Rahmatullah Official

Rahmatullah Official السلام علیکم. اچھی اور سچی بات پہچانے کی کوشش کی جائے گی. بس آپ ہمارے ساتھ جوڑے رہیں ۔شکریہ

01/06/2025

अगले 3 घंटों में अररिया, बांका, भागलपुर, दरभंगा, किशनगंज, पूर्णिया में कुछ स्थानों पर 40-50 किमी प्रति घंटे की गति से हवा चलने के साथ मध्यम गरज और बारिश होने की संभावना है।

01/06/2025

🔹 دیکھو انہیں جو دیدئہ عبرت نگاہ ہو ۔۔!!

دکنی مسلم نیتا اور مسلم خائد کی سیاست اور انداز سیاست سے میں نے کبھی اتفاق نہیں کیا اور نہ کبھی ان کے کسی بیان سے متاثر ہوا (اور ان سے قبل ان کے پاپا جی کی سیاست سے ہم جیسے لوگوں کو کم اتفاق رہا) وہ قانون کے یقینا ماہر ہیں اور اس میدان میں اپنا مقام رکھتے ہیں ، لیکن قیادت کے اوصاف سے دور ہیں ، وہ سیاست کرتے ہیں ،قیادت نہیں ، راقم الحروف نے ان پر اور ان کی پارٹی کے بارے میں جب بھی لکھا ،تبصرہ اور تجزیہ کیا تو ان کے اندھ بھکتوں نے گالیوں سے نوازا اور نہ جانے کیا کیا الٹے سیدھے جملے کسے، یہاں تک کہ کانگریس کا ایجنٹ تک کہا اور آج ان ہی کے اندھ بھکت مجھے پرسنل پر لکھ رہے ہیں کہ مولانا صاحب !
آپ کا اندازہ اور تجزیہ صحیح تھا اور آج ہم کو اپنی غلطی کا احساس ہے ۔
بہرحال کسی کے زبان و بیان اور جذباتی تقریر سے بہت زیادہ متاثر نہیں ہونا چاہیے، جب تک اس کو ہر طرح سے آزما اور پرکھ نہیں لیا جائے اور اس کے لئے قدرت نے عقل و شعور اور ذہن و دماغ کی نعمت سے ہم سب کو نوازا ہے ۔
اور ہاں ہمیشہ یہ اصول بھی یاد رکھنا چاہئیے کہ
چمکتا جو نظر آتا ہے وہ سب سونا نہیں ہوتا
قرآن مجید اہل ایمان اور اہل تقویٰ کی رہنمائی کرتے ناطق ہے ۔
یا ایھا الذین آمنوا اتقوا اللہ و قولوا قولا سدیدا،،
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچی پکی بات کہو ۔
آیت مذکورہ میں قرآن مجید نے ایمان والوں کو قول سدید یعنی سچی پکی اور کھری کھری حقیقت پر مبنی گفتگو کا مکلف بنایا ہے اور اگر کوئی شخص حقیقت اور واقعیت کے خلاف گفتگو اور ترجمانی کرتا ہے اور صورت حال کچھ ہے اور اس کو کچھ ظاہر کرتا ہے تو یہ قول سدید کے خلاف ہے ۔

مظفر پور میں مسلم لڑکیوں کا حالخالد سیف اللہ صدیقی      دو روز پہلے مظفر پور (بہار) سے مولانا منور شمسی قاسمی نے اپنا ای...
01/06/2025

