Sayed Feroz shah

Sayed Feroz shah 1234

30/05/2024
12/03/2024
02/05/2023

M***i Feroz Shah Qasmi Sahab
Imaan mein Puri tarah dakhil ho jao

17/02/2023
29/01/2023

صحابہ کوئز
=====
سوال: ان صحابیؓ کا نام بتائیے جن کے متعلق حضور ﷺ نے فرمایا:"وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے؟
جواب: حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ۔
سوال: حوارئ رسول ﷺکہلانے والے صحابی کا نام بتائیے؟
جواب: حضرت زبیر ابن العوام رضی اللہ عنہ(جو آپؐ کے پھوپی زاد بھائی تھے)۔
سوال: اُن صحابہ کرامؓ کے نام بتائیے جنہیں حضور ﷺ نے فرمایا: فداک ابی و امی (میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں)؟
جواب: حضرت زبیر ابن العوامؓ اور حضرت سعد ابن ابی وقاصؓ۔
سوال: بتائیے حضور ﷺ نے حضرت زبیر ابن العوامؓ سے فداک ابی و امی کب فرمایا تھا؟
جواب: غزوۂ احزاب کے موقع پر جب انہوں نے حضور ﷺ کے ارشاد کے مطابق یہود ِ بنو قریظہ کی خبر لانے کے پُر خطر کام کو انجام دیا تھا۔
سوال: بتائیے حضور ﷺ نے حضرت سعد ابن ابی وقاصؓ کے متعلق فداک ابی و امی کب فرمایا تھا؟
جواب: غزوۂ احد کے اس موقع پر جب آپ ﷺ پر کافروں نے زبردست حملہ کردیا تھااور حضرت سعدؓ بڑی پھرتی سے ان پر تیر چلا رہے تھے۔
سوال: بتائیے غزوۂ خیبر میں رئیسِ خیبر مرحب کو کونسے صحابیؓ نے قتل کیا تھا؟
جواب: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے۔
سوال: بتائیے مرحب کا بھائی غزوۂ خیبر میں کس کے ہاتھوں قتل ہوا تھا؟
جواب: حضرت زبیر ابن العوام رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں سے۔
سوال: ان صحابیؓ کا نام بتائیے جو اسلام کے سب سے پہلے داعی بن کر مدینہ طیبہ گئے تھے؟
جواب: حضرت مصعب ابن عمیر رضی اللہ عنہ۔
سوال: صحابہ کرامؓ میں کون خلیلِ رسولؐ کہلاتے تھے؟
جواب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ۔
سوال: حضور ﷺ نے "مسیح الاسلام"کا لقب کس صحابیؓ کو عطا ء فرمایا تھا؟
جواب: حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کو۔
سوال: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا اصلی نام بتائیے؟
جواب: مابہ۔
سوال: کونسے صحابی کو حضور ﷺ نے منافقین کے نام بتادئے تھے؟
جواب: حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کو۔
سوال: بتائیے حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا کیا لقب تھا؟
جواب: فقیہ الامت۔
سوال: بتائیے "صاحب السر" کن صحابی کا لقب تھا؟
جواب: حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کا۔
سوال: "جنت البقیع" میں سب سے پہلے دفن ہونے والے صحابیؓ کا نام بتائیے؟
جواب: حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ۔
سوال: ان صحابی کا نام بتائیے جن کے متعلق حضور ﷺ نے فرمایا تھا:"میں اس کا وارث ہوں اور وہ میرا وارث ہے"؟
جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے لئے۔
سوال: اس خوش نصیب صحابی کا نام بتائیے جو حضور ﷺ کے مُحِبّ بھی تھے اور محبوب بھی؟
جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے لئے۔
سوال: حضور ﷺ نے حضرت خالد بن ولیدؓ کو "اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار" کب فرمایا تھا؟
جواب: جب جنگ موتہ میں گھمسان کا رَن پڑا اور حضور ﷺ مدینہ میں صحابہؓ کی ایک جماعت کے درمیان مسجد نبوی میں تشریف فرما تھے، تو یکایک آپؐ نے فرمایا:"زید شہید ہوئے اور اب جعفر نے علم سنبھالا، جعفر شہید ہوئے اور اب علم عبد اللہ بن رواحہ کے ہاتھ میں ، وہ بھی جنت کو سدھارے، اور اب علم اس شخص نے تھام لیا ہے جو اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے"۔
سوال: ان صحابیؓ کا نام بتائیے جنہوں نے حضور ﷺ کی غلامی کو اپنے ماں باپ کے پاس جانے پر ترجیح دی تھی؟
جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ۔
سوال: ان صحابی کا نام بتائیے جو حضور ﷺ کے منہ بولے بیٹے تھے؟
جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ۔
