Hafiz Munawwar Raza

Hafiz Munawwar Raza The best and most amazing videos naats and speechs will be posted on this page.

16/05/2025

*سب سے اعلیٰ درجے کی نفاست یہ ہے کہ آپ دوسروں کی غیبت، چغلخوری اور نجی معاملات میں دخل اندازی سے دور رہیں*

*آپ کا دل صاف ہو، سوچ روشن ہو، اخلاق عمدہ ہوں*

*آپ کے خیالات آپ کی ظاہری* *شخصیت سے بھی زیادہ شائستہ ہوں*

*آپ کے جذبات آپ کے خوشبو سے زیادہ خوشگوار ہوں*

*اور آپ کا اخلاق آپ کی صورت سے کہیں زیادہ دلکش ہو*

30/09/2024

لوگوں کے خوف سے حق بات کہنے سے نہ رکو کیونکہ نہ تو کوئی موت کو قریب کر سکتا ہے اور نہ کوئی رزق کو دور کرسکتا ہے

23/06/2024

*ختم نبوت پر ہونے والی وارداتوں میں ایک نئے خدشے کا اضافہ*

*از قلم مفتی علی اصغر عطاری*
*16 ذو الحجہ 1445 بمطابق 23 جون 2024*

پہلے یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز مبارکہ میں جو خطبہ حجة الوداع تھا اس مبارک آواز کو ریکارڈ کر لیا گیا ہے ۔
پھر جو کیسٹ نکالی جائے گی اس کی خوب داد و تحسین کی جا ئے گی واہ واہ ایک ایک لفظ ان روایتوں کے مطابق ہے جو کتب احادیث میں ہے۔
حالانکہ جو کتب احادیث میں ہے اسی کو اسکرپٹ بنا کر کمپوٹر کی آواز خود سے بنانا مشکل نہیں ۔لیکن اس آواز کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنے کے جرم کا آغاز ہوگا

اس کے بعد اصل کہانی شروع ہوگی
ایک سلسلہ وحی شروع کیا جائے گا جی ہاں اس بار "اے آئی"یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس کی شکل میں جھوٹا نبی سامنے ائے گا کہا جائے گا کہ ہماری مشینیں تو پندرہ سو سالہ پرانی آواز کیچ کر لیتی ہیں اس وقت تو یہ بھی بات ہوئی اور یہ بھی اور یہ بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایک ممکنہ خاکہ ہے اللہ کرے حقیقت کے خلاف ہو اور محض کمزور اندیشہ ثابت ہو
لیکن جو شوشہ مسلمانوں میں چھوڑا گیا ہے اور بعض افراد نے جو ابتدائی کام کو داد و تحسین کی نگاہ سے دیکھا وہ اصل فریب کو جان نہیں پائے
ایسے فریب کے سامنے آنے کے بعد بیداری ضروری ہے

یہ جو تجھ کو بلاتا ہے یہ ٹھگ ہے مار ہی رکھے گا
ہائے مسافر دم میں نہ آنا مت کیسی متوالی ہے

سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے
سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے

27/05/2024

*سَــچائی ہمیشہ خاموش رہنے والے اِنسان کے اندر مِلتی ہے جُھوٹ بولنے والے تَو ہمیشہ*
*شَــــور مچاتے ہیں☞◆*

08/05/2024

*"جاہل مفتی"*

امام مالک رحمہ اللہ (١٧٩هـ) فرماتے ہیں، مجھے ایک بندے نے بیان کیا کہ وہ امام ربیعہ بن ابی عبد الرحمن تابعی رحمہ اللہ (١٣٦هـ) کے پاس گیا تو وہ بہت زیادہ رو رہے تھے ۔ وہ پریشان ہو گیا، پوچھا : کیوں رو رہے ہیں کیا کو کوئی صدمہ پہنچا ہے؟ فرمانے لگے : ’’نہیں، بلکہ بات یہ ہے کہ آج اس بندے سے مسائل پوچھے جا رہے ہیں جس کے پاس علم ہے ہی نہیں، اسلام میں ایک بہت بڑے پریشان کن اَمر کا ظہور ہو چکا ہے۔‘‘ (التاريخ والمعرفة للفسوي : ١/ ٦٧٠ وسنده صحیح)
ایک روایت میں ہے کہ مزید فرمایا : ’’یہاں بعض فتوی دینے والے چوروں سے بھی زیادہ جیل جانے کے مستحق ہیں۔‘‘ (جامع بيان العلم وفضله لابن عبد البر : ٢٤١٠)
⇚حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (٥٩٧هـ) فرماتے ہیں : ’’امام ربیعہ رحمہ اللہ نے یہ بات اُس زمانے میں ارشاد فرمائی کہ جب تابعین بکثرت موجود تھے، اگر وہ ہمارا زمانہ دیکھتے تو کیا کہتے؟ کہ آج تو فتوی دینے اور جو عالم نہیں بھی ہوتے وہ مسائل بتانے میں اپنے قلتِ دین کی بنیاد پر بڑی جراءت کرتے ہیں۔‘‘
⇚حافظ ابن الصلاح رحمہ اللہ (٦٤٣هـ) فرماتے ہیں :
’’امام ربیعہ رحمہ اللہ پر اللہ تعالی رحم کرے کہ اگر وہ ہمارا دور دیکھتے تو کیا کہتے!!!‘‘ (آداب الفتوى والمستفتي، ص : ٨٥)
⇚حافظ ابن حمدان رحمہ اللہ (٦٩٥هـ) فرماتے ہیں :
’’کیا ہوتا اگر وہ ہمارا زمانہ دیکھتے اور اسے بھی فتوی جاری کر پاتے کہ جسے کوئی علم نہیں۔‘‘ (صفة المفتي والمستفتي، ص : ١٤٢)
⇚حافظ ابن محمد - وفقه الله - فرماتے ہیں :
’’امام ربیعہ رحمہ اللہ اگر ہمارے اِس دور کو دیکھتے تو ان کی حالت کیا ہوتی، جب ہر شخص مفتی بنا ہوا ہے کہ جسے بنیادی اصولِ دین کی معرفت کی ہوا بھی نہیں لگی، علمائے ربانیین کی صحبت سے محروم، بد اخلاق و بد کردار، زبان و بیان میں حزم واحتیاط سے تہی دامن، بدنیتی اور اہل علم سے بدگمانی کی انتہا پر فائز، شہرت کا بھوکا، ریا کاری ودکھلاوے کا پیکر، اعلانیہ فسق وفجور میں ملوث، سوشل میڈیا پر اپنی فین فالونگ کے غرور وتکبر میں اندھا، اَنا پرستی وبد زبانی کی معراج پر، شرم وحیا سے عاری، اپنے چند مقلدین کی واہ واہ میں غرق، خود کو سب سے بڑا عالم. سمجھنے والا ۔ چاہتا ہے کہ علمائے راسخین، دینی علوم میں متبحر وماہر اہل علم، خوف الہی کے پیکر، انبیاء کے وارثوں کا مقابلہ کر کے اُن کے منصب پر قبضہ جما لے۔ اللہ تعالی ایسوں کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے، ان جہلاء ونادان لوگوں سے دین حنیف کو محفوظ فرمائے اور ان کی سعی کو نامراد بنائے۔ آمین۔‘‘

Address

Rajmahal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Munawwar Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share