے باوجود یہ عمارت آج تک مکمل نہ ہو سکی۔ نامکمل اور خستہ حال عمارت اب کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے، جس سے مقامی عوام میں شدید ناراضگی اور تشویش پائی جا رہی ہے۔

Address

Poonch
185101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mik News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mik News:

Share

Category