22/09/2025
یوسمرگ میں ریچھ کا حملہ
چرواہا شدید زخمی
علاقے میں خوف و ہراس
منظور پکھرپورہ// سیاحتی مقام یوسمرگ کے علاقے میں اس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب دن دھاڈے ایک جسیم ریچھ نے
غلام محی الدین چوپان ولد عبدالرحمان چوپان ساکنہ میر گنڈ پلوامہ پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا زخمی چرواہا کو ابتدائی علاج معالجہ کیلئے سب ضلع اہسپتال پکھرپورہ لایا گیا جہاں پر مذکورہ زخمی کو مذید علاج معالجہ کیلئے ایس ایم ایچ ایس اہسپتال منتقل کیا گیا اس دوران اہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ چرواہا کی حالت مستحکم بتائی گئی