Mufti Wahiduzzaman Siddiquey

Mufti Wahiduzzaman Siddiquey Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Wahiduzzaman Siddiquey, Digital creator, Pune.

Scholar | Writer | Speaker | Mentor | Educationist | Stand 4 Social Justice | Social Activist | Community Builder | Public Intellectual | Value Investor | Equity Researcher | Market Enthusiast | Market Analyst | Financial Educator | Lifelong Learner

25/06/2026
29/05/2026

یہ نعت میرے دل کی گہرائیوں میں اتر گئی، اور اس خوبصورت اندازِ کلام نے تو جیسے روح کو ہی مہکا دیا ہے 💖

دلِ مضطر کی بس ایک ہی صدا…"اِلٰہی! درِ اقدس پہ بلا لے ایک بار" 🕋🤍 میری نظم "آرزوئے دیدِ حرم" اسی تڑپ، محبت اور شوق کی ای...
27/05/2026

دلِ مضطر کی بس ایک ہی صدا…
"اِلٰہی! درِ اقدس پہ بلا لے ایک بار" 🕋🤍

میری نظم "آرزوئے دیدِ حرم" اسی تڑپ، محبت اور شوق کی ایک ادنیٰ سی ترجمانی ہے۔
اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔ 🤲

تخلیق: وحیدالزماں صدیقی غفرلہ

مکمل نظم
آرزوئے دید حرم
تخلیق : وحیدالزماں صدیقی غفرلہ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

اِلٰہی! درِ اقدس پہ بُلا لے ایک بار
دلِ مضطر کو کعبہ دکھا دے ایک بار۔

وہ مکۂ پاک کی پُرنور و مقدّس وادیاں
وہ نبیؐ کے نقشِ پا، وہ رحمتوں کی بستیاں
دلِ بیتاب کو دیدارِ بطحا دے ایک بار
اِلٰہی! درِ اقدس پہ بُلا لے ایک بار۔

وہ طوافِ خانۂ کعبہ کی پُرنور ساعتیں
استلامِ سنگِ اسود کی حسیں کیفیتیں
اشک بن کر چشمِ تر سے بہہ پڑے شوقِ نہاں
اپنے گھر کا مجھ کو بھی رستہ دِکھا دے ایک بار۔

ملتزم سے لپٹ کر رو سکوں میں دیر تک
سایۂ لطف و کرم میں ڈوب جاؤں دیر تک
میری بخشش کا عطا ہو پھر پروانۂ کرم
اپنی رحمت کا سمندر تو بہا دے ایک بار۔

وہ صفا و مروہ کی پُرنور پاکیزہ فضا
وہ صبرِ ہاجرؑہ کی لازوال اک داستاں
سعیِ ہاجرؑ سے بیاباں کو ملی آبِ بقا
مجھ کو بھی سعیِ باصفا دے ایک بار.

وہ زمزم کا کنواں، وہ رحمتوں کا آب نور،
پیاسِ اسماعیلؑ پر برسا تِرا لطف و سرور
تشنۂ جاں کو عطا ہو کیفِ تسکیں و سرور
میرے باطن کو بھی زمزم سے جِلا دے ایک بار۔

پھر عطا ہو عرفاتِ پاک کا وہ پُر وقار سماں
جب ملائک سن رہے ہوں آہِ عصیاں کی فغاں
دشتِ عرفات میں محوِ تضرّع ہوں عاشقاں
مجھ کو بھی کیفِ تضرّع کی ضیا دے ایک بار۔

دستِ لرزاں، چشمِ گریاں، لب پہ آہوں کی صدا
گونجتا ہو ہر طرف نغمۂ “لَبَّیْکَ” کی صدا
آہِ عصیاں سے لرز اٹھے زمین و آسماں
مجھ کو بھی قربِ اجابت کا مزہ دے ایک بار۔

وہ شبِ مزدلفہ، مہتابِ ریگ و آسماں
ذکرِ یزداں میں ڈوبا دشتِ سوزِ نہاں
خاکِ صحرا پر تہِ مہتاب محوِ ذکرِ جاں
مجھ کو بھی آغوشِ رحمت میں سلا دے ایک بار۔

وہ منیٰ کی وادیاں، رَمیِ شیطان کا سماں
ٹوٹ جائے نفس کا ہر بُتِ کبر و گماں
سنگ ریزی سے بکھر جائے غرورِ ناروا
قصرِ خود بینی پہ ٹوٹے برقِ عرفاں ایک بار۔

خاکِ بطحا سے چلے بادِ درودِ سرمدی
قلبِ مضطر کو ملے کیفِ راحتِ ابدی
چشمِ حیراں کو نظر آئے جمالِ احمدی
عاصیِ شیدا کو عطا ہو قربِ مصطفیؐ ایک بار۔

اِلٰہی! وحیدؔ کو بھی عطا کر وہ مقام
صحنِ کعبہ ہو، لب پر ہو تِرا ذِکرِ دوام
ذکر و تسبیح و تلاوت، ہو متاعِ صبح و شام
اپنی رحمت کی اسے ٹھنڈی رِدا دے ایک بار۔

تمنا بس اب یہی ہے، آخری صدا ہو میری
سامنے کعبہ رہے، آنکھ میں ہوں اشکِ ندام
سجدۂ آخر میں بجھ جائے مِری شامِ حیات
اپنے محبوبوں میں مجھ کو بھی جگہ دے ایک بار۔ آمین۔

