20/05/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
علمی، دینی اور سماجی ایک عظیم شخصیت، کئی زبانوں کے ماہر، ماہرِ قانون، علومِ نبویہ کے عظیم سپوت، بزرگ سماجی رہنما محترم الحاج محمد حسین سلیم صاحب رحمہ الله کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ مرحوم اپنی علمی بصیرت، دینی خدمات، اور وسیع مطالعہ کے سبب علمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی وفات عموماً ساری ملت کا اور بلخصوص پیر پنچال کا ایک عظیم خسارہ ہے جس کی تلافی بآسانی ممکن نہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے تمام اہلِ خانہ، متعلقین، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