20/10/2025
بڈگام، 20 اکتوبر 2025ء
خصوصی رپورٹ:- ہلال حیدر
اپنی پارٹی کے رہنما اور بڈگام ضمنی انتخاب کے نامور سماجی کارکن جناب مختار احمد ڈار صاحب نے آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر پارٹی کے متعدد کارکنان اور معزز شہری موجود تھے جنہوں نے ان کے حق میں بھرپور حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا۔
مختار احمد ڈار صاحب اپنی خوش اخلاقی، ملنساری، نیک خواہشات، غریب پروری اور انسان دوستی کے لیے پورے علاقے میں جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت، نوجوانوں کی رہنمائی، اور ترقیاتی کاموں کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
عوام کو یقین ہے کہ مختار احمد ڈار صاحب کی کامیابی بڈگام کے بہتر مستقبل کی ضمانت بنے گی۔