
21/02/2024
ہم سب أبناء کے پیارے استاذ اور مجلسِ تعلیمی کے صدر شیخ عبید اللہ طیب مکّی (بنارسی) صاحب آج بتاریخ 21/ فروری 2024م بروز بدھ ، لکھنؤ میں علاج کے دوران اس دارِ فانی سے انتقال فرما گئے.
إنا لله وإنا إليه راجعون
اللَّهُمَّ، اغْفِرْ له وَارْحَمْهُ، وَاعْفُ عنْه وَعَافِهِ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ، وَنَقِّهِ مِنَ الخَطَايَا كما يُنَقَّى الثَّوْبُ الأبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِن دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِن أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِن زَوْجِهِ، وَقِهِ فِتْنَةَ القَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ
إن العين تدمع والقلب يحزن ولا نقول إلا ما يرضي ربنا وإنا بفراقه لمحزونون
آپ کا تعلق شہرِ بنارس سے تھا، آپ جامعہ سلفیہ مرکزی دار العلوم، بنارس، ہند کے سب سے پہلے شیخ الجامعہ کے بھائی تھے، جامعہ سلفیہ بنارس اور جامعہ امّ القریٰ، مکّہ مکرّمہ کے ممتاز فارغین میں سے تھے.
آپ مادرِ علمی جامعہ سلفیہ بنارس کے قابل اور ذمّہ دار استاذ تھے، تخریجِ حدیث میں آپ کو مہارت حاصل تھی، طلبہ کے حق میں بڑے مشفق تھے، طلبہ میں آپ کی بڑی مقبولیت تھی، بڑے نفاست پسند تھے، زبان میں بڑی مٹھاس تھی. اردو زبان و ادب سے بڑی دل چسپی کرتے تھے. اچھے اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے.
ربِّ کریم ان کی تعلیمی و تربیتی، دعوتی و اصلاحی خدمات اور دیگر نیک اعمال کو قبول فرمائے، ان کی بشری لغزشوں اور غلطیوں کو درگذر فرمائے، اور انہیں کروٹ کروٹ جنّت نصیب فرمائے، پس ماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق دے۔
آمین یا ربّ العالمین 🤲
رقیب ابن رشید سلفی. Md Mubarak Hussain