مظفر پور میں مسلم لڑکیوں کا حال

خالد سیف اللہ صدیقی

دو روز پہلے مظفر پور (بہار) سے مولانا منور شمسی قاسمی نے اپنا ایک ذاتی واقعہ لکھ کر بھیجا جو نہایت افسوس ناک ہے۔ لکھا ہے :
مظفر پور میں ہم لوگ ایک خوب رو لڑکی کو ایک ہندو لڑکے کے ساتھ دیکھتے تھے۔ وہ لڑکا اکثر اس لڑکی کے گھر آتا جاتا رہتا۔ میں سمجھتا تھا کہ شاید لڑکی کے والدین اس معاملے سے بے خبر ہوں گے۔ یہی سوچ کر ایک دن میں نے اپنے دو تین دوستوں کو ساتھ لیا ، اور لڑکی کے گھر پہنچ گیا۔ لڑکی کے گھر والوں کو ہم نے لڑکی کے اس طرز عمل سے آگاہ کرنے کے لیے صورت حال بیان کی ، تو ان کا جو جواب تھا ، وہ سن کر ہم چونک گئے۔ پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ ان کا جواب تھا کہ : ’ہاں ، ہمیں یہ معلوم ہے ، اور ہم اس پر خوش اور راضی ہیں۔ ہماری بیٹی کا اُس لڑکے سے تعلق ہے ، اور وہ اُسی ہندو لڑکے سے شادی بھی رچائے گی‘۔
منور صاحب لکھتے ہیں کہ اس کے بعد ہم بوجھل قدموں کے ساتھ وہاں سے واپس لوٹ آئے۔ مزید وہ اس سلسلے میں روشنی ڈالتے ہیں کہ ہفتے میں دو تین بار میں مختلف کالجوں میں جاتا ہوں۔ مقصد صرف صورت حال کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک دن ایک کالج میں پروگرام تھا ، تو میں نے صرف اس ایک دن میں 17 ، 17 مسلم لڑکیوں اور غیر مسلم لڑکوں کو مختلف مقامات پر اکٹھے دیکھا۔
اس کے علاوہ ابھی دو روز پہلے (30/5/2025 کو) اردو کے مشہور اخبار قومی تنظیم (پٹنہ) نے مظفر پور ہی کی ایک مسلم لڑکی کے غیر مسلم لڑکے کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنے کی خبر شائع کی ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ منتشا نامی ایک لڑکی اور اس کے گھر سے ایک کلو میٹر دوری پر واقع ایک ہندو گھرانے کا لڑکا ؛ دونوں بچپن سے اسکول پڑھنے جاتے تھے ، اور راستے میں ایک ساتھ اور باتیں کرتے ہوئے جاتے تھے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کے تعلقات بھی جوان ہوتے رہے۔ اسی دوران میں دونوں نے باہم شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ہندو لڑکا تو آٹھویں میں فیل ہوگیا ، اور موبائل ریپیرنگ کا کام شروع کر دیا ، اور منتشا پڑھتی رہی۔ ایک دن کالج کے بہانے وہ نکلی اور غائب ہوگئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ لڑکی نے فلاں ہندو لڑکے سے شادی کر لی ہے_____اب گھر والے پریشان ہیں۔ انھوں نے لڑکے اور لڑکے کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا تھا ؛ لیکن لڑکی نے ایک ویڈیو پیغام میں لڑکے اور اس کے گھر والوں کو بے قصور ٹھہرا کر انتظامیہ سے اپنا تحفظ طلب کیا ہے۔
ان سب کے علاوہ کوئی ایک ڈیڑھ سال قبل مظفر پور ہی کے ایک فکر مند شخص نے مجھے وہاں کی لڑکیوں کی اسی طرح کی نہایت تشویش ناک حالت سے آگاہی دی تھی۔
مظفر پور کے علما ، سربر آوردہ ، با اثر اور تنظیم و تحریک کے ذمے داروں اور فکر مند لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی توجہ دیں ، اور اس بھیانک صورت حال سے وہاں کی مسلم بچیوں کو نکالنے کی ہر سعی اور ہر ممکن کوشش کریں! اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو!

