28/05/2026
ہزاروں فرزندانِ توحید نے آج عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پر عیدگاہ ہندواڑہ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔
نمازِ عید کی امامت و خطابت امام و خطیب مفتی سید محمد اشرف قاسمی نے انجام دی، جنہوں نے اپنے خطاب میں قربانی کی اہمیت، اتحاد، بھائی چارے اور امن و آشتی پر زور دیا۔
اس موقع پر پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے بہترین سیکورٹی اور عوامی سہولیات کے انتظامات کیے گئے تھے تاکہ نمازِ عید پُرامن ماحول میں ادا کی جا سکے۔ ایس ایس پی ہندواڑہ اور اے ایس پی ہندواڑہ نے بھی عیدگاہ کا دورہ کیا، عوام سے ملاقات کی، عید کی مبارکباد پیش کی اور لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، جسے عوام نے خوب سراہا۔
نمازِ عید میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک و قوم خصوصاً جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