Aarifi Media Services عارفی میڈیا سروسز

Aarifi Media Services عارفی میڈیا سروسز Molana Shakir Aarifi Mazahiri D.B. Founder's & National President:
Aarifi‌ Trust (India)

COMPLETE ONE (1) YEAR OFAARIFI TRUST, INDIA2024-2025
10/10/2025

COMPLETE ONE (1) YEAR OF
AARIFI TRUST, INDIA
2024-2025

!!"اعلان نامہ: "ایک نظر ادھر بھی پہلی قسط: 10 اکتوبر 2025ء رپورٹ: ہفت روزہ واحد کلام، اورنگ آباد مولانا_محمد_شاکر_عارفی_...
21/09/2025

!!"اعلان نامہ: "ایک نظر ادھر بھی
پہلی قسط: 10 اکتوبر 2025ء
رپورٹ: ہفت روزہ واحد کلام، اورنگ آباد
مولانا_محمد_شاکر_عارفی_مظاہری #

ایک نظر ادھر بھی!!حضور ﷺ سے محبتتحریر: شاکر عارفی مظاہری (خادم: عارفی ٹرسٹ الہند)انسانی زندگی میں سب سے عظیم محبت وہ ہے ...
18/09/2025

ایک نظر ادھر بھی!!

حضور ﷺ سے محبت

تحریر: شاکر عارفی مظاہری
(خادم: عارفی ٹرسٹ الہند)

انسانی زندگی میں سب سے عظیم محبت وہ ہے جو اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ کے لیے ہو۔ حضور ﷺ سے محبت صرف ایک جذبہ نہیں بلکہ ایمان کی بنیاد، اخلاق کی رہنمائی اور روح کی سکونت کا ذریعہ ہے۔ یہ محبت ہر مسلمان کے دل کی گہرائیوں میں ہونی چاہیے، کیونکہ نبی اکرم ﷺ کی محبت کے بغیر دین کا ادراک نامکمل ہے۔

اسلام میں حضور ﷺ سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

"قل لا أسألکم عليه أجراً إلا المودة في القربى"
(الشوریٰ: 23)
یعنی نبی ﷺ کی محبت، قریبی رشتہ داروں اور امت کے دلوں میں ضروری ہے۔ اہلِ علم کے مطابق حضور ﷺ کی محبت تین سطحوں پر سمجھنی چاہیے:

1. عقلی محبت: عقل و فہم سے حضور ﷺ کی فضیلت اور ان کی سیرت کے اسرار کو جاننا۔

2. قلبی محبت: دل سے عشق اور عقیدت رکھنا، ان کی یاد اور نام سے دل بہلانا۔

3. عملی محبت: ان کے اقوال و اعمال کی پیروی کرنا اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا۔

ادبی اور جذباتی پہلو:
حضور ﷺ کی شخصیت انسانی کمالات کی اعلیٰ تصویر ہے۔ ان کے اخلاق، شفقت، عدل اور صبر نے دنیا کو رہنمائی دی۔ شاعروں اور ادیبوں نے ہمیشہ حضور ﷺ کی محبت کو اپنی تخلیقات میں جگہ دی ہے۔

علامہ اقبال فرماتے ہیں:
"دلوں میں وہی جلوہ ہے، وہی چراغ ہے،
سیرتِ محمدی سے روشن ہر راہ ہے۔"
یہ الفاظ محبت کی روحانی اور ادبی جہت کو اجاگر کرتے ہیں۔

عملی پہلو:
حضور ﷺ سے محبت کا سب سے بڑا عملی مظاہر یہ ہے کہ انسان ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلے، ان کے اخلاق کو اپنائے اور اپنی زندگی کو دین کی روشنی میں ڈھالے۔

حدیث میں آتا ہے:
"من أحبّ النبي ﷺ فقد أحبّ الله"
یعنی جو شخص نبی ﷺ سے محبت رکھتا ہے، اس نے اللہ تعالیٰ سے محبت بھی کی۔ محبت کے بغیر دین کی عملی زندگی مکمل نہیں ہوتی۔

