URDU News Sira

URDU News Sira SIRA URDU NEWS AND INFORMATION

25/12/2025

بنگلورو (25 دسمبر): چتردرگا کے ہیریور کے قریب ایک خوفناک بس حادثہ پیش آیا ہے، جس میں15 سے زائد افراد کے جھلس کر ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سوئے ہوئے مسافروں کے زندہ جل جانے کے خوفناک حادثے سے پوری ریاست کو صدمہ پہنچا ہے۔

13/12/2025

محکمہ پولیس ضلع ٹمکور کے(ایس پی) کے وی اشوک نے شہر سرا میں منشیات سے پاک مہم پروگرام کا آغاز کیا۔ اس مہم کا انعقاد سرا شہر کو مکمل طور پر 'منشیات سے پاک' یعنی نشہ مکت بنانے کے مقصدسےکیا گیا تھا۔ رضائے ریحانیہ مسجد کمیٹی کے صدر متولی مراد پاشاہ ، و نا ئب متولی شفیع اللہ کے علاوہ درگاہ مسجد کمیٹی کے متولی سید فیروز کی قیادت میں ، بیگم محلہ اور محبوب نگر سرا میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کے ذریعے ’منشیات سے پاک ،گھر گھر‘ کا پیغام عوام تک پہنچایا گیا۔

01/12/2025

شہر سرا میں یوتھ کانگریس لیڈران و حق کی آواز نو جوانوں کی جانب سے کانگریس ہائی کمان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم لیڈران کو مزید کیبنیٹ وزارت میں شامل کیاجائے،بالخصوص مسلم قائد ملت بی زیڈ ضمیر أحمد خان کو نائب وزیر اعلی ، یاوزیر داخلہ کے عہدے پر فائز کیا جائے ، اور سرا کے سینئر لیڈر سابق وزیرو رکن اسمبلی ٹی بی جئے چندرا کو بھی وزارت میں شامل کیا جاے

27/11/2025

مولانا آزاد اسکول کے ایک لڑکے نے ٹمکور کے ضلع مجسٹریٹ شوبھا کلیانہ کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔
لڑکے کے جواب پر سیکڑوں طلباء کی جانب سے تالیوں کی بارش ہوئی۔

26/11/2025

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے خواتین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد ی پیش کی ۔ اس ٹیم کے کیپٹن سرا تعلق ہلی کنٹے ہوبلی کی رہنے والی دیپیکانے اپنی محنت وکو شش سے یہ کپ جیت کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے

25/11/2025

شہر سرا ایک تاریخی شہر ہے ،اسکی تاریخ کو جاننا ہم سبکی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار حضرت ملک ریحان پاشاہ رحمت اللہ علیہ درگاہ کے احاطہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے نذیر احمد نے کیا،مزید کہا کہ شہر سرا کی تاریخ پر ایک کتاب مرتب کی جا رہی ہے ، اس کتاب میں مضامین شائع کرنے کے خواہشمند احباب اپنے مضامین ارسال کریں ،آپ کے پاس جو مواد ہے وہ ہم سے شیر کریں ، انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر ایک عمدہ کتاب شائع کریں گے ،اس موقع پر قمر الدین ،ٹیچر شریف ،اکبر اللہ کے علاوہ دیگر احباب شریک رہے

17/11/2025

شہر سرا محبوب نگر کے نوجوانوں کی جانب سے رضاے ریحانیہ مسجد کمیٹی کے ذمہ داران و متولی مراد پاشاہ کو ایک درخواست بیش کی گئی جسمیں منشیات گانجہ افیم شراب جیسی برائیوں پر قابو پانے کی بھرپور اپیل کی گئی ،درخواست کنندگان میں شاہ باز،بلال،محبوب،ریحان،سلمان ،مبارک،ابرار،توصیف ، شاہد،ایان کے علاوہ الحاج یونس خان صاحب،غوث صاحب کے ساتھ دیگر نوجوان دیکھے جاسکتے ہیں

بڑی افسوسناک خبر مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ  جارہے زائرین عمرہ ایک بس میں سوار تھے دوران سفر بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرائی ح...
17/11/2025

بڑی افسوسناک خبر مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہے زائرین عمرہ ایک بس میں سوار تھے دوران سفر بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرائی حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ فوراً بس آگ کی لپیٹ میں آگئی مسافر باہر نکل نہ سکے اور سارے جل کر راکھ ہوگئے اطلاع کے مطابق کل 42 افراد اس بس میں سوار تھے ،یہ سارے افراد تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھتے ہیں

21/10/2025

سرا میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

24/09/2025

گورنمنٹ پالی ٹیکنک ہاسٹل سرا میں آج ایک طالب علم محمد رفیق کی موت واقع ہو چکی ہے، طالب علم پٹنایکنہلی کے پاس ہوسلی کا رہنے والا ہے،اطلاع کے مطابق اس کو استنجا خانہ میں مردہ پا گیا ہے ،کچھ دنوں سے اسکی طبیعت نا ساز بتائی جارہی ہے ،اور چھٹی پر گھر گیا ہوا تھا کل ہی گھر سے واپس آیا تھا۔ ،اسکو فٹس جیسے مرض کی بھی شکایت تھی ،پولیس موقع پر پہنچکر جانچ کر ہی ہے

Address

Sira
572137

Telephone

+919008780337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when URDU News Sira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to URDU News Sira:

Share