(1/6/2025

ہم لوگوں کے وزیراعظم دیکھو کیا کہہ رہے ہیں۔ابھی کچھ دن پہلے تو وزیر اعظم یہ کہہ دیے تھے کہ میری رگوں میں خون نہیں سندور ...
01/06/2025

ہم لوگوں کے وزیراعظم دیکھو کیا کہہ رہے ہیں۔

ابھی کچھ دن پہلے تو وزیر اعظم یہ کہہ دیے تھے کہ میری رگوں میں خون نہیں سندور دوڑتی ہے۔

افسوس کے ساتھ شیئر کیا جا رہاہے کہ اگلا نمبر آپ کا ہے!!!!!اس خبر کا تو تقاضا کچھ اور تھا، لیکن چھوڑیے جانے دیجیے اور اپن...
01/06/2025

افسوس کے ساتھ شیئر کیا جا رہاہے کہ اگلا نمبر آپ کا ہے!!!!!
اس خبر کا تو تقاضا کچھ اور تھا، لیکن چھوڑیے جانے دیجیے اور اپنی باری کا انتظار کیجیے، اور ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی اگلی باری آپ کی ہے.
اہل مدارس و مکاتب و مساجد و اوقاف کو اب بھی ہوش کے ناخون لینے چاہئیں اور اپنی کمیوں کو دور کرتے ہوئے معاملات درست کرلیجیے. اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.
بشکریہ روزنامہ انقلاب، Md Nazamuddin Md Rahmatullah

*_رشتوں کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔اس ڈیٹ کے بعد وہ زہر بن جاتے ہیں دماغی صحت کے لئے بھی اور جسمانی صحت کے لئے بھی۔*_ص...
01/06/2025

*_رشتوں کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔اس ڈیٹ کے بعد وہ زہر بن جاتے ہیں دماغی صحت کے لئے بھی اور جسمانی صحت کے لئے بھی۔*_
صرف خدا اور بندے کا رشتہ ابدی ہے،،جس کو کوئ زوال نہیں۔
بوڑھے ماں باپ بوجھ محسوس ہوتے ہیں۔ بیماری طویل ہو تو بوجھ لگنے لگتے ہیں۔
انسان لوگوں سے کہتا پھرتا ہی کہ جی دعا کریں اللہ انہیں "سنبھال" لے۔۔
بہن بیٹی کی مقررہ وقت پر شادی نہ ہو،،طلاق یافتہ ہو یا بیوہ ہوجائے تو بوجھ لگنے لگتی ہے
بیٹا جتنا لاڈلا ہو،، پڑھالکھا کے ایک مقررہ وقت کے بعد نوکری نہ کرے تو بوجھ لگنے لگتا ہے۔
بین بھائ کی ذمہ داری آپ کے کاندھے ہو تو بوجھ لگنے لگتے ہیں۔۔
ہر رشتہ ایک مقررہ وقت کے بعد جان کو آجاتا ہے۔
یہی تلخ حقیقت ہے اس دنیا کی۔۔ ہر پل ہر لمحہ موت ہو رہی ہوتی ہے،،احساس کی ،محبت کی ،،شفقت کی۔۔
باقی تو صرف خدا کی ذات اور اسکی محبت۔۔ لافانی ،،لازوال۔۔۔
لہذا فانی سے محبت کرو گے تو فنا ہوجاو گے، بقا سے محبت کرو گے تو باقی ہو جاو گے۔۔
اس دنیا کے رشتوں کو محبت سے چلاو لیکن ان سے کوئ توقع نا رکھو۔۔اپنی توقعات کا مرکز صرف خدا کی ذات رکھو۔۔اسی کے پاس سے آئے ہو اور اسی کے پاس جانا ہے۔۔کیوں نا بیچ کے وقت بھی اسی کیساتھ گزارا جائے

اللہ اللہ اللہ

اپنے اور اپنے گھر والوں کی ایمان کی حفاظت کے لئے خاندان میں کم از کم ایک حافظ قرآن اور عالم دین ضرور بنائیں.
18/04/2025

اپنے اور اپنے گھر والوں کی ایمان کی حفاظت کے لئے خاندان میں کم از کم ایک حافظ قرآن اور عالم دین ضرور بنائیں.

