05/09/2026
شمشیرنگر میں محسن انسانیت کانفرس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا
عدل و انصاف اور اخلاق و کرادر ہی مسلمان کی اصل پہچان ہے! مولانا نعمان اختر
دھنباد : شہر دھنباد میں واقع شمشیرنگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی آمد رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے حسین موقع پر یک روزہ عظیم الشان بنام محسن انسانیت کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جسکی سرپرستی حضرت مفتی رضوان احمد رضوی سعدی قاضی شریعت ضلع دھنباد اور صدارت قاری عمران رضا ضیائی خطیب و امام رضا جامع مسجد صاحبان نے کی بعد نماز عشاء کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مدرسہ اہلسنت عالیہ قادریہ شمشیرنگر کے استاذ حضرت قاری شمشاد عالم رضوی صاحب نے فرمائی بعدہ یک بعد دیگرے ایک گھنٹے تک مدرسہ اہلسنت عالیہ قادریہ میں زیر تعلیم طلباء کرام کا نعت و تقاریر کا پروگرام چلا
اس کانفرنس میں خصوصی خطیب کی حیثیت سے تشریف لائے حضرت مولانا الحاج نعمان اختر فائق الجمالی نوادہ بہار نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بلا شبہ میرے آقا محسن انسانیت ہیں محسن کائنات ہیں اسی محسن کی بارگاہ میں ہم اور آپ خراج تحسین پیش کر رہے ہیں تو اس کانفرنس سے یہ پیغام لیکر جائیں کہ جب ہم نے کعبے کے بدرالدجی طیبہ کے شمش الضحٰی کا کلمہ پڑھ لیا ہے تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم انکی سیرت پہ چلیں انکے ارشادات و فرمودات پہ عمل بھی کریں اور ہر محاذ پہ اپنے آقا کو اپنا آئڈیل مانیں حضرت نے فرمایا کہ میرے اور آپکے آقا نے 63 سالہ زندگی میں 40 سال خاموش رہے اور 40 کے بعد اعلان نبوت فرمایا تو لوگ مخالف ہوگئے مگر میرے آقا نے جس حکمت عملی حسن اخلاق اعلی کردار اور عدل و انصاف سے پوری دنیا میں اسلام پھیلایا ہے اسکی ثانی اور مثال روئے زمین پہ نہیں مل سکتی آگے فرمایا کہ آپ ہند الولی خواجہ غریب نواز کی ظاہری زندگی دیکھیں جنہوں نے آقا کو اپنا نمونہ حیات تسلیم کرتے ہوئے اخلاق و کرادر کے ذریعے پورے بھارت میں 90 لاکھ لوگوں کو کلمہ پڑھا کر اسلام پھیلایا اسکے علاوہ اولیاء کرام کی زندگی کی کتاب کا مطالعہ کریں آپکو ماننا ہوگا کہ دین و سنیت اور انسانیت کا کام بغیر حسن اخلاق اچھے کردار اور بغیر عدل و انصاف کے ممکن نہیں
لھذا اے مسلمانو ہر موڑ پہ خدمت دین و انسانیت کیلیے کھڑا رہو خواہ وہ سیاست ہی کیوں نا ہو مگر اس شرط کے ساتھ کے اخلاق میں حسن ہو باتوں میں نرمی اور مٹھاس ہو کردار میں بالیدگی ہو اور عدل و انصاف میں حضرت عمر تیور ہو تب جا کے ہر موڑ پہ کامیاب رہوگے کیونکہ مسلمان کی اصل پہچان اسکے ظاہری اعمال نہیں بلکہ اسکا کردار معاملات اور حسن سلوک ہے ورنہ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی اپنی حکومت و سلطنت کا غلط فائدہ اٹھایا ہے سب کا زوال ہوا ہے اور ہوگا ان شا اللہ اس لئے ہمیں کبھی بھی اخلاق و کرادر اور عدل و انصاف کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے رامگڑھ سے تشریف لائے خطیب اہلسنت حضرات قاری انعام الرب صاحب نے فرمایا کہ میرے آقا کو اللہ تعالیٰ نے مالک کل اور مختار کل بنایا ہے مسلمانو ہم اور آپ خوش نصیب ہیں کے ہم اس نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں جو نبیوں کے سردار ہیں جنکو پڑھ پڑھ اپنے تو اپنے غیر بھی ریسرچ کرکے ڈگریا حاصل کر رہے ہیں اور کلمہ پڑھ کر اپنی قسمت پہ ناز کر رہے ہیں خصوصی مداح رسول کی حیثیت سے تشریف لائے جناب دلبر شاہی کلکتوی صاحب اور شاعر خوش فکر قاری جنید جامی صاحب گریڈیہ بلبل باغ مدینہ قاری عبدالمنان جمالی صاحب دھنباد عندلیب گلشن رسالت قاری عمران رضا صاحب مدرس مدسہ ہذا نے اپنی پنی آواز میں نعت و مناقب کے ذریعے پورے مجمے میں انفرادی کیفیت طاری کردی
اس کانفرنس کو کامیاب کرنے میں سرپرست اعلی مسجد و مدرسہ عالیجناب الحاج خورشید خان صاحب حضرت قاری ارشد رضا مصباحی مدرس مدرسہ ہذا حضرت مولانا کمال رضوی نائب صاحب صدر سکریٹری جملہ اراکین و ممبران اور جملہ نوجوانان اہلسنت و باشندگان شمشیر نگر نے اہم رول ادا کیا اسکے علاوہ شہر اور ضلع دھنباد بالخصوص تنظیم اہلسنت دھنباد کے جملہ علماء کرام و عوام اہلسنت وغیرہم کثیر تعداد میں شرکت کئے اخیر میں بعد صلوۃ و سلام کانفرنس کا کامیاب اختتام ہوا