سوال: ہجرت کے بعد جب حضور ﷺ قباء میں مقیم تھے، ایک روز مجلس میں کھجوریں تناول فرمارہے تھے کہ ایک صحابیؓ سفر سے آرہے تھے، وہ آئے سلام عرض کرنے کے بعد بغیر کچھ کہے سنے کھجوریں کھانے لگے، تو آپؐ نے فرمایا: سبحان اللہ!تمہاری آنکھ آئی ہوئی ہے اور تم کھجوریں کھارہے ہو"؟ اس پر ان صحابیؓ نے ایسا جواب دیا کہ حضور ﷺ ایسے ہنس پڑے کہ آپ کے دندانِ مبارک نظر آنے لگے، بتائیے وہ صحابی کون تھے اور انہوں نے کیا جواب دیا تھا؟
جواب: وہ حضرت صہیب رومیؓ تھے اور انہو ں نے کہا :یا رسول اللہؐ!میں اس آنکھ کی طرف سے کھا رہا ہوں جو اچھی ہے۔
سوال: حضور ﷺ نے حضرت عثمان بن مظعونؓ سے کب فرمایا تھا:" اللہ تعالیٰ تمہاری بیوی کو تمہارے لئے اور تمہیں اس کے لئے بے پردہ بنایا ہے"؟
جواب: جب حضرت عثمان بن مظعونؓ نے حضور ﷺ سے عرض کیا کہ وہ فرطِ شرم وحیاء کی وجہ سے خلوت میں بھی بے پردہ ہونا پسند نہیں کرتے۔
سوال: حضرت عمر فاروقؓ کی بہن حضرت فاطمہؓ اور بہنوئی حضرت سعید بن زیدؓ کو قرآن مجید کون پڑھایا کرتے تھے؟
جواب: حضرت خباب ابن الارت رضی اللہ عنہ۔
سوال: ایران کے شہر نہاوند میں فاتح اسلامی لشکر کی کن صحابیؓ کی قیادت میں داخل ہوا تھا؟
جواب: حضرت حذیفہ ابن الیمان رضی اللہ عنہ کی قیادت میں۔
سوال: امیر المؤمنین حضرت عمر ؓ نے فاتحِ نہاوند حضرت حذیفہؓ کو قومی خدمات سے سبکدوش کرکے کیا ذمہ داری سونپی تھی؟
جواب: انہیں مدائن کا گورنر بنادیا تھا۔
سوال: ان صحابیؓ کا نام بتائیے جن سے حضور ﷺ نے سورۂ نساء پڑھواکر سنی تو شدتِ تاثیر سے آپ کی چشمِ مبارک سے آنسو جاری ہونے لگے؟
جواب: حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ۔
سوال: حضور ﷺ کا یہ ارشاد کونسے صحابیؓ کے بارے میں ہے:"جو شحص چاہتا ہے کہ قرآن کو اسی طرح تر و تازہ پڑھنا سیکھے جس طرح وہ نازل ہوا ہے تو وہ قراءت میں ابن اُمّ عبد کی تقلید کرے" ؟
جواب: حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں۔
سوال: صحابہ کرامؓ میں سے کون یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے:"مجھے تین آدمیوں پر بڑا تعجب ہوتا ہے: ایک وہ جو ہر وقت دنیا کی طلب میں ہے حالانکہ موت اس کی طلب میں ہے، دوسرا وہ جو موت کو بھلا بیٹھا ہے مگر موت اس سے غافل نہیں ہے، تیسرا وہ جو قہقہہ مار کر ہنستا ہے حالانکہ اس کو یہ علم نہیں کہ اللہ اس سے راضی ہیں یا ناراض"؟
جواب: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ۔
سوال: حضرت سلمان فارسیؓ کو کونسی تین چیزیں اکثر غمگین کردیتی تھیں؟
جواب: (۱)حضور ﷺ اور آپؐ کے ساتھیوں سے جدائی، (۲)عذابِ قبر، (۳) خوفِ قیامت۔
سوال: حضور ﷺ نے یہ کن صحابی کی شان میں فرمایا تھا: "آسمان کسی ایسے شخص پر سایہ فگن نہیں ہوا اور زمین نے کسی ایسے شخص کو کندھوں پر نہیں اٹھا یاجو ان سے زیادہ سچی زبان رکھتا ہو" ؟
جواب: حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ۔
سوال: کونسے صحابی نے حضرت امیر معاویہؓ کو ان کے محل الخضراء کی تعمیر پر یہ کہہ کر ٹوکا تھا: "اگر اس محل کی تعمیر اللہ کے مال سے ہورہی ہے تو خیانت ہے اور اگر اس پر اپنا مال خرچ کررہے ہو تو یہ اسراف(فضول خرچی) ہے" ؟
جواب: حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ۔
سوال: غزوۂ احد میں جنگ بند ہونے کے بعد حضور ﷺ ایک خوبرو شہید کی خاک و خون میں لتھڑی لاش کے پاس کھڑے ہوئے اور آبدیدہ ہوکر فرمایا: "میں نے مکہ میں تمہارے جیسا حسین اور خوش لباس اور کوئی نہ دیکھا تھا لیکن آج دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے بال گرد آلود اور الجھے ہوئے ہیں اور تمہارے جسم پر صرف ایک چادر ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تم لوگ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہوگے"، آپ ان صحابی کانام بتائیے؟
جواب: حضرت مصعب ابن عمیر رضی اللہ عنہ۔
سوال: بتائیے مشہور صحابی حضرت معصب بن عمیرؓ کی اہلیہ کا حضور ﷺ سے کیا رشتہ تھا؟
جواب: ان کی اہلیہ حضرت حمنہؓ حضور ﷺ کی پھوپی زاد بہن اور آپ کی زوجہ حضرت زینب بنت جحشؓ کی حقیقی بہن تھیں۔

