13/10/2025
وائس آف انڈیا اردو نیوز بلیٹن/ ہیڈ لائنز | 13 اکتوبر 2025
19 ربیع الثانی 1447ھ بروز سوموار
👈 سرحد کی نگرانی صرف فوج کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ مقامی لوگوں کی چوکسی بھی اتنی ہی ضروری ہے
چین کی سرحد پر چوکس اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے، سی ڈی ایس جنرل چوہان کا بڑا بیان
👈 آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات اب اسکول سطح پر ہوں گے
جموں و کشمیر حکومت کا نیا حکم، طلبہ کی صلاحیت پر مبنی جائزہ، اساتذہ کی تربیت اور والدین سے رابطے پر زور
👈 بی جے پی کی علامتی پیش قدمی، راجیہ سبھا کی ابتدائی دو نشستوں پر امیدوار میدان میں
میر اور مہاجن ان نشستوں پر الیکشن لڑیں گے جو حکومتی اتحاد کے لیے یقینی سمجھی جاتی تھیں
👈 گاندربل پولیس نے سیاحوں کو ہراساں کرنے والے 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا
**"16/96" نامی مقامی گروہ کے ارکان گرفتار، والدین کو کونسلنگ کے لیے طلب کیا گیا
👈 سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا اژدھام، گرم ملبوسات اور دیگر اشیاءکی جم کر خریداری
سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کی بھیڑ
سنڈے مارکیٹ سے ہزاروں افراد کا روز گار جڑا ہوا ہے ، کاروبار کا اہم وسیلہ بھی ہے سنڈے مارکیٹ
👈 پہلگام میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ایک درجن ہوٹل اوردیگر ڈھانچے سیل
پندرہ دنوں کی کارروائی میں ایک درجن سے زائد تجاوزات کو منہدم کیا گیا
کشمیری سیب کی قدر گھٹانے والی "گراں" روایت ترک کریں
سائنسی طریقہ کاشت، درجہ بندی اور منصوبہ بندی ہی منڈی میں بہتر قیمت کی ضمانت: عابد بشیر
👈 چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، NABARD اور RIDF منصوبوں کا جائزہ
منصوبوں کی بروقت تکمیل، فنڈز کے مو ¿ثر استعمال اور زمینی سطح پر ترقیاتی اثرات پر زور
👈 نالہ سندھ پل پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت بند
گاندربل انتظامیہ کا اقدام، پل کو غیر محفوظ قرار دیے جانے کے بعد پولیس نے سیل کیا
👈 سمائل فاؤنڈیشن کی طرف سے سری نگر میں اجتماعی شادی معاونت پروگرام کا انعقاد
👈 سرینگر میں جائیداد مہاجرین کے غیر قانونی تبادلے اور ہیرا پھیری کا پردہ فاش : اے سی بی
👈 چار سال سے مفرور سری نگر کا شہری گرفتار: سی بی کے
👈 راجیہ سبھا نشستوں پر تعطل کے درمیان کانگریس کی آج اہم میٹنگ
طاریق قرہ کی صدارت میں ایم ایل ایز اور سینئر لیڈران کا اجلاس ہوگا منعقد
👈 بی جے پی نے راجیہ سبھا نشست کیلئے ست شرما کا انتخاب کیا
👈 اچھن میں’ کچرے کے ڈھیر ‘ حکومتی ناکامیوں کا اعلان
👈 راجیہ سبھا انتخابات: این سی، کانگریس اتحاد میں اختلافات گہرے، کانگریس نے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا : طارق قرہ
👈 جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں منشیات فروش کی 2 کروڑ روپیوں کی جائیدادیں ضبط : پولیس
👈 نرسونالہ -سمرولی میں المناک لینڈ سلائیڈنگ: ہوٹل اور کئی عمارتیں زمین بوس
👈 شمالی ضلع بارہمولہ میں بی ایس ایف جوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت
👈 راجیہ سبھا کے لئے نامزد ہونے پر الطاف ٹھاکر کی ست شرما، راکیش مہاجن اور غلام محمد میر کو مبارکباد
👈 اہم پیش رفت :بی جے پی پہلی دو راجیہ سبھا نشستوں کے لیے میدان میں،ڈاکٹر علی محمد میر اور راکیش مہاجن حکمران اتحاد کے لیے مختص نشستوں پر امیدوار
👈 افغانستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک، طالبان کی 21 چوکیاں تباہ کی گئیں: آئی ایس پی آر
اور
👈 افغان طالبان کا سرحدی جھڑپوں میں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ، شہباز شریف کا 'اشتعال انگیزی' کا بھرپور جواب دینے کا اعلان