الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد

  • Home
  • India
  • Sirhind
  • الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد

الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد خبروں کے لیے ہمارا پیج لائک اور فالو کریں

07/09/2025

ننھے فوجی کی شاندار پریڈ سب کو حیران کر دیا دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے آپ بھی دیکھیں اور شیر کریں

05/09/2025

تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود ستوکی گاؤں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

گاؤں کے رہائشی شخص نے مسجد میں قرآن مجید اٹھا کر قصور پولیس اور تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس سے اپیل کردی،

ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی،ویڈیو کے مطابق شہری نے بتایا کہ اردگرد کے علاقے میں منشیات کی سپلائی بھی ستوکی گاؤں سے کی جاتی ہے، جب کہ تھانہ کے اہلکار منشیات فروشوں سے دیہاڑیاں لگانے لگے،
منشیات فروشوں نے گلیوں،محلوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں

شہری کی متعلقہ اداروں،بالخصوص پولیس سے،منشیات فروشی کے خلاف موثر اور سخت کارروائی کی اپیل

02/09/2025

مصطفی آباد مڈر دو ملزمان گرفتار

الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا حائے اور کیفر کردار تک ...
02/09/2025

الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا حائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے

سیٹھ محمد حسین صدر الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفٰےآباد رجسٹرڈ

02/09/2025

مصطفی آباد میں منشیات فروش اور منشیات کے عادی لوگوں نے اہل علاقہ کا جینا محال کر رکھا ہے اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

سیٹھ محمد حسین صدر الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد

مرکزی صدرپاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو : ایم پی اے مسلم لیگ ن قصور صفیہ سعید، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور عطا محمد ...
02/09/2025

مرکزی صدرپاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو : ایم پی اے مسلم لیگ ن قصور صفیہ سعید، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور عطا محمد قصوری کی پریس کلب مصطفی آباد آمد، شاندار استقبال و مشترکہ پریس کانفرنس، تصویری جھلکیاں

سیٹھ محمد حسین صدر الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد

31/08/2025

کیا یہ کشتی متاثرین تک نہیں جا سکتی تھی عجیب نکھرے ہیں ان ہمارے ایسی عوام کے بھی جنہیں اللہ پاک کچھ نواز دے

30/08/2025

قصور: نواحی گاؤں ڈوکے کلاں میں سیلاب سے متاثرہ محنت کش پر آسمانی آفت بھی آ گئ

قصور: آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو بھنسیں ہلاک ہو گئیں

قصور محنت کش صادق غم سے نڈھال ، جمع پونجی قدرتی آفت نے چھین لی

29/08/2025

مصطفی آباد میں سرہالی خورد روڑ کی تعمیر تو کر دی گئی لیکن سڑک کے دونوں کناروں کو مٹی لگائے بغیر چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے سڑک سے آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے کئی کئی گھنٹے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے

الیاس ملک نمائندہ سٹار ایشیا مصطفی اباد

03214133505

29/08/2025

ایز لائیو مصطفی آباد

مصطفی آباد پینے کے صاف پانی سے محروم ہے زیر زمین سرکاری پانی کی پائپ لائین جگہ جگہ سے لیک ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کے گھروں میں گندا اور بدبو دار پانی پہنچ رہا ہے اہلیان مصطفی آباد ایم سی مصطفی آباد کی انتظامیہ کو ہر ماہ پانی کا بل ادا کرنے کے باوجود مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں

سیٹھ محمد حسین نمائندہ سیون نیوز الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد

28/08/2025

اہلیان مصطفی آباد پینے کے صاف پانی کو ترس گئے سرکاری پانی کی پائپ لائین ڈالتے وقت کرپشن اس قدر کی گئی کے وہ ناقص لائین جگہ جگہ سے لیک ہو گئی اور گندا بدبودار پانی سپلائی کرنے لگی مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں

سیٹھ محمد حسین صدر الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد

الحمدللہ سینئر صحافی و اینکر پرسن رانا عظیم اور تنویر شاہد صحافت کا روشن ستارہ اور الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد ک...
23/08/2025

الحمدللہ
سینئر صحافی و اینکر پرسن رانا عظیم اور تنویر شاہد صحافت کا روشن ستارہ اور الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد کا اعزاز اور تمام الیکٹرانک میڈیا ٹیم کی جانب سے ڈھول کی ٹھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا شاندار استقبال

صحافت کو اگر معاشرے کی آنکھ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا یہی آنکھ اندھیروں میں روشنی اور مشکلات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے اس آنکھ کے چند سپوت ایسے ہیں جنہوں نے اپنے قلم کو کبھی جھکنے نہیں دیا، اور ان میں نمایاں نام رانا عظیم صاحب کا ہے جو ایک نڈر، بے باک اور سچ کے علمبردار صحافی ہیں انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کی اور طاقتور طبقے کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے رانا عظیم صاحب کی شخصیت صرف ایک صحافی تک محدود نہیں، بلکہ وہ صحافیوں کے ایک جری اور جمہوری لیڈر بھی ہیں انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیں، اور جب بھی کسی صحافی پر مشکل وقت آیا، رانا عظیم سب سے آگے نظر آئے۔ ان کا یہی انداز انہیں دوسروں سے منفرد بناتا ہے آج ان کی آمد پریس کلب مصطفی آباد کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں پریس کلب مصطفی آباد ہمیشہ سے اپنی مثبت اور جاندار صحافتی سرگرمیوں کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتا ہے یہ وہ ادارہ ہے جو مقامی صحافیوں کے لیے تربیت گاہ بھی ہے اور حوصلے کی علامت بھی یہاں سے وابستہ صحافی اپنی محنت اور ذمہ داری کے ذریعے معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں رانا عظیم جیسے عظیم رہنما کی یہاں آمد سے نہ صرف پریس کلب کی شان میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مقامی صحافیوں کو مزید اعتماد اور حوصلہ بھی ملا ہے پریس کلب مصطفی آباد کے عہدیداران اور اراکین ہمیشہ حق اور سچائی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ان کا مشن یہ ہے کہ خبر کو خبر کی طرح پیش کیا جائے، سچ کو سچ کہا جائے اور عوام کی امانت کو پوری دیانتداری کے ساتھ آگے پہنچایا جائے رانا عظیم صاحب کی موجودگی اس مشن کو ایک نئی توانائی بخشتی ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ جب صحافت کا علمبردار اور پریس کلب کی مضبوط روایت ایک جگہ جمع ہوں تو صحافت کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے یقیناً، رانا عظیم کی آج کی یہ آمد پریس کلب مصطفٰےآباد رجسٹرڈ کے صحافیوں کے لیے نئی روح اور نئی امید کا پیغام ہے یہ موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سچائی، جرات اور اتحاد کے ساتھ چلنے والے ہی تاریخ میں اپنا نام چھوڑتے ہیں، اور پریس کلب مصطفی آباد اسی سنہری روایت کو آگے بڑھا رہا ہے

تحریر
سیٹھ محمد حسین صدر الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد رجسٹرڈ 03107777870

Address

Mustafaabad Lalyani Kasur
Sirhind

Telephone

+923107777870

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الیکٹرانک میڈیا پریس کلب مصطفی آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share