حضور ﷺ سے محبت انسان کو روحانی سکون دیتی ہے، دلوں کو روشنی بخشتی ہے اور اخلاقی زندگی کی رہنمائی کرتی ہے۔ یہ محبت صرف جذبات نہیں بلکہ عمل، اخلاق اور فکر کی بھی دلیل ہے۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دل، زبان اور عمل سے حضور ﷺ کی محبت کو اپنی زندگی میں جگہ دے اور ان کی سیرت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائے۔

اے اللہ! ہمیں حضور نبی اکرم ﷺ کی حقیقی محبت عطا فرما، ہمارے دلوں کو ان کی یاد سے منور فرما، ہمارے کردار کو ان کی سیرت کے مطابق ڈھال، اور ہمیں ان کی پیروی کرنے کی توفیق دے۔

اے اللہ! ہمیں وہ عشق دے جو دلوں کو سکون دے، روح کو روشنی دے اور ہمارے اعمال کو قبول فرما۔ آمین یارب العالمین

18، ستمبر 2025ء بروز جمعرات

For supporting the flood victimsScan This to DonateAccountent: +91- 9720141549
04/09/2025

For supporting the flood victims
Scan This to Donate
Accountent: +91- 9720141549

04/09/2025

سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل

سیلاب کی تباہ کاریوں نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر اور بے سہارا کر دیا ہے۔ معصوم بچے بھوک و پیاس سے نڈھال ہیں اور بیمار بزرگ علاج سے محروم ہیں۔ اس وقت انہیں ہماری ہمدردی اور مدد کی شدید ضرورت ہے۔

آئیے! انسانیت کا فریضہ ادا کریں اور اپنی استطاعت کے مطابق مالی تعاون، کھانے پینے کا سامان، کپڑے اور ادویات فراہم کرکے ان کے غم بانٹیں۔

ہدایت: آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی کیلئے نئی زندگی کا سہارا بن سکتا ہے۔

اپیل کنندہ:
شاکر عارفی مظاہری
خام: عارفی ٹرسٹ الہند

تمام اہل وطن کو یومِ آزادی مبارک
15/08/2025

تمام اہل وطن کو یومِ آزادی مبارک

تأثرات و اظہارِ تعزیت۔ بر وفات سالار قافلہ حضرت مولانا شاہ محمد عمر صاحب مجاہد پوری رحمہ اللہ بخدمت حضرت مولانا فتح محمد...
08/08/2025

تأثرات و اظہارِ تعزیت۔
بر وفات سالار قافلہ حضرت مولانا شاہ محمد عمر صاحب مجاہد پوری رحمہ اللہ

بخدمت حضرت مولانا فتح محمد ندوی صاحب دام ظلہ
خلیفہ ومجاز حضرت مجاہد پوری رحمۃ اللہ علیہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

سالار قافلہ حضرت مولانا محمد عمر صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر دل بےحد رنجیدہ و مغموم ہوا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ان للہ ما اخذ ولہ ما أعطی وکل شیء عندہ باجل مسمی فلتصبر والتحتسب.

عارفی ٹرسٹ الہند کے تمام اراکین و ذمہ داران آپ کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہیں:
حضرت والا نہایت جلیل القدر، باکمال، بامروّت، مردم ساز اور کامیاب منتظم، معاملہ فہم، اور دور اندیش آدمی تھے۔
آپ نے کئیں بڑے مدارس کی باگ ڈور سنبھالی، محنت، اخلاص اور جدوجھد سے بہترین منتظم کے طور پر خدمات انجام دی آپ کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے وہ مدارس جو آپ کے زیر انتظام رہے ان کے نام قابل ذکر ہیں۔
۱ جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ
۲ مدرسہ شاہی مرادآباد
۳۔ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی
۴۔بحرالعلوم کشن پور مظفر نگر
خادم العلوم باغوں والی میں بھی تدریسی خدمات انجام دی۔

