07/09/2025
*جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ چاند کی اپنی کوئی روشنی نہیں یہ سورج کی روشنی پڑنے سے چمکتا ہے ..مکمل چاند گرہن کے وقت ہماری زمین سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے جس کی وجہ سے چاند کی روشنی سورج تک نہیں پہنچ پاتی اور چاند مکمل سیاہ اور عین مکمل گرہن کے وقت سرخی مائل ہوجاتا ہے ..*
*مکمل گرہن کے وقت سرخ رنگ کا کیوں ہوجاتا ہے؟*
*اس کو سمجھنے کے لئے یہ سمجھئے کہ سورج کی روشنی جو انسانی آنکھ کو دکھائی دیتی ہے وہ دراصل مختلف رنگوں کا مجموعہ ہوتی ہے جسے Spectrum کہا جاتا جو پرزم Prism کے ذریعے یا قوس قزح Rainbow کے وقت دکھائے دیتے ہیں ان رنگوں میں سے کچھ رنگ کی طولِ موج wavelength زیادہ اور فریکوینسی Frequency کم ہوتی ہے جیسے لال اور نارنجی رنگ اور کچھ کی wavelength کم اور Frequency زیادہ ہوتی ہے جیسے نیلا رنگ ..*
*ہماری زمین کی فضا چونکہ مختلف گیس، پانی کے قطروں اور دھول مٹی کے ذرات کی بنی ہوئی ہے جب سورج کی روشنی ہماری زمینی فضا سے ٹکراتی ہے تو اس کی روشنی میں موجود نیلا رنگ فضا میں تیزے سے پھیل جاتا ہے اور بکھر جاتا ہے ( اسی وجہ سے ہمیں صبح کے وقت آسمان نیلا دکھائی دیتا ہے ) کیوں کہ نیلے رنگ کی Frequency زیادہ اور wavelength کم ہے اور سرخ رنگ فضا میں نہیں پھیلتا کیوں کہ اس کی wavelength زیادہ اور Frequency کم ہوتی ہے لہذا مکمل چاند گرہن کے وقت سورج سے آنے والی روشنی میں لال رنگ جب زمینی فضا سے ٹکراتا ہے تو فضا میں بکھرتا نہیں بلکہ فضا سے گزر کر چاند پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے چاند سرخی و نارنجی مائل رنگ کا دکھائی دیتا ہے ..*
*واضح رہے 7 ستمبر بروز اتوار کی رات مکمل چاند گرہن ہوگا*
*چاند گرہن کے وقت صلوۃ الخسوف ادا کرنا سنت ہے*