KTK News

KTK News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KTK News, Media/News Company, दिल_बड़ा_रखोगे_तो
पहचान_अपने_आप_, Raimalwara.

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مریم بختاور کا عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے شیدو میں قائم  مویشی منڈی کا ...
06/07/2022

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مریم بختاور کا عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے شیدو میں قائم مویشی منڈی کا دورہ.

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مریم بختاور نے آج شیدو میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مویشی منڈی میں خریداروں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی،پینے کے ٹھنڈے پانی، سائے کے انتظام اور لائیو سٹاک کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ منڈی میں خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ منڈی میں آنے والے جانوروں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے جانوروں کے لیے چارے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

06/07/2022
*نوشہرہ :۔عوام کے تعاون سے ہی پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔عوام کو درپیش مسائل پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس ا...
06/07/2022

*نوشہرہ :۔عوام کے تعاون سے ہی پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔عوام کو درپیش مسائل پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا نظامپورمیں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پرعوام سے خطاب۔*

*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کی سربراہی میں نوشہرہ کے دور دراز تھانہ نظام پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر DSPاکوڑہ ارشد احمد ،SHO تھانہ نظام پور مراد خان اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کھلی کچہری میں علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی ،سماجی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے عوام شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے قریب لانا ہے ۔پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہی ہیں ۔معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔عوام کے تعاون سے ہی ایک پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے DRC نظامپور کے ممبران کو اُنکی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ DRC ممبران کی محنت کی بدولت بہت سے مسائل بروقت حل ہو گئےہیں۔مسائل کے بروقت حل سے قتل مقاتلے کی دُشمنیوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے آخر میں مشران اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے جسکے لئے دستیاب وسائل بروئت کار لائے جا رہے ہیں۔*

06/07/2022

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
طاہر خان کی ممانی اور ساس قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئی۔ مرحومہ کی جنازہ آج صبح بروز بدھ 10 بجے گیلی جنازہ گاہ بٹخیلہ میں ادا کی جائے گئی۔ تمام دوست احباب سے دعاوں کی اپیل۔

سوشل میڈیا پرنوشہرہ کلاں شہید آباد زیر تعمیر روڈ میں ناقص مٹیریل کے استعمال سے متعلق شکایات پر کارواٸیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
06/07/2022

سوشل میڈیا پرنوشہرہ کلاں شہید آباد زیر تعمیر روڈ میں ناقص مٹیریل کے استعمال سے متعلق شکایات پر کارواٸی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ جناب آصف علی کا پراجیکٹ کنٹریکٹر, سی این ڈبلیو SDO اور شکایت کنندہ شہری کے ہمراہ سپاٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر روڈ پر کام کی معیار کا جاٸزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ نے ٹھیکیدار کو کام معیار کے مطابق جلداز جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ بصورت دیگر قانون کیمطابق کارواٸی کی جاٸے گی

یہاں سب چیزیں ختم ہوجاتی ہیں پیسہ مال عزت دولت شہرت اکڑ غرور سب ختم یہاں ساتھ جاتا ہے تو صرف عمل۔دعا ہے اللہ نیک اعمال ک...
06/07/2022

یہاں سب چیزیں ختم ہوجاتی ہیں پیسہ مال عزت دولت شہرت اکڑ غرور سب ختم یہاں ساتھ جاتا ہے تو صرف عمل۔
دعا ہے اللہ نیک اعمال کی توفیق عطا کرے

انشاءاللہ بہت جلد عمران ریاض خان رہا ہونے والا ہے ✌️
06/07/2022

انشاءاللہ بہت جلد عمران ریاض خان رہا ہونے والا ہے ✌️

تو کہ ناواقف آداب شہنشاہی تھا رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے تجھ کو انکار کی جرأت جو ہوئی تو کیوں کر سایۂ شاہ میں اس ...
06/07/2022

تو کہ ناواقف آداب شہنشاہی تھا
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے

تجھ کو انکار کی جرأت جو ہوئی تو کیوں کر
سایۂ شاہ میں اس طرح جیا جاتا ہے

طبع شاہانہ پہ جو لوگ گراں ہوتے ہیں
ہاں انہیں زہر بھرا جام دیا جاتا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی کے 65 عبداللہ اسحاق حٹک نے آج خٹک نہ میں مختلف جگہ میں فاتحہ خوانی اور ہمارا دعا ہے کہ...
11/06/2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی کے 65 عبداللہ اسحاق حٹک نے آج خٹک نہ میں مختلف جگہ میں فاتحہ خوانی اور ہمارا دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو کامیاب کرے

Address

दिल_बड़ा_रखोगे_तो पहचान_अपने_आप_
Raimalwara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KTK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share