20/01/2023

مسجد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم میں تعمیری کام جاری ہے آپ حضرات سے تعاون کی درخواست ہے
Acc No 0142040100026581 IFSC Code JAKA0GOOLAB
J&K Bank Branch Gool

20/01/2023

ایک صحت مند مرد کا عورت کے ساتھ جنسی تعلق کرنے کے بعد جو منی نکلتی ہے اس میں 40 ملین تک سپرمز ہوتے ہیں، آسان الفاظ میں اگر سب کو صحیح جگہ (uterus) مل جائے تو 40 ملین بچے پیدا ہوں گے۔جب کہ یہ تمام سپرمز پاگلوں کی طرح ماں کے پیٹ (بچہ دانی) کی طرف بھاگتے ہیں اور اس دوڑ میں صرف 300 سے 500 سپرمز ہی زندہ رہتے ہیں اور باقی راستے میں ہی تھکن اور شکست سے مر جاتے ہیں۔یہ 300 سے 500 وہی سپرم ہیں جو بچہ دانی تک پہنچنے کے قابل ہوتے ہیں۔ان میں سے صرف ایک بہت مضبوط سپرم ہوتا ہے جو بچہ دانی تک پہنچ کر اسے فرٹیلائز ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ خوش قسمت، مضبوط اور جیتنے والا سپرم کون ہے؟
وہ خوش قسمت نطفہ آپ، میں، یا ہم سب ہیں!آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ جب آپ پہلی بار بھاگے تو آپ کی آنکھیں، ہاتھ، پاؤں، چہرہ نہیں تھا، پھر بھی آپ جیت گئے۔جب آپ بھاگے تو آپ کے پاس سرٹیفکیٹ نہیں تھے، آپ کے پاس دماغ نہیں تھا، لیکن آپ پھر بھی جیت گئے۔ماں کے پیٹ میں بہت سے بچے ضائع ہو گئے لیکن آپ موجود تھے اور آپ نے اپنے 9 ماہ پورے کر لیے۔

اور آج..................
آج آپ گھبرا جاتے ہیں، جب کچھ ہوتا ہے تو مایوس ہو جاتے ہیں، لیکن کیوں؟
آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ہار گئے ہیں؟ تم نے یقین کیوں کھو دیا؟ اب تمہارے پاس دوست، بہن، بھائی، سرٹیفکیٹ سب کچھ ہے، پھر مایوس کیوں ہو؟
آپ پہلے جیتتے ہیں، آپ آخر میں جیتتے ہیں، آپ بیچ میں جیت جاتے ہیں۔قدرت پر سچے یقین اور جذبے کے ساتھ، مقصد کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں، وہ آپ کو ہارنے نہیں دے گی۔جس طرح اس نے آپ کو لاکھوں نطفوں میں سے جیتنے کا موقع دیا، وہ یقینی طور پر آپ کو اب بھی کامیاب بنائے گی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون ،😭😭😭طویل علالت کے بعد مفتی عبدالغنی اظہری صاحب انتقال فرما گئے۔اظہری صاحب جموں کشمیر کے سب سے ب...
19/01/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون ،😭😭😭

طویل علالت کے بعد مفتی عبدالغنی اظہری صاحب انتقال فرما گئے۔اظہری صاحب جموں کشمیر کے سب سے بزرگ عالم تھے۔نماز جنازہ کل 2 بجے سہارنپور UP میں ہوگا انشاللہ۔