Assalamualaikum wa Rahmatullahi wa BarakatuhIndia me Darul Uloom Deoband ki taraf se ailan kiya gaya hai ki aaj 1447 Hij...
17/05/2026

Assalamualaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuh

India me Darul Uloom Deoband ki taraf se ailan kiya gaya hai ki aaj 1447 Hijri Zil Hijja ka chaand nazar nahi aaya hai।
Is liye Zil Qa’dah ke 30 din mukammal kiye jayenge,

In shaa Allah Eid-ul-Adha baroz Thursday, 28 May 2026 ko manayi jayegi।

Allah Ta’ala hum sab ko Ashra-e-Zil Hijja ki barkaton se mala maal farmaye aur hamari ibadat, qurbani aur tamam nek aamaal ko qubool farmaye۔ Aameen۔

JazakAllahu Khairan۔

Unbelievable! Is it really true?College students have been instructed to bring fishing nets and cast nets instead of pen...
16/05/2026

Unbelievable! Is it really true?
College students have been instructed to bring fishing nets and cast nets instead of pens and admit cards. What kind of step is this! Is it a protest or just some unusual activity? 🤔

The field of Nabin Chandra College is flooded with water. The principal has instructed the students to bring fishing equipment to catch fish — girls are to bring small fishing nets, and boys are to bring cast nets. 🤭🤣🤣🤣

This is the current condition of a college in Badarpur, Assam, due to severe flooding in our area.

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں… اور اب موقع آپ کے دروازے پر ہے!علماء و حفاظِ کرام کے لیے ایک سالہ مفت کورس میں داخلے کا سنہر...
27/04/2026

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں… اور اب موقع آپ کے دروازے پر ہے!

علماء و حفاظِ کرام کے لیے ایک سالہ مفت کورس میں داخلے کا سنہری موقع حاصل کریں۔
یہ صرف ایک کورس نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کو مضبوط بنانے کی ایک مضبوط بنیاد ہے۔

📌 محدود نشستیں — پہلے آئیں، پہلے پائیں
⏳ وقت بھی محدود ہے — دیر نہ کریں

آج ہی رجسٹریشن مکمل کریں اور اپنے روشن مستقبل کی طرف پہلا قدم بڑھائیں۔

https://forms.gle/aaf3U66pPDXJKUAa6

08/01/2026

Kya ye Delhi ka CM REKHA GUPTA hi hai?

03/01/2026

یہ صرف ایک مولوی صاحب کی کہانی نہیں…
یہ ہمارے معاشرے کے چہرے پر لکھی ہوئی ایک کڑوی سچائی ہے۔
ویڈیو کے مولوی صاحب کو میں نہیں جانتا، لیکن…
جو شخص کل تک منبر و محراب پر کھڑا لوگوں کو اللہ سے جوڑ رہا تھا،
جو اذانوں میں ایمان جگاتا تھا،
جو بچوں کو کلمہ سکھاتا تھا،
جو جنازوں میں ہمارے ساتھ آخری دعا مانگتا تھا،
آج وہی شخص مسجد کی امامت سے نکال دیا گیا۔
اور جب غربت نے گھر کے دروازے پر دستک دی
تو بیوی بچوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا،
اور زندگی نے اسے تنہا چھوڑ دیا۔
میرے پیارے علماء…
خدارا!
اپنے اندر خودداری، غیرت اور وقار کے ساتھ
ایک مضبوط اسکیل بھی ڈیولپ کیجیے۔
کسی مہتمم، متولی یا ٹرسٹی کے ہاتھوں
اپنی عزت، اپنے مستقبل اور اپنی زندگی
یوں بے بس ہو کر سپرد نہ کیجیے۔
یہ دنیا آپ کا استعمال کرنا خوب جانتی ہے،
مگر آپ کے حقوق، آپ کی ضروریات،
اور آپ کے بچوں کے مستقبل کی فکر
اس کے ایجنڈے میں کہیں نہیں ہوتی۔
انہیں معلوم ہے تو بس یہ
کہ کام کیسے نکالنا ہے اور پھر راستہ بدل لینا ہے۔
اور خدارا میرے پیارے عوام حضرات…!
اپنے علماء، اپنے آئمہ، مدارس و مکاتب کے معلمین کا خیال رکھیے،
یہی وہ چراغ ہیں جو آپ کے گھروں میں دین کی روشنی پھیلاتے ہیں۔
اگر یہی روش رہی،
اگر اہلِ علم کو یوں ہی ذلیل، نظرانداز اور بے سہارا چھوڑ دیا گیا
تو وہ دن دور نہیں
جب آپ کے بچوں کو کلمہ پڑھانے والا کوئی نہ ہوگا،
آپ کے نکاح پڑھانے والا کوئی نہ ہوگا،
اور آپ کا جنازہ اٹھانے والا بھی کوئی نہ بچے گا۔
یہ محض ایک ویڈیو نہیں،
یہ آنے والے کل کی آخری وارننگ ہے۔
وحیدالزماں صدیقی غفر لہ

Address

Pune
411048

Telephone

+917743879746

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Wahiduzzaman Siddiquey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share