حضرت والا بہترین منتظم ہونے کے ساتھ تدریس کے بھی شوقین تھے۔ آپ کی کوششوں سے جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ میں تعلیم کا دائرہ دورہ حدیث تک پہنچا۔ آپ نے صدر مدرس کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی۔

آپ ایک کامیاب مدرس، داعی الی اللہ، متواضع، مہمان نواز اور درد دل رکھنے والے شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کے علمی مضامین ۲۰۰۵ء سے ماہنامہ "نقوشِ اسلام" میں شائع ہوتے رہے۔ ان مضامین کا ایک مجموعہ "توشۂ آخرت" کے نام سے شائع ہو چکا ہے، جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ آپ کی خودنوشت سوانح "دو دن کا سفر" بھی شائع ہو چکی ہے۔

آپ کی زندگی علم و عمل، اخلاص و للہیت اور خدمت دین سے مزین رہی ہے۔ اور ایک خوبصورت عنصر یہ ہے کہ کسی بھی حساس اور سنگین مسئلے کو مثبت شکل دے دیتے تو کبھی آپ کے یہاں منفیات نام کی کوئی چیز سرے سے دیکھی ہی نہیں۔
غرض تخریب کو تعمیر سے بدلنے کا جو ملکہ اور حوصلہ آپ کی طبیعت میں اللہ نے ودیعت رکھا ہے اس کی مثالیں اب لوگوں میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔

آپ اپنی زندگی کی ایک صدی تقریباً مکمل کرچکے، عمر کے اس مرحلے میں اعضاء میں نقاہت اور ضعف بڑھ جاتا ہے، آدمی کیلئے اس عمر میں رخصت پر عمل کرنا ہی دشوار ہوجاتا ہے، لیکن تمام تر نقاہت اور کمزوری کے باوجود میں نے کبھی آپ کو بلاوجہ رخصت پر عمل کرتے نہیں دیکھا۔

تمام نمازیں مسجد میں جاکر جماعت کے ساتھ ادا کرنا اور مزید تمام نمازیں کھڑے ہوکر ادا کرنا آپ کے معمول کا حصہ ہیں۔

حضرت والا رحمہ اللہ سے بندہ کو کئیں دفعہ زیارت وملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ اور ایک دفعہ خدمت کا بھی موقع ملا تو حضرت والا نے سر پر دست شفقت بھی پھیرا، اور بہت دعائیں دیں۔

اللہ تعالیٰ حضرت والا کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام

شاکر عارفی مظاہری
خادم عارفی ٹرسٹ الہند

03/08/2025

ہاسپٹل میں جو حضرات عیادت کیلئے تشریف لائیں سبھی کا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ
مولانا شاکر عارفی مظاہری خادم عارفی ٹرسٹ الہند
عارفی میڈیا سروسز

20/07/2025

آؤ ہم سب مل کر قوم وملت اور نسل نو کیلئے کالج/ یونیورسٹی بنائیں۔ عارفی ٹرسٹ الہند
Let us All Work Together to Build a College/University for the Nation, the People, And the New Generation.
Aarifi Trust India
https://www.aarifitrust.com

آؤ ہم سب مل کر قوم وملت اور نسل نو کیلئے کالج/ یونیورسٹی بنائیں۔ ہر شخص اپنے حصے کا کام کرے!منجانب: عارفی ٹرسٹ الہندHelp...
19/07/2025

آؤ ہم سب مل کر قوم وملت اور نسل نو کیلئے کالج/ یونیورسٹی بنائیں۔
ہر شخص اپنے حصے کا کام کرے!
منجانب: عارفی ٹرسٹ الہند

Help Maulana Shakir Aarifi build a college/ University for the Nationa||

Molana Shakir Aarifi
Visit our website.
https://www.aarifitrust.com

16/07/2025

رشیدی ٹریولس (گنگوہ) کے آفس میں مولانا شاکر عارفی مظاہری دعاء کراتے ہوئے۔
رپورٹ: عارفی میڈیا سروسز

Address

Saharanpur
247231

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aarifi Media Services عارفی میڈیا سروسز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aarifi Media Services عارفی میڈیا سروسز:

Share