ایک بہترین مضمون*كيا آپ فرض نماز اور تہجد كى نماز كے درميان فرق جانتے ہيں؟*ميں نے ايك بہترين مضمون پڑھا، ايسى بات كہ جس...
13/01/2023

ایک بہترین مضمون

*كيا آپ فرض نماز اور تہجد كى نماز كے درميان فرق جانتے ہيں؟*

ميں نے ايك بہترين مضمون پڑھا، ايسى بات كہ جس سے رونگٹے كھڑے ہوجاتے ہيں، ميرى ہر ايك سے آخر تك پڑھنے كي گزارش ہے۔
؁(رب العباد كي جانب سے دعوت نامہ)

مجھے رات كے آخرى پہر ميں نماز كي توفيق ہوئي تو ميں نے ايك عجيب بات محسوس كى:

كہ فرض نماز كي ندا بندے كي آواز ميں آتى ہے، اور رات كے آخرى پہر كى نماز(تہجد) كى ندا بندوں كے رب كى جانب سے آتى ہے۔

فرض نماز كى ندا ہركوئي سنتا ہے، اور تہجد كى نماز كى ندا بعض لوگ ہى محسوس كرتے ہيں۔

فرض نماز كى ندا "حي على الصلاة، حي على الفلاح" (آؤ نماز كى طرف، آؤ كاميابى كى طرف) ہے، اور تہجد كى نماز كى ندا "هل من سائل فأعطيه" (ہے كوئي مانگنے والا جسے ميں عطا كروں) ہے۔

فرض نماز مسلمانوں كي اكثريت ادا كرتى ہے، جب كہ تہجد كى نماز وہى لوگ ادا كرتے ہيں جن كو اللہ نے چن ليا ہےاور منتخب كرليا ہے۔

فرض نماز بعض لوگ رياكارى اور دكھلاوے كےليے بھى پڑھتے ہيں، جہاں تك تعلق ہے تہجد كى نمازكا تواسےہر كوئى تنہائى ميں خالص اللہ كےليے پڑھتا ہے۔

فرض نماز كى ادائيگى كے دوران دنيوى مشاغل اور شيطانى وسوسے آتے رہتے ہيں، جب كہ تہجد كى نماز تو دنيا سے يكسوئى اور آخرت كے بنانے ہى كا نام ہے۔

بہت سى مرتبہ فرض نماز اس ليے ادا كرتے ہيں تاكہ مسجد ميں كسى سے ملاقات ہوجائے اور اس سے چند باتيں ہوجائيں، جب كہ تہجد كى نماز اس ليے ادا كرتے ہيں تا كہ اللہ سے بات چيت كركے تعلق بنايا جائے، اس سے باتيں كي جائيں، اور اپني تكاليف اور سوالات كو اس كے سامنے ركھا جائے۔

فرض نماز كي دعا بعض مرتبہ ہى قبول ہوتى ہے، جب كہ تہجد كى نماز كا تو اللہ نے اپنے بندوں سے قبوليت كا وعدہ فرمايا ہے۔ (هل من سائل فأعطيه)

آخر ميں؛ تہجد كى نماز كى توفيق اسي كو ہوتى ہے جس كےليے اللہ نے اس سے بات چيت كركےانس پيدا كرنےاور اس كي تكليفوں اور شكايتوں كو سننے كا ارادہ كيا ہے، اس ليے كہ وہ اللہ كے سب سے قريبى بندوں ميں سے ہے۔

لہٰذا قابل مبارك باد ہيں وہ لوگ جن كو اللہ رب العزت كى جانب سے اس كے سامنے بيٹھنے، اس كو باتيں سنانے اور اس سے مناجات كرنے كي لذت حاصل كرنے كا دعوت نامہ ملا ہے۔

جب آپ اندھيرے ميں اللہ رب العزت كے سامنے بيٹھيں تو بچوں كي عادت اپنائيے۔ بچہ جب كوئى چيز مانگتا ہے اور اسے نہيں دى جاتى تو رونے لگتا ہے حتى كہ اسے وہ چيز مل جائے، تو آپ بھى ايسے بچے بن جائيے اور اپني ضروريات كا سوال كيجيے۔ (ابن الجوزى)

اپنے آپ كو اور دوسروں كو محروم نہ كيجيے، ہوسكتا ہے كسي كو آپ كى وجہ سے تہجد كى توفيق حاصل ہوجائے اور اس كا ثواب آپ كو بھى مل جائے۔ اللہ آپ كو نافع بنائے۔ (آمين)
---------- منقول

Address

Ramban
182144

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sayed Feroz shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sayed Feroz shah:

Share

Category