14/06/2025
میجر علی جواد چنگیزی شہید ( تمغہ جرآت )
تاریخ شہادت 14 جون 2016
ہزارہ قوم نے تعمیر پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کیلئے بیش بہا قربانیاں دی,چاہے وہ (1965) کے جنگ کے سپہ سالار (جنرل محمد موسیٰ خان ہزارہ) ہو پا پھر (1999) کی کارگُل جنگ ہو ہزارہ قوم نے ہر دور میں اپنے خون سے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کیلئے قربانیاں دے کر ثابت کیا ہے کہ ہم مادرِ وطن پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے اس وقت بھی ہزارہ قوم کے جوان پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور پاکستان کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ان قربانیوں کی زندہ مثال پاک افغان بارڈر میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں شہید میجر جواد علی چنگیزی کی شہادت تھی جو مادرِ وطن پاکستان کے دفاع کیلئے خوشی خوشی جامِ شہادت نوش کر گئے۔