اعلان داخلہ
03/04/2025

اعلان داخلہ

28/03/2025
16/03/2025
16/03/2025

*شکریہ مولوی صاحب ، شکریہ حافظ صاحب ، شکریہ مدارس*
--------------------------------
رات تراویح پڑھی۔ نماز سے قبل سوچ رہا تھا کہ آج پوری دنیا میں حفاظ کرام اللہ کا قرآن منہ زبانی سنائیں گے۔ پوری بیس رکعتوں میں کہیں سوا پارے کی تو کہیں زیادہ کی ترتیب ہو گی۔ طاغوت کے دل میں بیٹھ کر کوئی حافظ قرآن سنا رہا ہو گا تو کوئی کعبے کے مطاف میں سنا رہا ہے۔ گاؤں گاؤں ، قریہ قریہ ، گلی گلی ،ملکوں ملکوں مساجد میں قرآن کے زمزمے ہیں۔
کسی یونیورسٹی میں حفظ قرآن کا کوئی بندوبست نہیں۔ شعبہ تحفیظ قرآن " نام کے کسی شعبہ سے یونیورسٹی کے درودیوار ناآشنا ہیں۔ کسی کالج میں بھی کوئی مضمون تحفیظ کا نہیں، کسی سکول میں بھی کوئی ترتیب نہیں، سوائے چند اسلامی سکولوں کے لیکن ان کے نتائج بھی مایوس کن ہی ہیں۔
پھر یہ لاکھوں مساجد کو حفاظ کس نے پرووائیڈ کئے ؟
کہاں سے پھوٹ پڑے اتنی بڑی تعداد میں حفاظ ؟؟؟
کس نے تیار کئے یہ حافظ صاحبان ؟؟؟

کہیں بھی تو قرآن کے حفظ پر کسی نوکری کا وعدہ نہیں۔ پھر کون ہیں جو اپنے بچوں کے تین تین سال ایک بلکل مادی نقصان میں لگوا رہے ہیں ؟؟؟
روشن مستقبل کے اس پرآشوب الحادی دور میں کونسی وہ مائیں ہیں جو اپنے بچوں کو روشن آخرت کی بنیاد پر مادی روشن خیالی سے کاٹ رہی ہیں ؟؟

بجلی گیس نہ ہو تو پورے ملک سے شکایات کے انبار لگ جاتے ہیں، لیکن ملک کے کسی گوشے سے بھی یہ آواز کبھی نہیں آئی کہ فلاں مسجد میں حافظ نہیں ہے۔
لوگ چراغ لیکر ڈھونڈتے ہیں بجلی کو لیکن کسی مسجد والے نے اعلان نہیں کیا کہ ہمیں حافظ کی ضرورت ہے۔
امت کی یہ ضرورت کس نے پوری کی ؟؟
حفاظ کی سپلائی میں تعطل کون نہیں آنے دے رہا ؟؟؟
دنیا کے کسی گوشے میں بھی تو حفاظ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔
مسجد کیا اب تو مسجد کی ہر ہر منزل پر، بیٹھکوں، بازاروں میں بھی سننے سنانے کی ترتیبات قائم ہیں ۔۔۔!
کون کر رہا ان ترتیبات کا انتظام ؟؟
بچے کی مادری زبان انگریزی اردو پشتو سندھی پنجابی ڈچ فرانسیسی لیکن قرآن عربی ہی میں یاد کرتا ہے اور سناتا ہے۔
منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے کے فخر میں مبتلاء انسانوں میں سے یہ کون ہیں جو انگریزی نہیں عربی کتاب یاد کر رہے ہیں ؟؟؟
کون ان میں یہ شوق پیدا کر رہا ہے ؟؟؟
جس پہلو سے سوچیں جس تناظر میں دیکھیں جس زاویہ سے پرکھیں جس پیراڈائیم میں تولیں جس مرضی فلسفہ سے جانچیں۔
جواب ایک ہی آئے گا
*مدرسہ مدرسہ اور صرف مدرسہ*

کہتے ہیں دینی مدارس کاکردارکیاہے
رمضان المبارک میں پوری دنیا کی ہر مسجدکےمصلےپرکھڑا قرآن سنانےوالا حافظ تمہیں مدرسےسےپڑھاہواملےگا
*کاپی

Address

Hazrat Ganj Ward No 42 Line Bazar Purnia
Purnea

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahmatullah Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahmatullah Official:

Share